
راس آیا مجھے اشکوں کو وسیلہ کرنا
بدھ 26 جنوری 2022

جویریہ اسلم
(جاری ہے)
آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے وصال کا وقت آیا تو آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: اے گروہِ مسلمین! میں تمہیں اللہ کی قسم اور تم پر اپنےحق کا واسِطہ دے کر کہتا ہوں: میری طرف سے کسی پر کوئی ظلم ہو گیا ہو تو کھڑا ہو جائے اور قِیامت میں بدلہ لینے کے بجائے مجھ سے یہیں بدلہ لے لے۔ ایک بھی کھڑا نہ ہوا، آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے دوبارہ یہی قسم دی پھر بھی کوئی کھڑا نہ ہوا توتیسری بار قسم دیتے ہوئےاس بات کو دہرایا کہ میری طرف سے کسی پر کوئی ظلم ہوگیا ہو تو کھڑا ہوجائے اور قِیامت میں بدلہ لینے کے بجائے مجھ سے یہیں بدلہ لے لے۔ چنانچہ عُکَاشَہ نامی ایک ضعیفُ العُمرصَحابی کھڑے ہوئے اور لوگوں کو ہٹاتے ہوئے آقا کریم علیہ السَّلام کے سامنے جا پہنچے اور عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان! اگر آپ نے باربار قسم نہ دی ہوتی تو میری مجال ہی نہیں تھی کہ میں کسی چیز کے بدلے کے لئے آپ کے سامنےآتا۔ میں آپ کے ساتھ ایک غزوہ میں تھا اس میں اللہ کریم نے اپنے نبی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مدد کی اور ہمیں فتح عطا فرمائی۔ جب ہم واپس آرہے تھے تو میری اونٹنی آپ کی اونٹنی کے برابر آگئی، میں اپنی اونٹنی سے اُتر کر آپ کے قریب ہوا تاکہ آپ کےقدم مُبارَک پر بوسہ دوں، مگر آپ نےچھڑی بُلند کی اور میرے پہلو پر ماری، میں نہیں جانتا کہ آپ نے ایسا جان بوجھ کر کیا یا آپ کا ارادہ اونٹنی کو مارنے کا تھا؟ آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: میں تمہیں اللہ پاک کے جلال سے پناہ میں لیتا ہوں کہ اللہ کا رسول تمہیں جان بوجھ کر مارے، پھر فرمایا: اے بلال! فاطمہ کے گھر جاؤ اور وہی پتلی چھڑی لے آؤ۔ چنانچہ حضرت سیِّدُنا بلال رضی اللہ تعالٰی عنہ اپنے ہاتھ سَر پر رکھے مسجِد سے نکلے اور یہ کہتے جاتے:یہ اللہ کے رسول ہیں جو خود اپنا قصاص دے رہے ہیں۔ حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالٰی عنہا کے گھر پہنچ کر دروازہ کھٹکھٹایا اور کہا: اے رسولُُ اللہ کی صاحبزادی! مجھے وہ پتلی چھڑی دے دیجئے۔ شہزادیِ کونین رضی اللہ تعالٰی عنہا نے فرمایا: بلال! نہ ہی آج یومِ عرفہ ہے اور نہ ہی کوئی غزوہ! پھر میرے باباجان چھڑی کا کیا کریں گے؟عرض کی: کیا آپ کو معلوم نہیں آج آپ کے باباجان کیاکر رہے رہیں! بے شک حُضُور نبیِّ رَحْمت صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے دین پہنچا دیا ہے، دنیا کو چھوڑ رہے ہیں اور آج اپنی طرف سے بدلہ دے رہے ہیں۔ آپ رضی اللہ تعالٰی عنہا نے بےقرار ہو کر فرمایا: اے بلال! آخِر ایسا کون ہے جس نے رسولُ اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے بدلہ لینا گوارا کر لیا؟ اے بلال! اگر یہ بات ہے تو حسن اورحسین کو کہو اس شخص کے سامنے کھڑے ہو جائیں اور وہ ان سے بدلہ لے لے۔ حضرتِ بلال مسجِد پہنچے اور وہ چھڑی حضورِ اکرم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو پیش کر دی، آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے بلال سے لے کر عُکَاشَہ کے حوالے کر دی، یہ دیکھ کر حضرتِ سیِّدُنا ابوبکر وعمر رضی اللہ تعالٰی عنہما آگے بڑھے اور کہا: اے عُکَاشَہ! لَو ہم تمہارے سامنے ہیں جو بدلہ لینا ہے ہم سے لے لومگر پیارے آقاسے بدلہ نہ لو۔ نبیِّ پاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: اے ابوبکر! ہٹ جاؤ، اے عُمَر! تم بھی ہٹ جاؤ یقیناً اللہ پاک تم دونوں کے مقام ومرتبے کو خوب جانتا ہے۔ اتنے میں حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضیٰ کَرَّمَ اللہ تعالٰی وجہَہُ الکریم کھڑے ہوئے اور کہنے لگے: اے عکاشہ! میرے سامنے میری زندَگی میں تم کریم آقا صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو یہ چھڑی مارو مجھے یہ ہرگز برداشت نہیں، یہ رہی میری پیٹھ اور یہ رہا میرا پیٹ اپنے ہاتھ سے مجھے سو کوڑے مارلو اور مجھ سے انتِقام لے لو لیکن پیارے آقا صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے بدلہ نہ لینا،حُضورِ اکرم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: اےعلی! اپنی جگہ بیٹھ جاؤ بے شک اللہ کریم تمہارے مرتبے اور نیّت کو خوب جانتا ہے۔ اتنے میں نوجوانانِ جنّت کے سردار، فاطمہ زہرا کے گلشن کے پھول حضرتِ سیِّدُناامام حسن و امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہما کھڑے ہوئے اور کہا: عکاشہ!کیا آپ نہیں جانتے ہم رسول ُاللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کےنواسے ہیں اورہم سے بدلہ لینا گویا آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم سےبدلہ لینا ہےلہٰذا آپ ہم سےبدلہ لے لیں۔ پیارےآقاصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نےارشاد فرمایا: اے میری آنکھوں کی ٹھنڈک! بیٹھ جاؤ بے شک اللہ پاک تمہارے مقام کو خوب جانتا ہے۔ پھرعکاشہ سے فرمایا: اے عکاشہ! اگر تم چھڑی مارنا چاہتے ہو تو مارو۔حضرتِ عکاشہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے عرض کی: جس وقت آپ نے مجھے مارا تھا اس وقت میرے پیٹ پر کپڑا نہیں تھا۔چنانچِہ آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اپنے مُبارَک پیٹ سے کپڑا ہٹا دیا، یہ دیکھ کر مسلمانوں کی چیخیں نکل گئیں اور کہنے لگے: عکاشہ کو دیکھتے ہو یہ رسول ُاللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مُبارَک پیٹ پر چھڑی مارے گا؟ جب حضرتِ عکاشہ نے مبارک پیٹ کی سفیدی کو دیکھا تو فوراً حضورِ انور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے چمٹ گئے اور پیٹ مبارک کا بوسہ لیتے ہوئے عرض گزار ہوئے: میرے ماں باپ آپ پر قربان! بھلا کون ہے جو آپ سے بدلہ لینے کا سوچ سکے۔ آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: چاہو تو بدلہ لے لو ، چاہو تو معاف کردو۔ حضرتِ سیِّدُنا عکاشہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نےعرض کی: میں نےآپ کومعاف کیا یہ اُمّید کرتے ہوئے کہ اللہ کریم بَروزِقِیامت مجھےمعاف فرمائےگا۔رسولُ اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نےارشادفرمایا:جوشخص میرے جنّت کے رفیق کو دیکھنا چاہے وہ اس بوڑھے کو دیکھ لے۔ لوگ کھڑے ہوئے اور حضرتِ سیِّدُنا عکاشہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کی پیشانی چوم کر یہ کہتے جاتے: تمہیں مبُارَک ہو! تمہیں مبارک ہو! تم توبُلند دَرَجات اورحضورنبیِّ اکرم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ہم نشینی کے شرف کوپہنچ گئے۔(حلیۃ الاولیاء,،ج4،ص67)
مما نے جب یہ واقعہ سنایا تو میں اپنی بہن سے معافی مانگنے اور وہ مجھے تھپڑ مار کر بدلہ لینے کی بجائے مجھے معاف کرنے کیلئے راضی ہو گئی، ہاں مگر میری سمجھ میں یہ بات آ گئی کہ لوگ حرم شریف میں جا کر کیوں روتے ہیں کہ جب ہم سے کچھ غلط ہو جاتا ہے، پھر ہم اس کی تلافی بھی کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس شخص سے معافی بھی مانگ لیتے ہیں، تو اس سب میں وہ تکلیف جو ہم نے کسی کو پہنچائی ہوتی ہے وہ ہوا میں کہیں معلق کھڑی ہوتی ہے، بس اسی کو تحلیل کرنے کیلئے ہم حرم شریف میں رب کے حضور اشکبار ہوتے ہیں کہ اس کے دربار میں پریشان اور اشکبار چہرے مقبولیت کی منازل اپنی اپنی نیت کے مطابق طے کرتے چلے جاتے ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
جویریہ اسلم کے کالمز
-
قومی سلامتی پالیسی کا قوم سے تعلق
منگل 15 فروری 2022
-
سرحد کے اس پار اک کوئل : لتا منگیشکر
منگل 8 فروری 2022
-
میرے بچپن کا جنوری
جمعرات 3 فروری 2022
-
مت پوچھ پری زادوں سے
پیر 31 جنوری 2022
-
راس آیا مجھے اشکوں کو وسیلہ کرنا
بدھ 26 جنوری 2022
-
ڈاکٹر فاسٹس تو زندہ ہے
جمعہ 21 جنوری 2022
-
برفباری مری کے پہاڑوں پر یا ہمارے احساسات پر
منگل 11 جنوری 2022
-
ہم چودھویں صدی کے باسی
منگل 28 دسمبر 2021
جویریہ اسلم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.