یومِ پاکستان اور جُہدِ مسلسل
منگل 23 مارچ 2021

میاں محمد آصف
یومِ پاکستان اُن قُربانیوں کی لازوال داستانوں کی یاد تازہ کرتا ہے جن پر قرردادِ پاکستان کی بنیاد رکھی گئی یوں تو ہر سال پاکستانی قوم 23 مارچ کو مختلف تقریبات منعقدکرتی ہے لیکن میں آج اپنی قوم کی توجہ تحریک ِپاکستان کے سب سے اہم نکتے کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں جس کویاد رکھنے اور جس پر عمل پیرا ہونے کی آج بھی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی تحریکِ پاکستان کے وقت تھی وہ یہ کہ علی گڑھ یونیورسٹی کے طلبہ نے تحریک پاکستان میں جس طرح ایک ہراول دستے کا کام کیا وہ روزِ روشن کی طرح عیاں ہے۔ سرسید احمد خاں کی دور اندیشی اور نگاہ بلند نے ڈیڑھ سو سال قبل ہی 1857 کی جنگِ آزادی کے بعد اس بات کو بھانپ لیا تھا کہ مسلمان جب تک تعلیم کے شعبے میں نمایاں مقام حاصل نہیں کریں گے تب تک ہندوؤں اور انگریزوں کی غلامی کرتے رہیں گے۔
سوال یہ ہے کہ کیا ہم تعلیم کی اہمیت کو سمجھ پاۓ؟ کیا ہم اپنی نسلوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر سکے؟ کیا پاکستان بننے کے بعد بطورِ قوم ہم تعلیم کے شعبے میں کو ئی کارنامہ سر انجام دے سکے؟ ورلڈ ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر موجودہ ڈیٹا کے مطابق اس وقت پاکستان میں تقریباً 2 کروڑبچے سکول ہی نہیں جاتے اندازہ کریں جس ملک کے 2 کروڑ بچے سرے سے سکول ہی نہ جاتے ہوں وہاں آنے والی نسل کس طرح ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر پاۓ گی ہمارے بچوں کی اتنی تعداد سکول سے باہردیکھ کر ہمارے حکمرانوں کے دل دہل کیوں نہیں جاتے یاد رکھیں کہ مسلمان جب تک علم سے وابستہ رہے۔ دنیا میں نمایاں رہے۔ ایجادات میں پیش پیش رہے۔ تسخیرِ کائنات میں بھی ان کا ثانی کوئی نہ تھا لیکن جب مسلمانوں نے علم کا دامن چھوڑااور میدانِ علم سے بھاگے تو ہر میدان میں پسپا ہوئے۔ اسی بات پر کڑھتے ہوئے علامہ اقبال نے کہا تھاکہ
حیرت ہے کہ تعلیم و ترقی میں ہے پیچھے جس قوم کا آغاز ہی اقراء سے ہوا تھا۔
آیئے اِس یومِ پاکستان کے موقع پر اس بات کا عہد کریں کہ ہماری جدوجہد اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک علم و شعور ملک سے جہالت کا خاتمہ نہ کر دے ہماری جد و جہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک میرے ملک کا ہر بچہ سکول نہ جانے لگ جاۓ مجھے اس بات کا پورا یقین ہے کہ ہم ان شاءاللہ پاکستان کے گلی گلی اور کُوچے کُوچے میں علم کی روشنی پھیلانے میں کامیاب ضرور ہوں گے۔ میں حکومتِ وقت سے بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ ضلعی سطح پراور یونین کونسل کی سطح پر ایسی ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو اس بات کو یقینی بنائیں کہ 18 سال کی عمر تک میرے ملک کا ہر بچہ سکول جاۓ اور وہ تعلیم کی دولت سے بہرہ ور ہو۔
(جاری ہے)
1875 میں علی گڑھ میں بنایا گیا ایک چھوٹا سا ہائی سکول جو بعد میں ایک مکمل تحریک کی شکل اختیار کر گیا اور پھراس تحریک نے برصغیر پاک و ہند کو ایسی قیادت مہیا کی جس کی انتھک محنت کوشش اور لگن سے دُنیا کے نقشے پر ایک نئی ریاست کا وجود عمل میں آیا۔
سوال یہ ہے کہ کیا ہم تعلیم کی اہمیت کو سمجھ پاۓ؟ کیا ہم اپنی نسلوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر سکے؟ کیا پاکستان بننے کے بعد بطورِ قوم ہم تعلیم کے شعبے میں کو ئی کارنامہ سر انجام دے سکے؟ ورلڈ ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر موجودہ ڈیٹا کے مطابق اس وقت پاکستان میں تقریباً 2 کروڑبچے سکول ہی نہیں جاتے اندازہ کریں جس ملک کے 2 کروڑ بچے سرے سے سکول ہی نہ جاتے ہوں وہاں آنے والی نسل کس طرح ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر پاۓ گی ہمارے بچوں کی اتنی تعداد سکول سے باہردیکھ کر ہمارے حکمرانوں کے دل دہل کیوں نہیں جاتے یاد رکھیں کہ مسلمان جب تک علم سے وابستہ رہے۔ دنیا میں نمایاں رہے۔ ایجادات میں پیش پیش رہے۔ تسخیرِ کائنات میں بھی ان کا ثانی کوئی نہ تھا لیکن جب مسلمانوں نے علم کا دامن چھوڑااور میدانِ علم سے بھاگے تو ہر میدان میں پسپا ہوئے۔ اسی بات پر کڑھتے ہوئے علامہ اقبال نے کہا تھاکہ
حیرت ہے کہ تعلیم و ترقی میں ہے پیچھے جس قوم کا آغاز ہی اقراء سے ہوا تھا۔
آیئے اِس یومِ پاکستان کے موقع پر اس بات کا عہد کریں کہ ہماری جدوجہد اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک علم و شعور ملک سے جہالت کا خاتمہ نہ کر دے ہماری جد و جہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک میرے ملک کا ہر بچہ سکول نہ جانے لگ جاۓ مجھے اس بات کا پورا یقین ہے کہ ہم ان شاءاللہ پاکستان کے گلی گلی اور کُوچے کُوچے میں علم کی روشنی پھیلانے میں کامیاب ضرور ہوں گے۔ میں حکومتِ وقت سے بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ ضلعی سطح پراور یونین کونسل کی سطح پر ایسی ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو اس بات کو یقینی بنائیں کہ 18 سال کی عمر تک میرے ملک کا ہر بچہ سکول جاۓ اور وہ تعلیم کی دولت سے بہرہ ور ہو۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.