
فرسٹ جنٹلمین
منگل 8 ستمبر 2015

جاہد احمد
(جاری ہے)
اس کے علاوہ آصف علی زرداری پاکستان کے پہلے منتخب جمہوری صدر بھی ہیں جنہیں آئینی مدتِ صدارت مکمل کر نے کا شرف حاصل ہوا۔آصف علی زرداری صاحب کو بی بی کے دستخط کردہ میثاقِ جمہوریت کے عملی نفاذ کا بیڑا بھی اٹھانا پڑا جو یقینا فوجی ڈکٹیٹر دور میں محترمہ کی ہلاکت اور انتخابات میں کامیابی کے بعد انتہائی مشکل مرحلہ تھا۔
میثاقِ جمہوریت دو بڑی سیاسی جماعتوں کے مابین 1973 کے آئین کی بحالی ، صدرِ پاکستان کو حاصل وسیع اختیارات کی پارلیمان کو ترسیل، اعلی عدلیہ کے ججوں کی تقرری کا طریقہ کار، صوبائی خودمختاری، این ایف سی ایوارڈ، بھارت اور افغانستان سے پرامن تعلقات کے قیام، مسئلہِ کشمیر کے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل، دونوں سیاسی جماعتوں کے لئے غیر جمہوری رویوں سے اجتناب اور جمہوری قوتوں کے خلاف نبرد آزما غیر جمہوری قوتوں سے مکمل کنارہ کشی، مخالف سیاسی جماعت کو ملے عوامی مینڈیٹ کی قبولیت، جمہوریت کا فروغ، گڈ گورننس، ایک شخص کے لئے تیسری بار وزارتِ اعظمی کا عہدہ سنبھالنے پر پابندی کا خاتمہ، دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے مقابلے، آزاد و خودمختار الیکشن کمیشن کا قیام، پریس اور الیکٹرانک میڈیا کی آزادی، بلدیاتی انتخابات کا انعقاد، ٹرتھ اینڈ ریکانسیلیشن کمیشن کے قیام، خفیہ اداروں کی منتخب حکومت کو جوابدہی کے طریقہ کاراور افواجِ پاکستان سے جڑے دیگر ضروری معاملات پر پالیسی بیانیہ یا واضح طرزِ عمل وضع کرتا دستاویز ہے۔
سیاسی جماعتوں نے بیساکھیوں پر کھڑی لنگڑی لولی جمہوریت کی انگلی تھامے اپنی سکت اور اوقات سے بڑھ کر 2008 سے ابتک اسی میثاقِ جمہوریت پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کی ہے۔ کئی اہم معاملات میں کامیابی نصیب ہوئی ، کئی میں جزوی طور پر کامیاب ہوئے ، کئی میں ناکامی ہاتھ لگی اور کئی ایسے معاملات تھے کہ جن پر ہاتھ ڈالنے سے شدید جھٹکے بھی لگے ہیں۔ کلی طور پر میثاقِ جمہوریت اور اس کے عملی نفاذکی کوششوں نے پاکستانی سیاسی نظام میں نئی روح پھونکی ہے۔پاکستانی تاریخ میں پہلی باراقتدار ایک منتخب جمہوری حکومت سے دوسری منتخب جمہوری حکومت کو منتقل ہوا ہے۔ ابھی چند دن پہلے اسی میثاقِ جمہوریت نے اسلام آباد میں جمہوری قوتوں کو منظم و متحد کر کے غیر جموری قوتوں کا رستہ روکا تھا۔ یہ دستاویز پاکستان کی نوزائیدہ جمہوریت کے لئے Last Line of Defence ہے اور پاکستان کا فرسٹ جنٹلمین اس آخری محاذ کا جرنیل ثابت ہوا ہے۔
