
پکے پکائے دانشور
جمعرات 12 ستمبر 2019

مسز جمشید خاکوانی
کیا تم لوگ اس سے انکار کرو گے ؟ کیا پاکستان اس حالت کو نہیں پہنچ گیا تھا ؟ کیا دس سال میں یہ جہنم عمران خان نے سلگایا تھا؟ کیا کیا نہیں ہوا پاکستان کے ساتھ ان دس سالوں میں مگر تم لوگ یہ سوال کر ہی نہیں سکے پھر اس شخص نے تمہیں سوال کرنا سکھایا حق مانگنا سکھایا تم لوگ عام لوگوں سے ایکدم دانشور بن گئے ”پکے پکائے دانشور “اب تم لوگ سوال کرتے ہو دانشوروں کی طرح اور غربت اور مہنگائی کا رونا روتے ہو عام عوام کی طرح جس کا کام صرف دو وقت کی روٹی کمانا ہوتا ہے پوچھتے ہو پاکستان کلبھوشن کو پھانسی کیوں نہیں دیتا ؟پاکستان ڈرپوک ہے،ابھینندن کو رہا کیوں کیا؟پاکستان بزدل ہے ،پاکستان کشمیر میں انڈیا پر حملہ کیوں نہیں کرتا؟پاک فوج ڈرتی ہے ،پاکستان امریکہ سے انصاف کروائے گا کشمیر کا؟ پاکستان بے وقوف ہے،پاکستان نے کلبھوشن کو کونسلر رسائی بھی دے دی ؟سب یہودی ایجنٹ ہیں ،یہاں احتجاج وہاں احتجاج کیا کشمیر احتجاج اور جلسے جلوسوں سے آزاد ہو گا ؟عوام کو پاگل بنا رکھا ہے امریکی غلاموں نے لڑو ،مارو ،حملہ کر دو،قبضے کر لو بزدل ،ڈرپوک ،وغیرہ وغیرہ ایسے جملے آجکل کثرت سے سننے کو ملتے ہیں میں کوشش کرتی تھی ان کا جواب دینے کی میری یہ جرات فیس بک والوں کو پسند نہیں آئی بین لگا دیا مجھ پر کہ میں نفرت پھیلاتی ہوں جانے ان کی اخلاقیات کا میعار کیا ہے جو انڈین میڈیا پر لاگو نہیں ہوتا وہ ہمیں طعنے دیں ،کوسیں ،ماریں ہم خاموش رہیں کیا اس کو آزادی اظہار کہتے ہیں ؟
ہاں مگر وہ اس گیم میں سرخرو ہوئے ہیں کہ اب ہمارے بھولے بھالے دانشور اس طرح کے سوال جواب خود سے کرنے لگے ہیں ،انڈیا نے ٹینک بنانے کی کوشش کی ناکام ہوا ،کوشش تو کی نا؟انڈیا نے میزائل بنانے کی کوشش کی وہ اس کے سر میں آلگا ،کوشش تو کی ہے نا؟انڈیا نے جیٹ طیارہ بنانے کی کوشش کی ،بنا تو لیا لیکن اس کی اپنی ہی فوج نے استعمال کرنے سے انکار کر دیا ،کوشش تو کی نا؟انڈیا نے ڈرون بنانے کی کوشش کی شروع تو کیا مگر آگے سمجھ ہی نہیں آئی کیا کرنا ہے ،کوشش تو کی نا؟کروز میزائل بنانے کی کوشش کی اس نے اڑتے ہی طواف شروع کر دیا ،کوشش تو کی نا؟ آبدوز بنانے کی کوشش کی اور بنا لی ،پانی میں اترتے ہی ڈوب گئی ،کوشش تو کی نا؟ اور اب چندرما کو چاند ہی نہیں ملا نو سو کروڑ ڈوب گئے کتنے ”بیت الخلا“ بن سکتے تھے ،بھلا اس میں انڈیا کا کیا قصور،کوشش تو کی نا ؟او لنڈے کے دانشورو !یہ تمام چیزیں جن میں بھارت ناکام ہوا ہے اس میں پاکستان بہترین کارکردگی کے ساتھ کامیاب ہوا ہے ان تمام چیزوں کی خود پروڈکشن کرتا ہے اور کچھ چیزوں میں چین سے ہیلپ لیتا ہے بھارت کی طرح بالی وڈ کی فلموں سے لوگوں کو بے وقوف نہیں بناتا جن کو دیکھ دیکھ کر تم پاگل ہو گئے ہو کہ اصلی ہیرووں کو چھوڑ کے نقلی پتھر پوج رہے ہو وہ ہماری کامیابیوں کا مزاق اڑاتے ہیں اور بے شرموں کی طرح دھڑلے سے اڑاتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں پاکستان