
خدا کرے کہ میری ارض پاک پہ اُترے
منگل 10 مارچ 2015

حافظ ذوہیب طیب
(جاری ہے)
بالخصوص پچھلے کئی سالوں سے دہشت گردی کی عفریت نے نہ صرف ان لوگوں بلکہ وطن عزیز کے ہر شہری کو خوف، وسوسوں اور اندھیروں میں جینے کا عادی بنا دیا ہے۔
قارئین !بھلا ہو ہمارے خادم اعلیٰ کا جنہوں نے کئی سالوں بعد زندہ دلوں کے شہر کے باسیوں کے مرُدہ دلوں کو زندہ اور انہیں اُداسیوں، غموں اور دکھوں کے موسم کو بھول کے امید، یقین اور خوشیوں والے موسم کو انجوائے کر نے کے لئے ” ہارس اینڈ کیٹل شو“ کا انعقاد کیا۔ ان چار دنوں میں نہ صرف اہل لاہور بلکہ اندرون و بیرون ملک سے آئے لوگوں کی چہروں پر خوشی اور راحت کے ملے جلے احساسات نما یاں ہو رہے تھے ۔قارئین ! گھٹن اور حبس کے ماحول میں اس طرح کی پُر وقار تقریب خوشگوار ہواکے جھونکے کی مانند ہے۔دل کے تار کو چُھو لینے والی دُھن پر قومی ترانے کے خوبصورت الفاظ، پاکستان رینجرز کے موٹر سا ئیکل سکواڈاور ملٹری پولیس کے گھڑ سواروں کی بازی گری کے انوکھے کرتب،کیول کیڈ میں بیل،گائے،بھینس ،بھیڑ اور بکری کی مختلف نسلوں کی نمائش اور ان کے کیٹ واک،پنجاب،خیبر پختونخواہ، سندھ بلوچستان اور کشمیرکے علاقائی ملبوسات میں ملبوس طلبہ کی ملی یکجہتی کا شا ندار مظاہرہ،رات کے اندھیرے میں رنگ ونور کا سماں پیدا کرتا شاندار آتش بازی کا مظاہرجسے دیکھ کر امیدوں اور خوشیوں کو اپنے چہروں پر سجائے ماضی اور مستقبل کی فکر سے آزاد صرف ”آج“ میں جیتے ہوئے ہر چہرہ یہاں شاد تھا۔خدا کرے کہ اس موقع پر صدرِ مملکت کے عوام سے کئے گئے وعدے واقعی کسی سیاستدان کے وعدے جیسے نہ ہوں اور ان کی تکمیل بھی جلد از جلد ہو سکے ۔
قارئین !میرے نزدیک لوگوں میں مسکراہٹیں تقسیم کر نے اور ان کے جذبوں و ولولوں کو دوبارہ زندہ کرنے کے لئے ”ہارس اینڈ کیٹل شو“ کے کامیاب انعقاد پر جہاں خادم اعلی ٰپنجاب اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے وہاں آرمی و رینجرز کے افسران و جوان سمیت میرے ذمہ پنجاب پولیس کے افسران و جوان کی شبانہ روزمحنت کا ذکر کر نا بھی ضروری ہے۔ بالخصوص ٹریفک پولیس کے چیف ٹریفک آفیسر اور ان کی پوری ٹیم نے جس طرح پارکنگ کے انتہائی مشکل اور گھمبیر مرحلے کو جس خوبی کے ساتھ سر انجام دیا ہے جس کی وجہ سے کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا وہ جذبہ بھی قابل تعریف ہے۔
قارئین کرام !خوشی کی ایک خبر یہ بھی ہے کہ دہشت گردی کی عفریت کا سب سے زیادہ نشانہ بننے والیخیبر پختونخواہ کے باسیوں کہ جس کی وجہ سے انہیں اپنے گھر بار، مال و مویشی اورکاروبارکو چھوڑنا پڑا ، پاک فوج کے بہادر جوانوں کی بہادرانہ کاوشوں کی وجہ سے رواں ماہ میں ہی ان کا اپنے گھروں کو واپسی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔
مجھے یقین ہے کہ یہ بہار ملک عزیز میں امن، سکون اور راحت کی بہار ثابت ہو گی جس کے نتیجے میں یہاں ترقی کا عمل دوبارہ اپنی منزل کی جانب گامزن ہو کے ملک کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنا نے میں اہم کردار ادا ء کرے گا۔ اللہ احمد ندیم قاسمی کی اس دعا کو قبولت بخشے
وُہ فصل گل جسے اندیشہ ء زوال نہ ہو
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
حافظ ذوہیب طیب کے کالمز
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کی بہترین کارکردگی اور بدرمنیر کی تعیناتی
جمعرات 27 جنوری 2022
-
دی اوپن کچن: مفاد عامہ کا شاندار پروجیکٹ
منگل 26 اکتوبر 2021
-
محکمہ صحت پنجاب: تباہی کے دہانے پر
جمعہ 8 اکتوبر 2021
-
سیدہجویر رحمہ اللہ اور سہ روزہ عالمی کانفرنس
بدھ 29 ستمبر 2021
-
جناب وزیر اعظم !اب بھی وقت ہے
جمعرات 16 ستمبر 2021
-
پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی لائق تحسین کار کردگی !
ہفتہ 2 جنوری 2021
-
انعام غنی: ایک بہترین چوائس
جمعرات 22 اکتوبر 2020
-
ہم نبی محترم ﷺ کو کیا منہ دیکھائیں گے؟
ہفتہ 10 اکتوبر 2020
حافظ ذوہیب طیب کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.