آج کا دن !

جمعہ 2 جولائی 2021

Muhammad Hassan Mukhtar

محمد حسن مختار

'' ہم زندہ زیادہ رہتے ہیں مگر جیتے بہت کم ہیں ''
آپ کوصبح اٹھتے ہی سب سے پہلے کون سا خیال آتا ہے اف دیر ہوگئی، آج بہت کام ہے ،یہ کام رہتا ہے یا اس طرح کے اور آپ اپنے دل سے پوچھیں کیا یہ زندگی ہے روزانہ ایک جیسا مصروف دن روزانہ ایک نئی فکر۔ ہم  سمجھتے ہیں ہمارے زندگی رکی ہوئی ہے لیکن یہ زندگی ہم نے خود ہی روکی ہے ۔
زندگی انسان کی ویسی ہو گی جیسا ہم گمان رکھیں گے۔

ایک دن انسان کو کئ خوشیاں اور درس دے رہا ہوتا لیکن ہم گزرے ہوئے اور آنے والے دن کی فکر میں ہوتے ہیں۔ اللہ تعالی کی قدرت کے شاہکار ہمارے اردگرد ہوتے ہیں ہم نے کبھی دیکھا ہی نہیں ۔ زندگی میں آپ آج کا دن بہتر بنا لو کیوں کہ آج کا دن گزر گیا تو واپس نہیں آئےگا۔ اگر آپ کسی کام کو کرنا چاہتے ہیں تو اسے حسرت بننے سے پہلے مکمل کر لیں۔

(جاری ہے)


گر آپ کسی دوست کو ملنا چاہتے ہیں تو آج ہی مل لیں، اگر آپ کو سیر کا شوق ہے تو آج ہی اپنے اردگرد سے شروع کر دو ہر انسان کچھ نہ کچھ کرنا چاہتا ہے لیکن وہ وقت کا بہانہ بنا کر نہیں کرتا کہ اگر وقت ملے گا تو کروں گا۔

اس کا وقت کبھی نہیں آتا آج کا دن آپ کو درس دے رہا ہے کہ میں جہاں رہا ہوں اور چلا بھی جاؤں گا مجھ سے فائدہ اٹھا لو یہ دن آپ کا ہے آپ جیسے چاہے استعمال کریں یا آپ اسے یادگار بنا لیں یا آپ اس کی فکر کر لیں جو ابھی آیا ہی نہیں ہے۔
بس یہ یاد رکھو گزرے ہوئے وقت کی طرح یہ بھی گزرا ہوا کہلائے گا لیکن اچھا تب ہوگا جب یہ دن ہماری یاد بنے نہ کہ بوجھ بنے۔

اچھا دن وہ ہے جس میں کچھ سیکھا جائے جس میں کچھ نیا کیا جائے جس میں نیک کام کیا جائے جس میں کسی کو خوشی دینےکی کوشش کریں۔ اپنا آج کل سے بہتر بنائیں پچھلی غلطیوں کو بھول جاؤ اور ٹھنڈی سانس لے کر آج سے زندگی شروع کرو ،کون آپ کے ساتھ ہیں اور کون نہیں ہے اس کی فکر مت کریں اک ٹھنڈی سانس لیں اور آج سے زندگی شروع کریں۔ جب یہ  زندگی گزر ہی جانی ہے تو فکر کرنے کی کیا وجہ ہے اللہ تعالی ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے ایک ٹھنڈی سانس لیں اور آج سے زندگی شروع کریں۔
" تمہارا آج، آج ہے۰۰۰۰۰ کل نہیں ہے
جو کل ہوگا، وہ کل ہوگا۰۰۰۰ آج نہیں ہے"

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :