وزیر اعلیٰ پنجاب کی بہترین کارکردگی اور بدرمنیر کی تعیناتی

جمعرات 27 جنوری 2022

Hafiz Zohaib Tayyab

حافظ ذوہیب طیب

وزیر اعلیٰ پنجاب ، عثمان بزدار کی کارکردگی ہر آنے والے دن کے ساتھ بہتر سے بہتر ہو رہی ہے ۔بالخصوص عوامی مسائل پر ان کا فوری ایکشن اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں معاملات کی سمجھ آنا شروع ہو گئی ہے۔یہی وجہ ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو نوٹسز اب خالی نوٹسز نہیں رہے بلکہ اس پر عملدرآمد ہوتا ہے اور ہر نوٹس کے جواب میں ایکشن ہوتا نظر آتا ہے ۔

صرف تین ماہ کے دوران وزیر اعلیٰ کی جانب سے لئے گئے نوٹسز کے جواب میں صرف محکمہ پولیس کی جانب سے 14خطرناک ملزمان ٹریس کئے گئے ہیں ۔ ۔ حالیہ دنوں میں عام اور غریب عوام کے علاج کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈ جاری کئے گئے ہیں جن سے جگر، گردوں اور کینسر کی بیماری میں مبتلا مریضوں کا علاج با آسانی ہو سکے گا۔ اسی کار کردگی کے نتیجے میں انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپین(IPOR)نے چاروں وزراء اعلیٰ کی کارکردگی کے بارے میں نیا سروے جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سروے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 3سالہ کارکردگی کے لحاظ سے تمام وزرائے اعلیٰ سے آگے ہیں اور رائے دہندگان کی اکثریت نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کوسب سے بہتر وزیراعلیٰ قرار دیا ہے-سروے کے مطابق پنجاب کے45فیصد رائے دہندگا ن نے کارکردگی کے لحاظ سے سردار عثمان بزدار کو سب سے بہترین وزیراعلیٰ قراردیا ہے-خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان دوسرے،سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ تیسرے اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو چوتھے نمبر پر رہے- خیبر پختونخوا کے41فیصد نے وزیراعلیٰ محمود خان، سندھ کے 38فیصد نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور بلوچستان کے 32فیصد رائے دہندگان نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے حق میں رائے دی-سروے میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تعلیم،صحت کی سہولتوں کی فراہمی اور ڈویلپمنٹ کے لحاظ سے بھی دیگر وزراء اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

رائے دہندگان کی اکثریت نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے حق میں رائے دی اور 86فیصد رائے دہندگان وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں حکومت کے تعلیم کی سہولتوں کے اقدامات پر مطمئن ہیں جبکہ اسی حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت80فیصد، بلوچستان حکومت 62 فیصداورسندھ حکومت 58فیصد رائے دہندگان کا اعتماد حاصل کر سکیں - وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں بھی بازی لے گئی-سروے رپورٹ کے مطابق پنجاب کے72فیصد رائے دہندگان صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے بزدار حکومت سے مطمئن ہیں -صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے 67فیصد کے ساتھ خیبرپختونخوا حکومت دوسرے،56 فیصد کے ساتھ بلوچستان حکومت تیسرے اور 53فیصد کے ساتھ سندھ حکومت چوتھے نمبر پر رہی -سروے میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی سرفہرست رہے -ڈویلپمنٹ کے لحاظ سے پنجاب میں 51فیصد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کارکردگی سے مطمئن ہیں -خیبر پختونخوا میں 48،بلوچستان میں 43اور سندھ میں 38فیصد رائے دہندگان نے اپنے صوبے کے وزرائے اعلیٰ پر اعتماد کااظہارکیا-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سروس ڈلیوری کے لحاظ سے بھی نمایاں رہے-پنجاب کے 61فیصد رائے دہندگان سرکاری محکموں میں سروس ڈلیوری پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اقدامات سے مطمئن ہیں -خیبر پختونخوا حکومت پر 69فیصد، بلوچستان حکومت پر 54فیصد او رسندھ حکومت پر 50فیصد رائے دہندگان نے سروس ڈلیوری کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا-
قارئین کرام ! خوش آئند بات یہ بھی ہے کہ پنجاب میں اب ذاتی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر میرٹ پر اداروں کے سر براہوں کی تعیناتی کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔

اب صرف لوگوں کی خدمات کو دیکھتے ہوئے میرٹ پر تعینات کیا جا رہا ہے ۔ بدر منیر کی بطور چئیر مین ٹاسک فورس برائے جنگلات، وائلڈ لائف اور فشریز ڈیپارٹمنٹ ، اس کا منہ بو لتا ثبوت ہے ۔ بد ر منیر اس سے پہلے گیم وارڈن پنجاب بھی اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں ۔ اس دوران نہ صرف وائلڈ لائف کی بہتری بلکہ اس سے ہٹ کر بلین ٹری سونامی پروجیکٹ میں اپنی جیب سے لاکھوں درخت لگا کر اور محکمہ وائلڈ لائف میں انقلابی تبدیلیاں لانے میں ان کا کوئی ثانی نہیں۔

ان کی انہی خدمات کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ان کی تعیناتی کی ہے ۔مجھے یقین ہے کہ جیسے بدر منیر نے پہلے محکمے کی بہتری میں عظیم الشان کار نامے سر انجام دئیے ہیں ، اب ان تینوں محکموں کی بہتری کے لئے اسی طرز پر کام جاری رکھیں گے ۔
قارئین محترم !مجھے یقین ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ پنجاب، عثمان بزدار اپنے اسی ویژن کے مطابق کام کرتے رہے اوربدر منیر جیسے اجلے اور شفاف کردار والے لوگوں پر اعتبار کرتے ہوئے خدمت انسانی کے اسی سلسلے کو جاری رکھیں گے تو کوئی بعید نہیں بالخصوص پنجاب میں عثمان بزدار کے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی ، تاریخ میں سنہرے لفظوں سے تحریر کی جائے گی۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :