
ان آنکھوں نے کیا کیا دیکھا
ہفتہ 12 جون 2021

مسز جمشید خاکوانی
2009میں میرے سر پر ماتھے کے قریب بہت زور سے چوٹ لگی تھی بلڈ باہر نہیں نکلا آنکھوں کے اندر چلا گیا ڈیدھ ماہ تک مجھے دھندلا نظر آتا لیکن پھر سب ٹھیک ہو گیا میں بھی بھول گئی لیکن سوچا نہ تھا غفلت مہنگی پڑے گی 2016میں مجھے سر میں شدید پین شروع ہوا نیورو سرجن کو دکھایا آئی سپیشلسٹ کو چیک کرایا سٹی سکین بھی ہوا لیکن کسی کو سمجھ نہ آتی تھی بظاہر آنکھیں درست لگتیں ڈیڈھ سال یہ سلسلہ چلتا رہا میں نے ہومیو پیتھک علاج شروع کر دیا جس سے درد میں کچھ آفاقہ ہو گیا لیکن بینائی کم ہونے لگی میرا بیٹا مجھے پنڈی سی ایم ایچ لے گیا وہاں ڈاکٹر صاحب نے چیک کرتے ہی پوچھا آپکو کبھی چوٹ لگی ہے تب مجھے یاد آیا چوٹ تو لگی تھی لیکن اس کو سات آٹھ سال گزر گئے تب انہوں نے افسوس سے کہا کاش جب درد شروع ہوا تھا آپ تب ہی آ جاتیں تو آپ کی بینائی زائل ہونے سے بچ جاتی وہ بلڈ اندر سے ایک اآنکھ کو مکمل کھا چکا ہے یوں سمجھ لیں کینسر بن چکا ہے دوسری آنکھ بھی متاژر ہے خیر انہوں نے میرا لیزر ٹریٹ منٹ کیا جس سے میری کم از کم سر درد سے جان چھوٹ گئی عینک لگ گئی تو میں نے پھر سب کچھ بھول کر لکھنا شروع کر دیا لیکن اس بار میں تھوڑا تھوڑا لکھ سکتی ہوں ابھی میرا دو بار اپریشن ہو چکا ہے لیکن میں اپنی زندگی کا مقصد تو نہیں چھوڑ سکتی جس طرح ضیا صاحب زندگی کی آخری سانس تک لکھتے رہے میں بھی آنکھیں بند ہونے تک لکھتی رہونگی اس ملک کو جو لوگ کینسر کی طرح کھا گئے ہیں انہیں بے نقاب کرتی رہونگی
ابھی دو دن پہلے گھوٹکی میں دو ٹرینیں حادژے کا شکار ہوئیں ایک قیامت لوگوں پر ٹوٹی ہے نہ تو یہ پہلا حادژہ تھا نہ ہی آخری ،کیونکہ جس طرح انگریز دور کی بنی ریلوے کو نقصان پہنچایا گیا اس کی نظیر نہیں ملتی یعنی کسی نے اصلاحات کا سوچا ہی نہیں اپ گریڈ تو کیا کرتے پہلی پٹڑیاں ہی اکھاڑ کر کھا گئے جن کی بھٹیاں تھیں پینتیس سال والے تین سال والے پر طنز کے تبرے لے کر چڑھ دوڑے ہیں جبکہ اب تو عوام بھی اچھی طرح جانتی ہے ریلوے حادثے کیوں کب اور کیسے ہوتے ہیں
ریلوے کو کس کس طرح نقصان پہنچایا گیا اس کا جائزہ لیتے ہیں ،مندرہ چکوال بھون اس روٹ کا سارا لوہا نواز شریف کے دوسری بار وزیر اعظم بننے کے ساتھ ہی اتفاق فاؤنڈری کی بھٹیوں کی نظر ہو گیا تھا ظالم نے انگریزوں کی بنائی ہوئی سو سال پرانی ریلوے لائنوں کو خسارہ ظاہر کر کے ہڑپ کر لیا اسی طرح لارنس پور سے تربیلا غازی تک 45کلو میٹر لائن اور اس پر تمام سٹیل کے پل بھی پانامے شریف کی بھٹیوں کا ایندھن بن گئے صرف دس پیسے فی کلو اپنے فرنٹ مین کھڑے کر کے خریدا اس نے ۔
(جاری ہے)
بلوچستان میں کئی لوکل روٹ بند ہیں اور تباہ حال اسٹیشن حکمرانوں کی نا اہلی پر نوحہ خواں ہیں کراچی سرکلر ریلوے کو بھی عدم توجہی سے بند کیا گیا حالانکہ کراچی شہر کے لیے بہت ہی فائدہ مند منصوبہ تھا شریف خاندان پاکستان ریلوے کے لیے کینسر ثابت ہوا سینکڑوں پرانے انجن اور بوگیاں ریلوے لائنوں سمیت بہت سا سکریپ ان کی بھٹیوں کا ایندھن بن گیا مگر ان کی پاکستان سے جذبہ انتقام کی آگ پھر بھی ٹھنڈی نہ ہوئی ۔۔شریف خاندان نے پاکستان میں ایسٹ انڈیا کمپنی کا کردار ادا کیا جو لوگ جرنیلوں کی ہر غلطی کا حساب رکھتے ہیں وہ جنرل جیلانی کی اس منحوس غلطی کو ڈیفینڈ کیسے کر سکتے ہیں کہ ہر ادارہ تباہ کرنے کا ذمہ دار یہی خاندان نکلتا ہے
