دوست ایک قیمتی سرمایہ

منگل 13 اپریل 2021

Maimoona Javed

میمونہ جاوید

میں نے بچپن سے بس یہی سنا کہ دوست انسان کو غلط رستوں پر لگا دیتے ہیں۔ دوستیوں کو بس سکول، کالجوں تک محدود رکھنا چاہیے اور پھر جب یہ سکول، کالج کا وقت ختم ہو جاتا ہے تو یہ دوست کہا تم کہا۔ پر میں اس بات کو کبھی دل سے مان ہی نہیں سکی۔ مجھے لگتا ہے کہ دوست زندگی کا بہت قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ اللہ نے مجھے اتنے اچھے دوستوں سے نوازا کہ اپنوں اور غیروں کی اس بات پر کبھی یقین ہی نہیں ہوا۔

ہاں ہوتے ہیں کچھ لوگ جو دوست بن کر انسان کو غلط رستوں پر لگا کر اُن کی زندگی خراب کرتے ہیں لیکن جیسے پانچ اُنگلیاں برابر نہیں ہوتی ویسے ہی ہر دوست بُرا بھی نہیں ہوتا۔ میں نے اپنی زندگی میں اپنے دوستوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
" دنیا کا امیر شخص وہ ہے جس کے دوست مخلص ہو"۔

(جاری ہے)

(حضرت علی)
مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے اس دور میں اب بھی بہت سے والدین ہیں جو اپنی اولاد کی سوچ کو سمجھ ہی نہیں پاتے اُن کو لگتا ہے کہ اولاد نا سمجھ ہے اُن کی رائے یا مشورے اہمیت نہیں رکھتی کیوںکہ انہوں نے دنیا نہیں دیکھی۔

  اُن کو لگتا ہے کہ یہ بچے نا صرف بیوقوف بلکہ بہت آزاد خیال بھی ہو گئے ہیں اور پھر اُن کی جائز آزادی پر بھی پابندیاں لگا کر بہت سے والدین اپنے بچوں کے کئی خواب پورے نہ ہونے کی وجہ بھی بنتے ہیں۔ وہ اُن کی خوداعتمادی کو اپنے الفاظ سے توڑ دیتے ہیں۔ اُن کے خیالات کو سمجھنا تو دور کی بات سننے سے پہلے ہی چپ کروا دیتے ہیں۔ بھروسہ ہی نہیں کرتے اُن پر۔

کچھ ایسی ہی وجوہات اولاد اور والدین  کے اس خوبصورت رشتے میں فاصلے کا سبب بنتی ہیں۔ سب سے پہلے ایک انسان کو اعتماد دینے والے اس کے والدین ہوتے ہیں۔ کئی باررَد ہو جانے سے ایک وقت ایسا آتا کہ آپ پھراپنے والدین سے کچھ بولتے ہی نہیں۔ پھر اللہ کے بعد آپ کو ہمت اور اپنا کندھا دینے والے آپ کے اچھے، سچے اور مخلص دوست ہوتے ہیں۔ جو آپ کو سمجھتے ہیں سنتے ہیں آپ پر یقین کرتے ہیں۔

پھر جہاں کوئی اپنا نہیں ہوتا وہاں کوئی انجانہ بھی نہیں ہوتا وہاں دوست ہوتا ہے۔ پھر وہ دوست اپنی عادت سے مجبور پہلے آپ کو میٹھا میٹھا زلیل کریں گے اور آپ کو لگے گا کہ اِن سے بات کر کے آپ نے غلطی کر دی پھر ایک دم آپکے استاد بن کے سر سے پاوں تک موٹیویٹ کر دیں گے۔ بتائیں گے کہ کتنا اعتماد کرتے ہیں وہ آپ پہ اور ہمارے کامیاب ہونے پر کیسے وہ اپنا سینہ چوڑا کر کہ فخر سے لوگوں کو بتائیں گے کہ یہ میرا دوست ہے۔

یقین کریں کسی کا کہا ہوا ایک جملہ کہ " تم کر سکتے ہو، مجھے تم پر یقین ہے" انسان کو بہت ہمت دیتا ہے اور انسان منزل کے کئی دشوار رستوں پر جہاں وہ ہمت ہار رہا ہوتا ہیں اِن باتوں کو یاد کر کے اپنے اپ کو ہمت دیتا ہے اور مشکل منزلوں سے گزرتا چلا جاتا ہے۔  دوست ہوتا ہی وہی ہے جو آپ کی زندگی کو سنوارے نا کہ برباد کرے۔ جو غلط کاموں پہ آپ کا ساتھ نہ دے آپ کو ڈانٹے، روکے اور سمجھائے۔

میرے دوست میری زندگی کا بہت اہم حصہ ہیں۔ مجھے لگتا ہے میرے دوستوں کے بغیرمیری زندگی تو ادھوری ہے۔ میرے دوست میرے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ میں اپنے ان خیالات کے زریعے بس یہ کہنا چاہتی ہوں کہ والدین کو اپنی اولاد کو سمجھنا چاہیے نہ کہ ان کی رائے کو اپنے سامنے اختلاف سمجھنا چاہئے بلکہ بھروسہ کرنا چاہئے۔ سمجھنا چاہئے کہ یہ وقت اُن کے وقت سے مختلف ہے اور دوستوں سے دور کرنے کی بجائے یقین کرنا چاہئے کہ دوستی میں اُن کا انتخاب بُرا نہیں ہو گا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :