مطالعہ کی اہمیت و ضرورت

جمعرات 4 فروری 2021

Mohammad Umar Shah Umar

محمد عمر شاہ عمر

مطالعہ کسی بھی انسان کی زندگی  میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔مطالعہ  کی اہمیت کا اندازہ  اس بات سے لگا یا جا سکتا ہےکہ اللہ  پا ک نے اپنے کلام کا آغاز ہی اس بات سے کیا۔
اللہ ﷻ نےقرآن پاک میں ارشادفرمایا۔۔۔۔۔۔۔
"پڑھواپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا"
اس کے ساتھ ہی حضور اکرم ﷺ کی مبارک زندگی کو دیکھیں تو پتہ چلتا ہےکہ انہوں نے بھی مطالعہ  کی اہمیت  پہ بہت زور دیا ہے۔


حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا۔۔۔۔۔۔
"بےشک مجھے معلم  بنا کر بھیجا گیا ہے۔"
مندرجہ بالاحدیث مبارکہ مطالعہ کی اہمیت کا منہ بو لتا ثبوت ہے۔
مطالعہ  دراصل انسانی  ذہن کی ورزش کانام ہے۔مطالعہ  کر نے سے انسان کی سو چ میں بہتری  اور شعور  بیدار ہوتا ہے۔ انسان کے مستقل میں کامیابی کیلۓ مطالعہ بہت ضرور ی ہے۔

(جاری ہے)


انسان میں خود اعتمادی پیدا کرنے میں مطالعہ بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مسلسل مطالعہ کرنے کی عادت انسان کو اچھے مستقبل کی راہ پر گامزن کرتی ہے۔ پڑھا لکھا انسان اپنی زندگی کی مشکلات پر قابو پانے کے لئے ہر وقت تیار رہتا ہے اور وہ اس میں کامیاب بھی ہوتا ہے۔ مطالعہ کرنے والا انسان اپنی زندگی میں دوسروں کی نسبت زیادہ پر سکون اور کامیاب ہوتا ہے۔
مسلسل مطالعہ کرنے والا شخص نئی نئی چیزوں سے ہم آہنگ رہتا ہے۔

جس سے اسے ہر طرح کے حالات سے مطابقت رکھنے میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔
مطالعہ کا ذکر ہو اور میرا قلم گلستاں کے ننھے پھولوں کا ذکر نہ کرے ایسا ہو نہیں سکتا۔ ہمیں اپنی نئی نسل کو مطالعہ کی خاص عادت ڈالنی چاہیئے۔ بچوں کو شروع سے ہی کتابوں کی رغبت ڈالنی چاہیۓ۔ اپنے بچوں کو کتابوں کے تحائف دینے چاہیئے۔
اپنے دوستوں اور عزیزوں کو بھی کتابیں تحفہ میں دینی چاہیئے تا کہ ہم اپنے معاشرے میں مطالعہ کو فروغ دے سکیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :