
گیریژن یونیورسٹی میں ایک دن !
پیر 26 مارچ 2018

محمد عرفان ندیم
(جاری ہے)
اس وقت ملک کی سو سے زائد یونیورسٹیوں میں ماس کمیونیکیشن کے ڈیپارٹمنٹ قائم ہیں اور ان میں ہزاروں اسٹوڈنٹس زیر تعلیم ہیں ، یہ تمام اسٹوڈنٹس سنہرے اور روشن مستقل کا خواب لے کر اس فیلڈ میں آئے ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ جب یہ لوگ یونیورسٹی سے نکلیں گے تو ان کے ہاتھ میں سوائے سی جی پی اے کے اور کچھ نہیں ہو گا ۔ یہ ہماری یونیورسٹیوں کا المیہ ہے ، پچھلے دنوں مجھے گیریژن یونیورسٹی لاہور میں ایسے ہی اسٹوڈنٹس کے ساتھ ایک ورکشاپ کا موقعہ ملا ، یہ سب میڈیا اسٹڈیز کے اسