
تاریکی سے روشنی کی جانب سفر
پیر 22 جون 2015

حافظ ذوہیب طیب
ویسے تو شروع سے ہی لیکن بالخصوص آجکل جب ہم ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہیں اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو عملی شکل دینے کی سعی میں ہیں، ہمارے ازلی دشمن بھارت کے پیٹ میں مڑوڑ اٹھا ہوا ہے۔ انشا ء اللہ ، مخبر صادق ﷺ کے ارشاد کی روشنی میں اس کا غرور خاک میں ملانے کی سعادت بھی ہمیں ہی حاصل ہو گی۔
(جاری ہے)
جناب حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ:” رسول اللہ ﷺنے ہندوستان کا ذکر کرتے ہوئے فر مایا کہ تمہار ا ایک لشکر ہندوستان سے جہاد کرے گا جس کو اللہ تعالیٰ فتح دے گا۔
چنا نچہ یہ لشکر ہند کے حکمرانوں کو زنجیروں اور ہتھکڑیوں میں جکڑ کر لائیگا۔اللہ اس لشکر کے گناہوں کو معاف فر مادے گا۔پھر جب یہ لوگ واپس لوٹیں گے تو شام میں ابن مریم کو پائینگے“۔قارئین !شبِ تاریک اپنی آخری سانسوں پر ہے اور سحر طلوع ہونا ہی چاہتی ہے۔ ایک ضرب عضب تو ہو چکا جس کے نتیجے میں ہماری فوج کے جوانوں نے ہمت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سر زمین کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے تما م ارادوں کو تبا کرتے ہوئے ان کی مدد کر نے والے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ اب دوسرے ضرب عضب کا آغاز ہوا ہے جس میں قانون نافذ کر نے والے اداروں کے حالیہ آپریشن میں یکے بعد دیگرے ایسے مافیاز بے نقاب ہو رہے ہیں جو اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں اور اپنے رہنماؤں کی ناجائز خواہشات کو پو را کر نے کئے لئے سر گرم تھے۔
یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے کئی عشروں سے ملک اور یہاں کے رہنے والوں پر مسلطہیں۔ مٹھی بھر زر خرید غلاموں نے اپنی ازل سے جاری اور روز بروز بڑھتی بھوک کو مٹانے کے لئے کرپشن اور حرام خوری کی ایسے ایسے ریکارڈ قائم کئے کہ تاریخ میں اس کی کوئی مثال دیکھنے کو نہیں ملتی۔ ظلم تو یہ ہے کہ ان لوگوں نے اپنے مفادات کے حصول کے لئے میرے ملک کے لوگوں کو بھی کرپشن کے سرطان میں مبتلا کر دیا جس کے نتیجے میں دارے تباہ حال ہوئے اور ملک افرا تفری اور دہشت گردی جیسی لعنتوں کے حصا ر میں گر فتار ہو کے تباہی و بر بادی کی جانب گامزن ہو تا رہا۔
لیکن محسوس ہو تا ہے کہ اب وہ وقت آن پہنچا جب اس مملکت خددادکو تباہ حالی کی گہری کھائیوں میں دھکیلنے والے ان لوگوں کو ذلت و شکست کا سامنا کر نا ہو گا اور ان کا منافقت اور شیطانیت سے بھرااصل چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا۔ یہ لوگ اب کھلے عام خود ہی ایک دوسرے کی کالی کرتوتوں کے خلاف بولنا شروع ہو گئے ہیں ۔ 1995میں بے نظیر بھٹو کی طرف سے16ہزار ایکڑ اراضی جو غریبوں کے لئے الاٹ کی گئی وہ کس طرح اپنے مریدوں میں تقسیم کی گئی۔ساون گیس فیلڈ،قادر پور گیس فیلڈ سے 50,50لاکھ جبکہ دجل گیس فیلڈ سے ماہانہ25لاکھ روپے کا بھتہ وصو ل کیا جا تا ہے۔کراچی ٹیکسٹائل ملز پر قبضہ ، کوئلہ اور گرینائٹ کے لائسنسوں کی ”انے واہ“ کوڑیوں کے داموں کس کو دئیے گئے؟محکمہ بلدیات کے اربوں روپے کے ترقیاتی بجٹ میں سے کس طرح اور کس کے کہنے پر تما م ٹی۔ایم۔اوز وزرا ء کے گھروں میں پیسے پہنچا تے ہیں، یہ لوگ خود ہی ایک دوسرے کے خلاف گواہی دینا شروع ہو گئے ہیں۔
قارئین محترم ! کئی عشروں بعد قائد اور اقبال کے پاکستان کو تعبیر مل رہی ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے ،ضرب عضب اور جرائم پیشہ مافیاز کے خلاف حتمی آپریشن کے آغاز کی وجہ سے ہمارا ملک تاریکی سے روشنی کی جانب گامزن ہو گا جس کا ثبوت عالمی بینک اور بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی کی جاری کردہ رپورٹ ہے جس کے مطابق آئندہ دہائی میں لوگ روزگار کے لئے پاکستان کا رخ کر ینگے، پچھلے دو سالوں کے دوران پاکستان کی ملکی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑا ہو نے کی طرف گامزن ہے ،کئی بین الاقوامی ادارے پاکستان کے اکنامک انڈیکیٹرزکو مثبت قرار دے چکے ہیں۔
انشا ء اللہ اگر ہم یو نہی اس رستے پر چلتے رہے تو بقول در ویش خدا ،صوفی برکت :”وہ وقت بہت قریب ہے ،جب پاکستان کی ہاں اور ناں میں اقوام عالم کے فیصلے ہو نگے“۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
حافظ ذوہیب طیب کے کالمز
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کی بہترین کارکردگی اور بدرمنیر کی تعیناتی
جمعرات 27 جنوری 2022
-
دی اوپن کچن: مفاد عامہ کا شاندار پروجیکٹ
منگل 26 اکتوبر 2021
-
محکمہ صحت پنجاب: تباہی کے دہانے پر
جمعہ 8 اکتوبر 2021
-
سیدہجویر رحمہ اللہ اور سہ روزہ عالمی کانفرنس
بدھ 29 ستمبر 2021
-
جناب وزیر اعظم !اب بھی وقت ہے
جمعرات 16 ستمبر 2021
-
پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی لائق تحسین کار کردگی !
ہفتہ 2 جنوری 2021
-
انعام غنی: ایک بہترین چوائس
جمعرات 22 اکتوبر 2020
-
ہم نبی محترم ﷺ کو کیا منہ دیکھائیں گے؟
ہفتہ 10 اکتوبر 2020
حافظ ذوہیب طیب کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.