کسی بھی اہم نوعیت کے معاملے پر فرسٹ جنٹلمین کی بات سننا اور کان لگا کر سننا حکومتِ وقت کے لئے نا گزیر ہے کیونکہ میثاقِ جمہوریت کو فعال رکھنے کی کنجی انہی کے ہاتھ میں ہے ۔ اگر یہی دستاویز ابھی کل ہی جمہوری نظام کے تسلسل اور بقاء کا موجب بنا تھا تو یہی میثاقِ جمہوریت یہ بھی طے کرتا ہے کہ’ معاون وفاق اپنی اکائیوں سے کسی صورت امتیاز نہیں برتے گا‘۔اب اس اصول کا اطلاق موجودہ صورتحال میں سندھ میں جاری کرپشن احتساب مہم پر لاگو کیا جائے تو ایک صوبہ کی ایک خاص جماعت کے خلاف تمام تر توانائیوں کا خرچ ہونا ابہام پیدا کرتا ہے۔میثاقِ جمہوریت کرپشن کے خلاف اقدامات کی ممانعت نہیں کرتا لیکن طریقہ کار اتنا شفاف اور متوازن ہونا چاہیے کہ کسی بھی فریق کو اعتراض اٹھانے کا موقع نہ ملے سکے جس کی مکمل ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ پی پی پی اور پی ایم ایل ن 90 کی دہائی کی وہ سیاسی جماعتیں ہیں جنہوں نے ایک نہیں دو دو مرتبہ وفاق میں اقتدار حاصل کرنے کے بعد کھویا ہے۔ خصوصاٌ پی پی پی کے اقتدار کے خاتمے اور اس جماعت کو اقتدار سے دور رکھنے میں اسٹیبلشمنٹ کا جو کردار رہا اس بارے مزید تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں۔ اصغر خان کیس اور سابق صدر غلام اسحاق خان کے دائر کردہ ریفرنس کے حوالے ہی کافی ہیں۔ایسا تاریخی پس منظر رکھنے والی سیاسی جماعت کا بظاہر ایسی مخصوص ٹارگٹڈ مہم پر تحفظات کا اظہار کیا جانا سمجھ سے اتنا بالاتر بھی نہیں ہونا چاہیے۔ ضرورت ہے تو صرف توازن اور شفافیت کی!
حکومتِ وقت کا کسی خوش فہمی یا زعم میں رہنا بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ سیاسی نظام کا تسلسل انہی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے تعاون اور بردباری سے بڑی حد تک مشروط ہے۔وجہ اس کی یہ ہے کہ سیاسی اکھاڑے کی دوسری طرف پاکستان تحریکِ انصاف جیسی جماعت بھی موجود ہے جو نظام کے تسلسل اور ارتقاء سے زیادہ انقلابی ایجنڈے اور یک مشت تبدیلی پر یقین رکھتی ہے جو اس مقصد کے حصول کے لئے امپائر کی انگلی تھامنے سے کسی بھی موقع پر پیچھے نہیں رہے گی۔چئیر مین تحریکِ انصاف ایک نئے سیاسی بحران کو پیدا کرنے کے لئے پر تولے تیار بھی کھڑے نظر آتے ہیں ۔ ایسے متحرک سیاسی ماحول میں جہاں سیاسی و غیر سیاسی، جمہوری و غیر جمہوری سٹیک ہولڈرز اپنی اپنی قوت، وسائل اور نظریہ رکھتے ہوں وہاں حکومت کے لئے میثاقِ جمہوریت اور فرسٹ جنٹلمین کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے !!!
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
جاہد احمد کے کالمز
-
روم جل رہا ہے
جمعرات 24 اکتوبر 2019
-
ایسا کیوں نہ ہوتا
جمعہ 11 اکتوبر 2019
-
پپو جونیئر کا پاکستان
جمعرات 18 جولائی 2019
-
یہ بجٹ دودھ شہد کی نہر نہیں
ہفتہ 22 جون 2019
-
گوئیبلز طرز کا پراپیگنڈا اور پاکستان
بدھ 22 مئی 2019
-
سانڈ ،ایک حیوان! میٹا ڈار، ایک ہیرو
جمعرات 10 اگست 2017
-
پاکستانیت کیا ہے
اتوار 1 جنوری 2017
-
بھلے پکوڑیوں سے آگے
اتوار 5 جون 2016
جاہد احمد کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.