عوام دوست آفیسر عظیم مجاہد

ہفتہ 9 مئی 2020

Asif Khan

آصف خان

ہر انسان کی اصل انسانیت اس میں موجود جذبہ خدمتِ خلق سے ظاہر ہوتی ہے، وہی انسان انسانیت کی معراج کو پہنچتا ہے، جس کی زندگی کا مقصد لوگوں کی فلاح ہو۔۔۔ وہ لوگ درحقیقت خدائی صفات کا نمونہ ہوتے ہیں جو اپنے علم۔۔۔ اپنے عمل۔۔۔ اپنے کردار اور اپنے اخلاق سے لوگوں کی زندگیوں سے اندھیروں کو نکال کر وہاں امید کی شمع روشن کرتے ہیں۔۔ وہی درحقیقت رہبر ہوتے ہیں جو مسافر کیلئے خود راہ بن جاتے ہیں۔

محض عہدے انسان کو انسان نہیں بناتے انسانی خوبیاں۔شخصیت۔کردار اور قائدانہ صلاحیتیں انسان کو اس کا اپنا مرتبہ عطاء کرتی ہیں اور تمام خوبیوں کے پس پردہ محرک جذبہ ہے جذبہ خلوص نیت ہے ایثار اور محنت ہے۔
جدوجہد یقین محکم ہے حب الوطنی اور عظمت ہے اور یہی جذبہ کامیابی کی کنجی اور ضمانت ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں منجیمنٹ کنسنلٹنٹ حیدر اعوان ایک ایسا نام ہے جس پر نہ صرف محکمہ صحت بلکہ سندھ کا ہر باشعور شہری ناز کرتا ہے انہوں نے ہمیشہ اپنی ڈیوٹی اور فرائض کی ادائیگی میں مشکل سے مشکل ٹارگٹ کو نہ صرف آسان بنا دیا بلکہ ہر ناممکن مسئلے کو ممکن بناتے ہوئے سوفیصد کامیابی حاصل کی۔

۔۔
یہی وجہ ہے آج این آئی سی وی ڈی کے صرف کراچی شہر میں تیرہ کے قریب چیسٹ پین یونٹ مختلف مقامات پر رکھے گئے ہیں اندرون سندھ میں اس کے علاوہ ہیں۔سندھ کے مختلف شہروں میں سٹیلائیٹ سینٹر قائم کردیئے گئے ہیں جہاں دل کے چھوٹے آپریشن سے لیکر بڑے آپریشن گھر کی دہلیز پر ہورہے ہیں۔مریضوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے اسپتال کی او پی ڈی کو ایس پی او کے مطابق بحال کردی ہیں۔

اسپتال میں اسپیشل کرونا ٹاسک فورس بنادی جس میں ملازمین کو خصوصی تربیت دی گئی ہے یہ سب ان کاوشوں کا نتیجہ ہیں۔ جب اسپتال کے کچھ ملازمین میں کرونا کا بریک تھرو آنا شروع ہوا اور جو لوگ کورنٹین ہونے کے خوف سے کرونا کا ٹیسٹ کرانے سے انکاری تھے تو ان حالات میں بھی متحرم حیدر اعوان کی خدمات سے %100 رزلٹ حاصل کر لیا گیا۔اور جب کرونا کے خلاف اس جنگ میں جس عملے کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں ابتدائی ایام میں ان میں جو خوف پایا جا رہا تھا اس خوف کے عالم میں عملے کا ڈیوٹیاں سرانجام دینا ناممکن دکھائی دے رہا تھا اس پر ان کا کردار نہایت اہمیت کا حامل رہا جنہوں نے دلیرانہ انداز میں عملے کے ساتھ گھل مل کر کام کرنا اتنا عام بنایا کہ کرونا کے خلاف اس خطرناک جنگ میں کام کرنے والے عملے میں کرونا کے خوف کا خاتمہ ممکن ہوا اور عملہ دلجمعی سے کام کرنے لگا۔

متحرم حیدر اعوان انتہائی محنتی ملنسار اور ہر اہم معاملے میں فرنٹ لائن میں جاکر کام کرنے والے ایک دلیر آفیسر ہیں جو نہ صرف کسی بھی چیلنج کا حوصلے سے مقابلہ کرنے والے باہمت انسان ہیں بلکہ اپنے محکمے اور اپنے ماتحت عملے کے لئے بھی ایک مسیحا کے طور پر اپنی بہترین شہرت رکھتے ہیں اپنے ماتحت عملے کے ذاتی مسائل میں دلچسپی اور انکے حل میں نہایت خلوص سے انٹری کرکے انکے حل میں پوری معاونت کرتے ہیں کراچی کے عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے وزارت صحت۔ڈی جی ہیلتھ وزیر اعلیٰ سندھ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے مطالبہ کیا ہے کہ متحرم حیدر اعوان کو بہترین خدمات کے عوض انکی حوصلہ افزائی کیلیے ایوارڈ سے نوزا جائے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :