
پہلی محبت
پیر 26 ستمبر 2016

فرخ شہباز وڑائچ
(جاری ہے)
لیکن کچھ کہانیاں بالکل اپنے کردار کی طرح نکھری اور حقیقی ہوتی ہیں ان میں سے ایک کہانی رضوان اللہ خان کی بھی ہے ،سو فیصد ہماری اپنی کہانی،میں نے اس نوجوان دیکھتے ہی دیکھتے”گرومنگ “ کا سفر طے کرتے دیکھا ہے،یہ وہی گرومننگ ہے جس کے متعلق میرے نبی مہربان ﷺ نے فرمایا تھا ”تباہ ہو گیا وہ شخص جس کا آج اس کے کل سے بہتر نہیں“۔
میرے سامنے اس نوجوان کی باتوں کو پسند کرنے والے اور اسکی تحریر کو خضوع و خشوع سے پڑھنے والے منظر عام پر آئے ۔آپ رضوان کو ملنے والے فیڈ بیک سے ان کی فین فالونگ کا بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں،جس سپیڈ سے رضوان آگے بڑھ رہا ہے مجھے لگتا ہے یہ آنے والے دنوں میں تحریر اور تقریر کے ماہرین کو ناکوں چنے چبوائے گا یہ ہنر ضرور اسے ہمارے ایڈیٹر بھیا جی نے سکھایا ہو گا،وہی ایڈیٹر بھیا جنہیں دنیا اختر عباس کے نام سے جانتی ہے ۔معلوم ہوتا ہے بھیا جی نے رضوان کو اپنی غلطیوں کو ”اوون“ کرنا بھی سکھایا ہوگا یہ ٹھیک وہی سبق ہے جو اس عاجز نے اپنے بھیا سے سیکھا۔ابھی تک نہیں جان سکا کہ رضوان نے تحریر کے میدان میں یہ راستہ کیوں چنا،وہ چاہتا تو سیاست کی پکی پکائی کھیر پر اپنی ”کالم نگاری“ کی دوکان چمکا سکتا تھا،اس کی آنکھوں میں کامیابی کی چمک اسے عام نوجوانوں سے ممتاز کرتی ہے،
لگتا ہے یہ کچھ بدلنا چاہتا ہے،یہ زندگیوں میں تبدیلی لاناچاہتا ہے ،یہ مایوسی میں گھرے لوگوں کی امید کی راہ دکھانا چاہتا ہے،یہ اندھیروں میں جگنو بننا چاہتا ہے،یہ لوگوں کو یہ باور کروانا چاہتا ہے کہ کچھ نہیں سے سب کچھ ممکن ہے۔مجھے یقین ہے کہ رضوان یہ سب کچھ کر گزرے گا کیونکہ آپ وہی بن جاتے ہو جو آپ بننا چاہتے ہو۔ہم بھی عجیب لوگ ہیں دن رات دوسروں کے عیب تلاش کرنے اور کوسنے میں ضائع کردیتے ہیں ایسے میں کسی کو کامیاب ہوتا دیکھ کردل جلاتے ہیں،اگر یہی وقت صحیح سمت میں محنت کرنے پر لگائیں تو کوئی رکاوٹ آپ کو کامیاب ہونے سے نہیں روک سکتی۔ہمارے ہاں ایسے لوگ موجود ہیں،رضوان کا شمار ان نوجوانوں میں سے ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ نا امیدی اور مایوسی کی آندھیوں میں امید کے دیے روشن کر رہے ہیں۔یہ نوجوان جو لوگوں کے لیے کام کرنا چاہتا ہے اپنی پہلی کتاب کے ساتھ آپ کے دروازے پر دستک دے رہا ہے ،اسے امید ہے کہ اس کی یہ کوشش رائیگاں نہیں جائے گی۔اگر آپ چاہتے ہیں یہ آئندہ بھی لوگوں کی امید بنتا رہے،ہر روز کسی کی بجھتی امید کو روشن کرتا رہے،کھلی آنکھوں سے دیکھے گئے خواب کی تعبیر کے لیے جدوجہد کرتا رہے،اس کی توانائیاں معاشرے میں تبدیلی کے لیے صرف ہوتی رہیں،تو آگے بڑھیے اس کاساتھ دیجیے ہو سکتا آپ کی یہ حوصلہ افزائی اسے بلندیوں کے آسمان پر لے جائے ۔پہلی کتاب ٹھیک پہلی محبت کی طرح ہوتی ہے ،مجھے یقین ہے آپ اس نوجوان کی پہلی محبت کے امتحان میں اسے ناکام نہیں ہونے دیں گے۔
( گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں کتاب”کامیابی ہے منتظر“ کی تقریب رونمائی میں پڑھا گیا)
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
فرخ شہباز وڑائچ کے کالمز
-
گلگت بلتستان میں کون حکومت بنائے گا؟
ہفتہ 14 نومبر 2020
-
لال حویلی سے اقوام متحدہ تک
اتوار 6 ستمبر 2020
-
مولانا کے کنٹینر میں کیا ہورہا ہے؟
پیر 4 نومبر 2019
-
جب محبت نے کینسر کو شکست دی
ہفتہ 19 اکتوبر 2019
-
نواز شریف کی غیرت اور عدالت کا دروازہ
ہفتہ 12 اکتوبر 2019
-
رانا ثنااللہ جیل میں کیوں خوش ہیں؟
جمعہ 11 اکتوبر 2019
-
مینڈک کہانی
منگل 1 اکتوبر 2019
-
اک گل پچھاں؟
اتوار 8 ستمبر 2019
فرخ شہباز وڑائچ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.