
افغانستان کل اور آج
ہفتہ 10 جولائی 2021

مسز جمشید خاکوانی
کہ یہاں بیٹھ کر ایشیا میں نیو ورلڈ آرڈر کا پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے گا جس میں ہندوستان کو کلیدی کردار ادا کرنا تھا ،دہشتگردی کے لیے KPK میں TTP کو بلوچستان میں BLF,BLA کو کراچی میں MQM کو اور پنجاب میں پنجابی طالبان کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو اندرونی خلفشار کا شکار کرنا تھا اس ساری صورت حال میں مشرقی سرحد پر ہندوستان اور مغربی سرحد پر دہشت گردوں اور افغان فورسز کا مشترکہ دباؤ بڑھاتے ہوئے پاکستان کو مکمل نیو ورلڈ آرڈر کے تابع کرنے اور ہندوستان کو خطے کا راجہ بنانا مقصود تھا لیکن آج بیس سال بعد صورتحال با لکل الگ ہے میں پرانی باتیں دہرا کر آپ کا وقت ضایع نہیں کرونگی کہ کس نے صحیح فیصلہ کیا کس نے غلط سیاستدان اچھے تھے یا جرنیل غلط میں سمجھتی ہوں اس وقت مشرف نے جو کیا وہ صحیح فیصلہ تھا اور آج عمران خان نے جو سٹینڈ لیا ہے یہ بہترین فیصلہ ہے نیت نہ مشرف کی بری تھی نہ عمران خان کی بری ہے مشرف غدار ہوتا تو یہ نیو ورلڈ آرڈر 2005 میں مکمل طور پر نافذ ہو چکا ہوتا لیکن ہمری بہادر فوج اور آئی ایس آئی نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر اس خواب کو پورا نہ ہونے دیا خدا خدا کر کے ان کو ایک ایماندار اور دلیر لیڈر ملا ہے جس کی وجہ سے امریکہ افغانستان کے سنگلاخ پہاڑوں میں اپنی آخری سسکیاں لے رہا ہے بلکہ جوتیاں چھوڑ کے بھاگ چکا ہے اس کا بھارت راجہ تھر تھر کانپ رہا ہے اور اپنے ہی ملک میں اپنیہی لگائی آگ میں جھلس رہا ہے اب کے انڈین میڈیا بھی ہماری تعریف کرنے پر مجبور ہے کیونکہ ہر گذرتے دن کے ساتھ یہ آگ بڑھتی جا رہی ہے افغانستان میں موجود سرخوں کو اپنی پڑی ہوئی ہے ایک ملک میں دو صدور نے حلف صدارت اٹھا رکھا ہے جبکہ دونوں افغانستان میں دو دو کلو میٹر کے علاقے کے صدر ہیں اب تو شائد طالبان کافی علاقوں پر قابض ہو ہو چکے ہیں بنگلہ دیش جس کو ہندوستان نے ایک سازش کے تحت پاکستان سے الگ کیا تھا وہاں کے لوگ مودی کو اپنے ملک کا دورہ تک نہیں کرنے دے رہے ایران ہندوستان سے تقریبا مکمل طور پر کٹ چکا ہے پاکستان ہر گذرتے دن کے ساتھ معاشی اور دفاعی طور پر مستحکم ہو رہا ہے نہ امریکہ کے افغانستان میں پاؤں جمے نہ بھارت خطے کا راجہ بن پایا اور نہ ہی نیو ورلڈ آرڈر نافذ ہو پایا آج دنیا کھلی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے کہ بیس سال پہلے شروع ہونے والی ریس دنیا کی سپر پاور اپنے لاؤ لشکر اور ہمارے مقامی نمک حراموں کی تائید اور مدد کے باوجود یہ ریس ہار چکی ہے اور اس ریس کا دوسرا فریق ایک کمزور سا ملکان کے آگے سینہ تانے کھڑا ہے یقیننا یہ میرے اللہ کا خاص کر ہے پاک فوج کی قربانیاں ہیں کہ پاکستان کا ایک ایماندار لیڈر سپر پاور کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر یہ کہتا ہے Absolutely not !!! ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
مسز جمشید خاکوانی کے کالمز
-
صرف خواب دیکھنے والے
اتوار 12 دسمبر 2021
-
ہمیشہ ہی نہیں رہتے چہرے نقابوں میں
منگل 9 نومبر 2021
-
افغانستان کل اور آج
ہفتہ 10 جولائی 2021
-
ان آنکھوں نے کیا کیا دیکھا
ہفتہ 12 جون 2021
-
مریم نواز کو ہر بات میں جلدی کیوں ہوتی ہے
بدھ 7 اپریل 2021
-
کیا سٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے حوالے کیا جا رہا ہے
منگل 30 مارچ 2021
-
ہائے اللہ یہ تو کتابیں تھیں
ہفتہ 13 فروری 2021
-
دھیرے دھیرے اب وہ مقام آگیا
بدھ 3 فروری 2021
مسز جمشید خاکوانی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.