
بنت آدم
جمعہ 6 مارچ 2020

محمد حمزہ علی بھٹی
ہر دین کا امتیازی وصف ہے اور اسی طرح اسلام کا امتیازی وصف "حیاء" یے. حیاء، اور ایمان دونوں ساتھ ساتھ ہوتے ہیں اگر ایک بھی اٹھ جائے تو دوسرا خودبخود اٹھ جاتا ہے. ایمان وحیاء لازم و ملزوم ہیں اور عورت کی پاک دامنی کا تاج حجاب ہے. عورت کی عزت اس کا وقار اس کی سر بلندی ہی معاشرے کی ترقی کا ضامن ہے عورت ہی کل سرمایہ ہے. اور ایک بگڑی ہوئی عورت پورے معاشرے کو اخلاقی زوال اور برائیوں کے دلدل میں پھنسا سکتی ہے اور عورت کے بگڑ جانے سے معاشرے کا زوال ہوتا ہے. بے حیائی ہر شے کو داغدار بنا دیتی ہے مگر شرم و حیاء اسے زینت عطا کرتی ہے.
ہم اج خوش نما ناروں کے پیچھے عورت کی عزت کو مجروح کر رہے ہیں
میں اس نام نہاد عورتوں کے حقوق کے علمبردار اور اس عورت مارچ منتظمین کو تاریخ کا آئینہ دیکھانا چاہتا ہوں. یہ عورت زندہ دفن کردی جاتی تھی.غیرت کے نام پر قتل دی جاتی تھی. معاشرے میں بوجھ سمجھی جاتی تھی. مردہ شوہر کے ساتھ زندہ جلا دی جاتی تھی اور تو اور وراثت میں کوئی حصہ بھی نہیں دیا جاتا تھا جیسا کہ میں نے اپنے اک کالم "عورت کی میراث" میں یہ بات مکمل طور پر بیان کی ہے. اور اس میں بتایا ہے کہ کس طرح اسلام نے عورت کو وراثت میں حق دیا اور اہمیت دی. اسی طرح اسلام نے کہا یہ عورت تیری ماں ہے اس کی خدمت کرو جنت مل جائے گی، یہ عورت تیری بہن ہے اچھا سلوک کرو عمر بھڑ جائے گی، یہ عورت تیری بیوی ہے اسے خوش رکھو زندگی سنور جائے گی، یہ عورت تیری بیٹی ہے اچھی پرورش کرو حضور کی محفل مل جائے گی.
میرے اللہ باری تعالیٰ نے اور میرے دین اسلام نے عورتوں کو مردوں کے برابر نہیں بلکہ کہا یہ ماں ہے باپ سے زیادہ خیال کرو، یہ تیری بہن ہے بھائی سے زیادہ احترام کرو، یہ تیری بیٹی ہے بیٹے سے زیادہ شفقت کرو، یہ تیری بیوی ہے دوستوں سے زیادہ وقت دو. اللہ باری تعالیٰ نے فرمایا یہ جسم تمہارا نہیں یہ اللہ کی دی ہوئی امانت ہے. مگر اج کا نارا " میرا جسم میری مرضی" شادی نہیں آزادی مانگ کر عورت سے ماں کا رتبہ چھیننے کی بات کی جا رہی ہے، عورت سے بہن کا مقام لوٹنے کی بات کی جا رہی ہے اور تو اور بیوی سے پاک دامنی چھیننے کی بات کی جا رہی ہے.
عورت اک بے حد قبل عزت اور احترام ہے اسلام کی روشنی میں اور اس کے حقوق و فرائض سرانجام دینے کے لیے ہر انسان کا فرض ہے اس میں حصہ لے. میرے ملک میں عورت کو گھر کی زینت بھی مانا جاتا ہے اور ہر وہ رشتہ جو عورت سے جڑا ہوا ہے ہم اس کو قبول کرتے ہوئے اپنی عزت مانتے ہیں مگر کچھ لوگ عورتوں کی عزتیں پامال کرتے ہیں اور میرے ملک کی عورتوں کو میری ماں، میری بہنوں، میری بیٹیوں کی عزت کے ساتھ کھیلا جاتا ہے اور چند لوگ جو انسان کہلانے کے قابل نہیں وہ ایسا کرتے ہیں.
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد حمزہ علی بھٹی کے کالمز
-
میرا ملک پاکستان
پیر 22 نومبر 2021
-
اپنی قسمت اپنے ہاتھ
بدھ 28 اپریل 2021
-
کالم نویس
پیر 4 جنوری 2021
-
میں عورت نہیں ہوں
جمعہ 11 ستمبر 2020
-
بے بسی کا عالم
منگل 7 جولائی 2020
-
سارے راستے قبرستان کی طرف جاتے ہیں
ہفتہ 28 مارچ 2020
-
بنت آدم
جمعہ 6 مارچ 2020
-
انسان اور انسانیت
بدھ 26 فروری 2020
محمد حمزہ علی بھٹی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.