
محمدﷺ ہمارے بڑی شان والے
جمعہ 30 اکتوبر 2020

حافظہ عاٸشہ احمد
کچھ پس منظر کا جاٸزہ لیتے ہیں آقاﷺ کی اس دنیا میں تشریف آوری سے قبل عرب جہالت و گمراہی کے اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا ہر طرف انتشار تھا، لڑاٸ جھگڑا، مار دھاڑ ، لوٹ کھسوٹ ، جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا اصول۔ رب کاٸنات نے اپنی رحمت کے دریا بہاۓ اور سرور کاٸنات ، رحمت للعالمین محمد مصطفیﷺ کو اس ظلمت میں نور بنا کر دنیا میں ظاہر فرمایا۔
(جاری ہے)
دیکھا جاۓ تو ہر دور میں اغیار کی طرف سے مسلمانوں کے آقاﷺ سے ایمان ، محبت اور عقیدت کو گھناٶنے اور غلیظ طریقہ کار کو اختیار کر کے آزمایا جاتا ہے اور ان کو عمل و محبت کے کٹہرے میں کھڑا کردیا جاتا ہے ۔ گزشتہ دنوں بھی فرانس میں ایک ایسی ہی حرکت کا ارتکاب کیا گیا جس کے باعث تمام دنیا کے مسلمان شدید اضطراب کا شکار اور سراپاۓ احتجاج ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ان حرکات کی نوبت کیوں آتی ہے؟ کہا جاتا ہےکہ انسان کا عمل اس کا بہترین ہتھیار ہے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے عمل کا معیار دن بدن خراب ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اغیار ایسی حرکات بلا خوف و خطر کر گزرتے ہیں۔ قرآن میں اللہ پاک نے آقاﷺ کا مذاق اڑانے والوں کے لۓ خود کو کافی قرار دیا ہے ۔ اس نے آپﷺ کے ذکر کو بلند فرما دیا ہے لیکن بحیثیت امتی ہمیں بھی اپنا فرض ادا کرنا ہے اپنے عمل کے ذریعے سے دشمن کے دلوں میں ایسی ہیبت پیدا کرنی ہے کہ اسے ہزار بار سوچنا پڑے کہ وہ کس امت کے محبوب کے بارے میں بات کر رہا ہے ۔آقاﷺ کی ناموس،حرمت پر میری ہزاروں جانیں قربان۔ دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں باعمل امتی اور آقاﷺ کے نام پر جانیں قربان کرنے والا بناۓ آمین بقول شاعر:
وہ شان سلامت رہتی ہے
یہ جان تو آنی جانی ہے
اس جان کی تو کوئی بات نہیں
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
حافظہ عاٸشہ احمد کے کالمز
-
کیا قائد اعظم محمد علی جناح سیکولر وطن چاہتے تھے؟
منگل 28 دسمبر 2021
-
اقبال اور فلسفہ خودی
بدھ 8 دسمبر 2021
-
عورت کا اصل مقام
منگل 30 نومبر 2021
-
محبت ِمصطفٰی ﷺ
جمعہ 22 اکتوبر 2021
-
اس ملک خداداد پر مولا کا کرم ہو
جمعرات 12 اگست 2021
-
کون عمر فاروقؓ ؟
پیر 9 اگست 2021
-
حقیقت فلسطین
منگل 8 جون 2021
-
پی ایس ایل اور کورونا
منگل 18 مئی 2021
حافظہ عاٸشہ احمد کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.