
"بلوچستان محکمہ صحت میں اقدامات"
جمعرات 25 مارچ 2021

ڈاکٹر راحت جبین
سب سے اہم بات یہ کہ تقریباً چودہ سو کے قریب ڈاکٹرز, اسپیشلسٹ, اور کنسلٹینٹ بھرتی کیے. اس کے علاوہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کے زریعے بلوچستان کی مکمل آبادی کو فری صحت کی سہولیات مہیا کرنا ، طبی تعلیم میں نشستوں کا اضافہ ، کینسر کے مریضوں کو ادویات کی فراہمی اور موجودہ پروگرامز میں اصلاحات شامل ہیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے بلوچستان میں عوامی اینڈاؤمنٹ فنڈز کا آغاز کیا جس کا مقصد بلوچستان کے عوام کو پیچیدہ بیماریوں میں فری علاج کرانے کی سہولت دینا ہے.
مزید براں یہ کہ محکمہ صحت کے عرصہ دراز کے ڈاکٹر جو کہ ترقی کے انتظار میں کئی ٹینور گزار چکے تھے انہیں بھی اپنے گریڈ سے پروموشن دے کر اپ گریڈ کیا ہے. ان سب کے علاوہ بہتر سروس فراہم کرنے اور لوگوں کی سہولت کے لیے ایم ایس ڈی کے ساتھ ساتھ کئی اختیارات صوبائی سطح سے ضلعی اور ڈیویژنل سطح پر منتقل کروا رہے ہیں.شعبہ صحت کے علاوہ باقی شعبوں کے دوران بھی ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں. بحیثیت سیکریٹری خزانہ اپنے والد کی طرح تعلیم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے صوبہ بلوچستان میں لڑکیوں کی شرح تعلیم میں اضافے کے لیے چھٹی سے بارہویں جماعت تک کی طالبات کے لیے ماہانہ کا وظیفہ دینے کا اعلان کیا۔ ان کے اس اقدام کا مقصد صوبے میں لڑکیوں میں تعلیم کی شرح بڑھانا تھا جو اس وقت ملک میں کم ترین سطح پر ہے۔ ایک سرکاری اندازے کے مطابق بلوچستان میں پچیس لاکھ سے زائد بچے تعلیم کے حق سے محروم ہیں جن میں 65 فیصد سے زیادہ تعداد لڑکیوں کی ہے. المیہ یہ بھی ہے کہ بلوچستان میں صرف نو فیصد لڑکیاں میٹرک تک تعلیم حاصل کر پاتی ہیں۔ واضح رہے کہ پنجگور بلوچستان کا ایک پسماندہ ضلع تصور کیا جاتا ہے. مگر تعلیم کے لحاظ سے پنجگور صوبہ بلوچستان کے کئی اضلاع کی نسبت بہتر پوزیشن پر ہے اور قابل فخر بات یہ ہے کہ لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیاں بھی تعلیم کے میدان میں آگے جارہی ہیں. اس کے پس پردہ کئی شخصیات ہیں جن کی وجہ سے یہ ممکن ہو پایا ہے. ان میں محترم منیر صاحب سمیت سابقہ سیکریٹریز محترم حاجی محمد امین صاحب, حکیم بلوچ صاحب , فقیر بلوچ صاحب اور انتہائی قابل اساتذہ عبدلقدوس صاحب اور ظائر صاحب کا نام قابل ذکر ہے. ضلع پنجگور میں منیر صاحب کی گران قدر خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں. وہ بھی ایک ایسے وقت میں جب بلوچستان کے بیشتر علاقے اسکول کی سہولیات سے مبرا تھے. انہوں نے پنجگور میں تعلیم کی شمع روشن کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا. آج ملکی سطح پر کئی جانے پہچانے نام ان کی علم دوستی کا ثبوت ہیں. جن میں عبدالرؤف صاحب, عبدالرازق صاحب, راشد عبدالرزاق صاحب اور نور الحق صاحب کا نام بھی شامل ہے. ہر شخص منیر صاحب کے روشن کیے ہوئے علم کو لے کر مخلصی سے آگے بڑھ رہا ہے اور بلوچستان کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے. انہی کی بدولت آج نورالحق جیسے لوگ پیدا ہورہے ہیں جو کم عمری میں ہی وہ نہایت جہاندیدہ صلاحیتوں کے مالک ہیں. وہ انتہائی باصلاحیت, پرعزم, بصیرت والے ,متحرک اور فوری فیصلہ کرنے والا شخص ہیں.
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ڈاکٹر راحت جبین کے کالمز
-
"سرطان کا عالمی دن"
جمعہ 4 فروری 2022
-
"کیا ہم مردہ پرست قوم ہیں؟"
بدھ 13 اکتوبر 2021
-
"استاد اور معاشرتی رویہ"
منگل 5 اکتوبر 2021
-
لٹل پیرس کا گورنر ہاؤس
بدھ 29 ستمبر 2021
-
رشتے کیوں ٹوٹتے ہیں
منگل 21 ستمبر 2021
-
یوم آزادی، کیا ہم آزاد ہیں ؟
بدھ 11 اگست 2021
-
شریکِ جرم نا ہوتے تو مخبری کرتے
بدھ 28 جولائی 2021
-
"عید الاضحی کے اغراض و مقاصد"
جمعہ 23 جولائی 2021
ڈاکٹر راحت جبین کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.