حالات نہیں ، محنت فیصلہ کرتی ہے

جمعہ 19 نومبر 2021

Muhammad Hassan Mukhtar

محمد حسن مختار

کچھوے اور خرگوش کی کہانی اکثر ہم بچپن میں پڑھتے اور سنتے تھے۔  اس میں خرگوش لیٹ جاتا ہے اور وہ ہار جاتا ہے جبکہ کچھوا  آہستہ آہستہ دوڑتا رہتا ہے اور وہ کامیاب ہو جاتا ہے۔  یہ کہانی بس ہمیں خوش کرنے کے لئے نہیں ہے اس کہانی میں زندگی کا ایک عظیم راز پوشیدہ  ہے ۔ خرگوش کی رفتار تقریباً 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ کچھوا زمین پر بمشکل پانچ سے چھ کلو میٹر فی گھنٹہ  کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے۔

  لیکن پھر بھی کچھوا اپنے سے چھ گنا زیادہ رفتار والے کو ہرا دیتا ہے یہ بھی ایک راز ہے جو اس کہانی سے ہی حاصل ہوتا ہے۔
وہ راز یہ ہے کہ :
 ""مسلسل محنت انسان کو ضرور کامیاب کروا دیتی ہے ""
محنت مسلسل ہونی چاہیے پھر کامیابی یقینی ہو جاتی ہے ایسا نہ ہو کہ ایک بار ناکام ہوئے ہمت ہار کر بیٹھ گئے ،  لوگوں نے چند باتیں کیں ہمت ہار کر بیٹھ گئے ، کسی نے ساتھ نہیں دیا ہمت ہار کر بیٹھ گئے ، کوئی چھوڑ کر  چلا گیا ہمت ہار کر بیٹھ گئے ۔

(جاری ہے)

محنت ایسی ہرگز نہیں ہونی چاہیے جو کبھی کر لی پھر کبھی دل کیا چھوڑ دی محنت بس وہی ہوتی ہے جو ہم مسلسل کرتے ہیں ۔
اسے ایک آسان مثال سے بھی سمجھ سکتے ہیں کسی شخص کو ڈاکٹر نے یہ نسخہ لکھ کر بھیجا اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ ورزش کریں۔ اب یہ شخص کہے کہ ورزش  ہی کرنی ہے روزانہ کریں  یا تین دن  چھوڑ کر اور پھر وہ ہر تین دن بعد ورزش کرے جب کہ ان تین دنوں میں وہ اپنی خوراک کا خیال  بھی نہ رکھے کون سی کھانی ہے اور کونسی نہیں کیا وہ اپنا وزن کم کر پائے گا ؟
 ہرگز نہیں تو کیوں کہ اسے مشورہ روزانہ ورزش کا دیا گیا ہے ۔

اسی طرح انسان بھی اگر سوچے محنت ہی  کرنی ہے نہ تین دن چھوڑ کر کرلیں یا ہفتہ چھوڑ کر کیا وہ کامیاب ہو جائے گا نہیں کیونکہ وہ  محنت مسلسل نہیں کر رہا۔
زندگی میں آپ جو بھی کام کرنے لگو گے تو یہ یاد رکھنا اسے آپ نے ہی کرنا ہے کسی شخص کی مدد کی امید رکھو گے تو آپ اپنی قوت بھی کھو بیٹھو گے ۔
جب انسان کسی کام کو اکیلا شروع کر دیتا ہے تو دنیا میں مخالفت بہت زیادہ ہوتی ہے لیکن بعد میں ایک پورا ہجوم بن جاتا ہے ۔

دنیا میں کبھی کسی کام کو شروعات میں ہی نہیں سراہا گیا پہلے لوگ باتیں کرتے ہیں لیکن بعد میں آپ کی مسلسل محنت دیکھ کر وہ سمجھ جاتے ہیں یہ بندہ کچھ کر کے دکھائے گا ۔
آسان حالات میں محنت کر لینا کوئی کمال نہیں ہے کمال تو تب ہوتا ہے جب پوری دنیا سے یہ شور آرہا ہو کہ آپ ہار گئے ہو یہ آپ سے نہیں ہوگا اس وقت ساری دنیا کو حیران کردینا کمال ہے ۔

مشکل حالات جن میں جینا ہی مشکل ہوگیا ہو ان حالات میں کوشش کرکے دلدل سے نکل جانا حقیقی محنت ہے ۔
جب سارے حالات آپ کی مخالفت کر رہے ہوں جب جب لوگ آپ کی ہار دیکھنے کے لیے بے چین بیٹھے ہوں اس وقت محنت کر کے جیت جانا حقیقی محنت ہے ۔
کچھوے اور خرگوش کی کہانی میں بھی یہی کچھ تھا خرگوش کو غرور تھا کے کچھوا ہار جائے گا ،  کچھوے کو بھی معلوم تھا کہ میرے مخالف کی رفتار مجھ سے کئی گنا زیادہ ہے لیکن اسے بس ایک چیز پر یقین تھا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مسلسل محنت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
اس سبق میں ان دو معصوم جانوروں کا نام استعمال کر کے سمجھا انسانوں کو رہے ہیں ۔ اس کہانی میں چار عظیم راز  پوشیدہ ہیں جو انسان کو لازمی سیکھنے چاہیں :  
1۔  مسلسل محنت کامیابی کی ضمانت ہے ۔
2۔ کبھی غرور مت کرو چاہے تمھیں یقین بھی ہو جائے کہ تم جیت جاو گے ۔
3۔ اپنے سب کم والوں سے کبھی مقابلہ مت کرو اگر آپ جیت گئے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا اگر وہ جیت گیا تو بہت فرق پڑ سکتا ہے ۔
4۔ کسی کو اتنا تنگ مت کرو کہ اپنی عزت ہی کھو بیٹھو ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :