
الجھے ذہن
جمعہ 2 جولائی 2021

میمونہ جاوید
آج کل ہم سب کو کہیں نا کہیں سے ایک لفظ "ڈپریشن" ضرورسننے کو ملتا ہے۔ ہر دوسرا شخص یہ کہتا نظر آتا ہے میں بہت ڈپریسڈ ہوں ۔۔۔۔ تو آخر یہ ڈپریشن ہے کیا؟
ڈپریشن ایک مخصوص کیفیت کا نام ہے جس میں انسان خود کو تنہا محسوس کرتا ہے۔ انسان کے اندر ایک خوف اور شک آ جاتا ہے جس سے وہ خود کو ایک ناکام شخص تصور کرتا ہے۔ اورآج کی نوجوان نسل میں اِس مرض کی شرح تیزی سے پھیل رہی ہے۔
نفسا نفسی کے دور میں جوہم اپنی خواہشوں کو پورا کرنے کی خاطر ایک دوسرے سے آگے نکلنے کے جنون میں اندھے ہو چلے ہیں اچھائی اور برائی میں فرق تک بھول گئے ہیں۔ اسٹیٹس کی دوڑ میں جائز وناجائز طریقے سے زیادہ سے زیادہ کما کر اور پرتعیش لائف سٹائل کو اختیار کرنے کے جنون میں ہم بس بھاگ رہے ہیں۔
کیا ہم زندگی میں لوگوں کو دکھانے کے لیے کچھ کرنا چایتے ہیں۔ کیا ہم بس لوگوں کے لیے جی رہے ہیں۔ اللہ والے کو کیسے ڈپریشن ہو سکتا ہے۔ کیا اِس بات سے یقین اٹھ گیا ہے ہر محنت کرنے والے کو اللہ اُس کا صلہ ضرور دیتا ہے۔ کسی کی چھوٹی سی محنت وہ رائیگاں نہیں جانے دیتا۔ لیکن شرط یہی ہے کہ تم محنت کرو۔ تم کیوں گھبرا گئے ہو۔ یہ مایوسی تم میں کیوں ہے۔ کیا تمہیں خود پر اتنا یقین نہیں۔ یہ لوگ تمہیں کچھ کہہ بھی دیں تو کیا ہو جائے گا؟ تم جیت جاؤ یا ہارجاؤ یہ لوگ کچھ نا کچھ تو کہیں گے ہی۔
ڈپریشن ایک مخصوص کیفیت کا نام ہے جس میں انسان خود کو تنہا محسوس کرتا ہے۔ انسان کے اندر ایک خوف اور شک آ جاتا ہے جس سے وہ خود کو ایک ناکام شخص تصور کرتا ہے۔ اورآج کی نوجوان نسل میں اِس مرض کی شرح تیزی سے پھیل رہی ہے۔
نفسا نفسی کے دور میں جوہم اپنی خواہشوں کو پورا کرنے کی خاطر ایک دوسرے سے آگے نکلنے کے جنون میں اندھے ہو چلے ہیں اچھائی اور برائی میں فرق تک بھول گئے ہیں۔ اسٹیٹس کی دوڑ میں جائز وناجائز طریقے سے زیادہ سے زیادہ کما کر اور پرتعیش لائف سٹائل کو اختیار کرنے کے جنون میں ہم بس بھاگ رہے ہیں۔
(جاری ہے)
جس کے باعث ہم نا صرف سماجی نظام میں زوال کا شکار ہیں بلکہ اِس وجہ سے خونی رشتوں میں بھی خودغرضی اور مفاد پرستی بڑھتی جا رہی ہے۔
بہت سے نوجوان تو اِس وجہ سے بھی ڈپریشن میں مبتلا ہیں کہ اُنہیں بے عزتی کا خوف ہے۔ آج کے نوجوان کو تواِس بات کا خوف بھی ہے کہ لوگ اُسے بھول نہ جائیں۔۔۔ امتحان میں ناکام ہو گیا تو لوگ کیا کہیں گے۔۔۔ وہ زندگی میں کچھ کر نہ سکے تو لوگ کیا کہیں گے۔۔۔ وقت سے شادی نہ ہوئی تو لوگ کیا کہیں گے۔۔۔ وقت پہ نوکری نہ ملی تو لوگ کیا کہیں گے۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہکیا ہم زندگی میں لوگوں کو دکھانے کے لیے کچھ کرنا چایتے ہیں۔ کیا ہم بس لوگوں کے لیے جی رہے ہیں۔ اللہ والے کو کیسے ڈپریشن ہو سکتا ہے۔ کیا اِس بات سے یقین اٹھ گیا ہے ہر محنت کرنے والے کو اللہ اُس کا صلہ ضرور دیتا ہے۔ کسی کی چھوٹی سی محنت وہ رائیگاں نہیں جانے دیتا۔ لیکن شرط یہی ہے کہ تم محنت کرو۔ تم کیوں گھبرا گئے ہو۔ یہ مایوسی تم میں کیوں ہے۔ کیا تمہیں خود پر اتنا یقین نہیں۔ یہ لوگ تمہیں کچھ کہہ بھی دیں تو کیا ہو جائے گا؟ تم جیت جاؤ یا ہارجاؤ یہ لوگ کچھ نا کچھ تو کہیں گے ہی۔
یہ لوگ کچھ تو کہیں گے
لوگوں کا کام ہے کہنا
تمہیں جو کرنا ہے تو خود کے لئے کرولیکن کرو اور رستہ صحیح چنو۔ خود کے ضمیر کو مطمئن کرو۔ تمہیں لوگوں کو بول کر قائل نہیں کرنا۔ خود کو منوانا ہے تو کچھ کر کے دکھاو۔ یہ کیسی الجھنوں کو ذہنوں میں پال رکھا ہے جس نے تمہیں اپنوں تک سے دور کر دیا ہے اور کیا بلاوجہ ہر چیز کو سوچ کرپھراُس سے تنگ آ کر خود کو عجیب اذیت میں ڈالنا اور ڈپریشن جیسے مرض میں مبتلا ہو جانا۔ یاد رکھیں زندگی میں آگے بڑھنا ہو تو ہر غلط کو کان نہیں دینے ہوتے۔ محنت کے ساتھ خود پر اور اللہ پریقین رکھنا ہوتا ہے۔ لوگوں کا کام ہے کہنا
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.