
کون عمر فاروقؓ ؟
پیر 9 اگست 2021

حافظہ عاٸشہ احمد
وہ جسے آقاﷺ نے دعاٶں میں مانگا۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس راستے سے گزرتے شیطان وہ راستہ چھوڑ دیتا۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس نے دنیا کو ایسا سسٹم دیا جو پوری دنیا میں راٸج ہے۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس کی خواہش پر نماز میں الصلوة خیر من النوم کا اضافہ ہوا۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس کے ایمان لاتے ہی علی الاعلان اذان و نماز اور جس کے عہد میں تراویح کا باقاعدہ سلسلہ شروع ہوا۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس نے شراب نوشی کی سزا مقرر کی۔
کون عمر فاروقؓ ؟
وہ جس نے جیل کا تصور دیا۔ پولیس کا محکمہ بنایا ۔ عدالتی نظام کی بنیاد رکھی ۔ فوج کا باقاعدہ محکمہ قاٸم کیا۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس نے موذن کی تنخواہیں مقرر کیں۔
(جاری ہے)
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس نے آب پاشی کا نظام قاٸم فرمایا۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جو کہتا تھا ظالم کو معاف کر دینا مظلوم پر ظلم ہے۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس کے دور حکومت میں 900 جامع مساجد اور 4000 عام مساجد تعمیر ہوٸیں۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس نے 3600 علاقے فتح کۓ اور 27 جنگوں میں شرکت کی۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ قیصر و کسری کا فاتح
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس نے ملکی انتظامات کے لۓ الگ الگ صیغے قاٸم کۓ۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس کی زبان اور دل پر اللہ نے حق کو جاری کر دیا۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس کی راۓ کے مطابق قرآن کریم کی27 آیات نازل ہوٸیں ۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جو سر کے نیچے اینٹ رکھ کر سوتا جس کے کرتے پر 14 پیوند تھے جو موٹا کھردرا کپڑا پہنتا۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جسے امیر المومنین کا لقب دیا گیا۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جو رویا کرتا کہ اگر دریاۓ فرات کے کنارے ایک کتا بھی پیاسا یا بھوکا مر جاۓ تو عمر تو برباد ہے۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس کے لۓ آقاﷺ نے احد پہاڑ کو ٹھہر جانے کا حکم دیا۔
کون عمر فاروقؓ؟
مجلس شوری قاٸم کرنے والا۔
کون عمر فاروقؓ؟
شہروں کو آباد کرنے والا ۔
کون عمر فاروقؓ؟
قرآن مجید کی جمع و ترتیب، حفاظت واشاعت کے لۓ کام کرنے والا۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس کی خواہش پر اللہ رب العزت نے عورتوں کے لۓ پردے کا حکم نازل کیا۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس کی التجا پر منافق کی نماز جنازہ نہ پڑھنے پر وحی نازل ہوٸ۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس نے مردم شماری کا آغاز کیا۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جس نے تجارت کے گھوڑوں پر زکوة مقرر کی۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جسے آقاﷺ نے اسکی زندگی میں شہادت کی بشارت دی۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جسے زندگی میں جنتی ہونے کی بشارت ملی۔
کون عمر فاروقؓ؟
وہ جسے نماز میں نشانہ بنا کر شہید کیا گیا۔
ہاں وہ عمر فاروقؓ
جس کے لۓ آقا کریمﷺ نے فرمایا: اگر میرے بعد کوٸ نبی ہوتا تو وہ عمر ہوتا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
حافظہ عاٸشہ احمد کے کالمز
-
کیا قائد اعظم محمد علی جناح سیکولر وطن چاہتے تھے؟
منگل 28 دسمبر 2021
-
اقبال اور فلسفہ خودی
بدھ 8 دسمبر 2021
-
عورت کا اصل مقام
منگل 30 نومبر 2021
-
محبت ِمصطفٰی ﷺ
جمعہ 22 اکتوبر 2021
-
اس ملک خداداد پر مولا کا کرم ہو
جمعرات 12 اگست 2021
-
کون عمر فاروقؓ ؟
پیر 9 اگست 2021
-
حقیقت فلسطین
منگل 8 جون 2021
-
پی ایس ایل اور کورونا
منگل 18 مئی 2021
حافظہ عاٸشہ احمد کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.