
ٹیچرز ڈے
منگل 6 اکتوبر 2020

ڈاکٹر سارہ شاہ
تیسری جماعت میں اسلامیات کی کلاس ٹیچر مس شبانہ اپنے پریڈ میں صفوں کے درمیان آہستگی سے ٹہلتی جاتی ہاتھ میں کتاب لئے پڑھتی جاتی ۔۔۔ہم ان کے ساتھ با آواز بلند پڑھتے جاتے ۔۔کبھی کتاب کو دیکھتے کبھی اپنی ٹیچر کو ۔۔زبان پہ سبق اور سہیلیوں سے آنکھوں ہی آنکھوں میں ان کی پسندیدگی کا اظہار ۔۔۔سلیقہ اور روایات اس وقت فیشن کا لازمی جز ہوتا۔۔ساتر لباس ۔۔لمبے وسیع ڈوپٹوں کے ساتھ شخصیت کا احاطہ کئے خوش نمائی اور وقار مین میں اضافہ کرتے اور کسی بھی با ذوق پہناوے کو چار چاند لگاتے۔۔۔نوے کی دہائی کا یہ پہناوا فیشن کے ساتھ حیا کا حسین امتزاج لئے تھا۔۔مس شبانہ کا یہ تاثر آب تک ذہن پہ ثبت ہے ۔۔۔ گھر مین دینی ماحول ہونے کے باوجود نماز کی پاپندی ان کے کہنے سے آئی۔
(جاری ہے)
۔۔نماز کے سبق میں بچوں کی رغبت کے لئے 30 دن کی پابندی کا کہا ۔
۔اور بچے اسی اثناء میں کہ ٹیچر نے کہا ہے پابندی سے پڑھنے لگے۔دوسرا اور سب سے بڑا تعارف سورہ فجر کا ہے ۔۔۔ اسلامیات کے سلیبس میں شامل سورہ فجر اسی عمر میں ذبانی یاد کی ۔۔۔استاد کو روحانی والدین کا درجہ اسی لئے دیا گیا کہ استاد کی نصیحت کا بہترین اثر بچے لیتے ہیں۔جو دنیا کے علوم سے بھی آراستہ کرتے ہیں اور آخرت کی لئے بھی بچوں کی ذہن سازی اور فکر آج اگر کرتے ہیں ۔۔آج بھی سورہ فجر پڑھتے ہوئے جب اس آیت پہ پہنچتی ہوں"اے نفس مطمئین ،چل اپنے رب کی طرف اس حال میں کہ تو (اپنے انجام)سے خوش (اور اپنے رب کے نزدیک)پسندیدہ ہے۔۔شامل ہو جا میرے(نیک) بندوں میں اور داخل ہو جا میری جنت میں ۔۔(آیت 30)مس شبانہ کا خیال آتا ہے۔۔۔سوچتی ہوں اس طرح کتنے ہی تعارف اور گواہیاں ہوں گی آخرت میں رب کے حضور ۔ہمارے والدین اور اساتذہ کے لئے۔۔ہمارے نیک اعمال یقینن ہمارے والدین اور اساتذہ جنہوں نے ہمیں باعمل مسلمان بننے کی تربیت دی۔۔۔۔ان کا قول اور عمل ہماری پوری ذندگیوں کے لئے مشعل راہ ہے۔۔بہترین تحفہ اور احسان جو انہوں نے بہترین تربیت کی صورت میں دیا جس کا ہم حق ادا نہیں کر سکتے۔۔۔نیک اعمال کی صورت میں صدقہ جاریہ ان کا نعم بدل ہو گا جو اللہ تعالی ان تمام محترم ہستیوں کو دنیا میں بھی عطا فرمائے اور آخرت میں بھی آمین ۔۔۔ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.