میں پچھلے دس بارہ سالوں میں بہت سے ایسے دانشور پک کر تیار ہو چکے ہیں جنھوں نے حلال نہ کھانے کی قسم کھائی ہے اور وہ اپنے ملک کا بٹھہ بٹھانے میں دشمنوں سے آگے ہیں جن کو نہ تعلیم سے غرض ہے نہ رزق حلال سے مطلب ہے تو صرف پرائے مال سے ایسے لوگ جو ساری عمر کبھی اپنے صوبے سے باہر نہیں نکلے ہوتے لیکن قطب شمالی سے لے کر قطب جنوبی تک کے سبھی مسائل پر بات کرتے ہیں بلکہ ٹانگ اڑانے کی کوشش کرتے ہیں یہ امر باعث حیرت نہیں باعث شرم ہے اپنے ارد گرد کی خبر رکھو کون کمیکل سے دودھ بنا کر بیچ رہا ہے کس نے اٹھارہ دن میں مرغیاں تیار کر کے قوم کو کینسر میں مبتلا کرنے کا فارمولا اپنا رکھا ہے کون گٹروں کے پانی سے سبزیاں اگا کر منڈی میں لا رہا ہے کون جعلی دوائیاں بنا کر موت کا سامان کر رہا ہے کس نے اسکولوں ،کالجوں ،یونیورسٹیوں میں منشیات کا زہر پھیلا رکھا ہے کس نے پولیس کو یرغمال بنا رکھا ہے کون ہے جو اس نظام کو بدلنے نہیں دے رہا کس کے اشاروں پر یہ سب ظلم ہو رہے ہیں اور ان کو ہوا بھی نہیں لگتی جن کے لیے جیل بھی جنت بن جاتی ہے
اور ہاں تمھارے سوالوں کا جواب یہ ہے کہ پاکستان سب کچھ کر سکتا ہے انڈیا سے لڑ بھی سکتا ہے کلبھوشن کو پھانسی بھی دے سکتا ہے مار بھی سکتا ہے مرنے سے ڈرتا بھی نہیں لیکن فی لحال ایسا کرنا خود کشی کے مترادف ہے کیونکہ عسکری جنگ بھارت سے لڑی جا سکتی ہے اگر بھارت ،امریکہ اور اسرائیل اکھٹے مل کر آپ پر چڑھ دوڑیں تو آپ کیا کریں گے ؟اور باقی دنیا بھی آپ ہی کو دہشت گرد قرار دے کر آپکو معاشی،اقتصادی،اور دفاعی پابندیوں میں کس کر جکڑ دے گی آپ کے ہاتھ پاؤں بندھ گئے تو آپ کس سے لڑیں گے؟انڈیا کشمیر پر صحیح معنوں میں قابض ہو گیا یہ کام 2015میں ہو چکا تھا بندر بانٹ کا اعلان ہونا باقی تھا جب مجھے کیوں نکالا ہوا اب کانٹے نکلتے نکلتے وقت تو لگے گا سانپ کتنی جلدی ڈس لیتا ہے مگر اس کا زہر قسمت سے ہی نکلتا ہے زندگی دینے والا تو اللہ ہی ہے مگر اپنوں کے دیے زخم بہت تکلیف دیتے ہیں یہ تو آپنے سن ہی لیا ہوگا عالمی بینک کے بعد ایشیا بینک نے بھی یہی رپورٹ دی ہے کہ 2015سے لیکر 2018تک پاکستانی معیشت کو جان بوجھ کر ڈبویا گیا یہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا محض اتفاق نہیں ۔
(جاری ہے)
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
مسز جمشید خاکوانی کے کالمز
-
صرف خواب دیکھنے والے
اتوار 12 دسمبر 2021
-
ہمیشہ ہی نہیں رہتے چہرے نقابوں میں
منگل 9 نومبر 2021
-
افغانستان کل اور آج
ہفتہ 10 جولائی 2021
-
ان آنکھوں نے کیا کیا دیکھا
ہفتہ 12 جون 2021
-
مریم نواز کو ہر بات میں جلدی کیوں ہوتی ہے
بدھ 7 اپریل 2021
-
کیا سٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے حوالے کیا جا رہا ہے
منگل 30 مارچ 2021
-
ہائے اللہ یہ تو کتابیں تھیں
ہفتہ 13 فروری 2021
-
دھیرے دھیرے اب وہ مقام آگیا
بدھ 3 فروری 2021
مسز جمشید خاکوانی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.