صحافت ،سیاست ،عدالت ،وکالت ،تجارت ،قومیت ،قوم کی تربیت سب انہوں نے برباد کر دیے میر صاحب اچھے بھلے کاوا ساکی پر پھرتے تھے نو روپے میں برگر اور شیزان کی بوتل سے پیٹ بھرتے خوش رہتے جاتی امرا کی رانی بٹیا بھاگی تو ان کے نوکر کے کواٹر کی دیوار پھلانگ کر اس سے سارا کچا چٹھا پوچھ آئے میاں صاحب کو ان کا وہ ایڈ ونچر اتنا پسند آیا کہ انہیں بعد میں مستقل ملازم رکھ لیا حالانکہ میر صاحب خود ایک وڈیو میں اقرار کر چکے ہیں کہ نواز شریف نے انہیں پر تکلف ناشتے پر بلایا خود بھی لسی پی مجھے بھی دو گلاس پلائی اور ڈکار مارنے کے بعد مجھ سے ریزائن کرنے کا مطالبہ کیا جب میں نے انکار کیا تو گرفتار کرنے کی دھمکی دی یہ میاں صاحب کا طریقہ واردات ہے نجم سیٹھی کو بھی آہنی راڈوں سے پٹوایا اور بعد میں اسے ہی اپنا ہمنوا بنا لیا حامد میر کو جانے لفظ ،پھانسی ، سے کیوں پیار ہے اپنے کالموں میں مشرف سے نواز شریف کی پھانسی کا مطالبہ کرتے رہے کیونکہ ان کے خیال میں آئین مشرف نے نہیں نواز شریف نے توڑا تھا جو اپنے ہی حاضر سروس آرمی چیف کو بھارت کے حوالے کرنا چاہتا تھا یہ تو چال الٹ گئی
میر صاحب بنگلہ دیش بنوانے کا ایوارڈ لینے یعنی اپنے باپ کی غداری کا انعام وصول کرنے گئے تو حسینہ واجد تھیں یا خالدہ ضیا ان سے بنگلہ دیش میں بچ جانے والے ستر اسی سال کے معمر بوڑھوں کو پھانسی دینے کا وعدہ لے کر لوٹے بعد میں اس بی بی نے وہ وعدہ پورا کیا سفید ریش بزرگوں کو پھانسی دی گئی حامد میر نے بلوچستان میں وہی کام اپنی نگرانی میں کروایا لوگ ان کو ڈبل ایجنٹ سمجھتے رہے لیکن یہ دو مونہی سانپ ہے جو کسی کو بھی ڈسے بغیر نہیں چھوڑتااس کا خدا پیسہ ہے اسائشات ہیں مراعات ہیں یہ ان کی خاطر کسی بھی سطع تک گر سکتا ہے دھوکہ فریب سے یا ملک بیچ کر اربوں روپے مل بھی جائیں تو کب تک ؟اب موصوف معافی مانگ رہے ہیں مگر کس سے؟آرمی معاف کر بھی دے قوم معاف نہیں کرے گی بات چلی تھی ریلوے کی ،اگر ریلوے کو حادثات سے بچانا ہے تو سب سے پہلے تمام ممبر پارلیمان سے فضائی سفر کی سہولیات واپس لے کر انہیں ریلوے میں سفر کا پابند بنائیں جیسے یہ جیل جائیں تو وہاں اے سی لگ جاتے ہیں جب سفر کرنا پڑے گا تو ریلیں بھی ٹھیک ہو جائیں گی فضائی سفر کو بھی انہوں نے مال غنیمت سمجھ رکھا ہے فضائی سفر کے مزے بند کریں اپنی گاڑیوں میں پارلیمنٹ آئیں یا ریل پر صرف قوم ہی کیوں مرے یہ اپنے بچے سرکاری سکولوں سے پڑھوائیں سارے اسکول ٹھیک ہو جائیں گے یہ اپنا علاج پاکستان کے سرکاری ہسپتالوں سے کروائیں انکی باہر سے علاج کروانے کی سہولت واپس لی جائے یہ تو طنزیہ کہتے ہیں نا کہ کہاں ہے نیا پاکستان ؟ ان کے نخرے اٹھانا بند کیجیے تب بنے گا نیا پاکستا ن ،ورنہ غریب مرتا رہے گا اور یہ جیلوں سے ہٹے کٹے ہو کر نکلتے رہیں گے گلاب ان پر نچھاور ہوتے رہیں گے اور یہ ملک توڑنے کی سازشیں کرتے رہیں گے!۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
مسز جمشید خاکوانی کے کالمز
-
صرف خواب دیکھنے والے
اتوار 12 دسمبر 2021
-
ہمیشہ ہی نہیں رہتے چہرے نقابوں میں
منگل 9 نومبر 2021
-
افغانستان کل اور آج
ہفتہ 10 جولائی 2021
-
ان آنکھوں نے کیا کیا دیکھا
ہفتہ 12 جون 2021
-
مریم نواز کو ہر بات میں جلدی کیوں ہوتی ہے
بدھ 7 اپریل 2021
-
کیا سٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے حوالے کیا جا رہا ہے
منگل 30 مارچ 2021
-
ہائے اللہ یہ تو کتابیں تھیں
ہفتہ 13 فروری 2021
-
دھیرے دھیرے اب وہ مقام آگیا
بدھ 3 فروری 2021
مسز جمشید خاکوانی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.