کاسئہ چشم

جمعرات 4 جون 2020

Irfan Qaiserani

عرفان قیصرانی

کتنے والدین اور معصوم بچوں کے کاسئہ چشم کی ویرانی کو مزید ویران کر دیا گیا۔مگر کوئی پرسان حال نہیں۔دسمبر 2019 کو ڈاکٹر یاسمین راشد اور حکومت پنجاب نے تھیلیسیمیا کے مریضوں سے دعویٰ کیا کہ تھیلیسیمیک کو صحت کارڈ مہیاء کیا جائے گا۔ سال پہلے کی یہ بات تو آئی گئی ہو گئی اور دوبارا کسی کے کان میں جوں تک نہ رینگی۔آج وہ دن ہے ہمارے تھیلیسیمیک دوست Arefed اور Roxwin جیسی لوکل اور سستی ادویات لینے پہ مجبور ہیں جبکہ یہ ادویات ان کے لیے وبائے جاں بنی ہوئی ہیں۔

 
اے وعدہ شکن خواب دکھانا ہی نہیں تھا
ان سب میں قصور وار صرف ڈاکٹر یاسمین راشد اور حکومت پنجاب نہیں ہے بلکہ ہم بھی شریک ہیں کیونکہ ہم سے کوئی اتنا کہ دے جناب اس معاملے پر ایک کلپ ہی بنا دیں یا چار لفظ لکھ دیں تو ہمارے پاس وقت ہی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

یہ ہماری قوم کا ایک المیہ ہے کہ انہیں کسی چیز کے لیے تگو دو نہ کرنی پڑے۔ لیکن یقین جانے اسکا فائدہ آپکو ہی ہے اگر اپ کہ پاس اتنے وسائل ہیں کہ اپنے لیئے سب کر سکتے ہیں تو خدارا دوسروں کی تکلیف سمجھیں انکے لئے آواز اٹھائیں۔

کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ
اپنی چوکھٹ کا چراغ جلے نہ جلے
یاروں کا آشیاں روشن رہے
اپنے اندر تھوڑی سی ہمت اور جرات پیدا کریں، جرات کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ روڈ پر ٹھہر کر بندوق سے چار بندے گرادیں بلکہ جرات کا مطلب یہ ہے کہ آپ کمزور کے حق میں وہاں بول رہے ہیں کہ جہاں سب اس کے خلاف صرف اس لیے ہیں کیونکہ وہ کمزور ہے۔جن لوگوں کے پاس جرات اور ہمت ہے ان کا ساتھ کوئی نہیں دیتا ان کے پاس تو ٹہرنا کوئی نہیں گوارا کرتا۔

اس لیے مہربانی کر کے خود پر کچھ رحم کھائیں۔
اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغِ زندگی
تُو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن، اپنا تو بن
اس لئے ضروری نہیں ہے کہ جو آپ کریں اس کا فائدہ دوسرے کو ہو انڈائریکٹلی اس کا فائدہ آپ کو ہی ہے آپ مت سوچیں کہ آپ کسی کے لیے کچھ کر رہے ہیں آپ سوچیں کہ آپ سب اپنے لیے کر رہے ہیں آج نہیں، کل نہیں لیکن ایک دن آئے گا اس کا فائدہ آپ کو کسی نہ کسی صورت میں ضرور ملے گا۔اور یقین جانے کہ زندگی کے بہت سے مقصد فائدہ نہیں بھی دیتے کیونکہ بہت کچھ فائدے اور صلے سے بڑھ کر ہوتا ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :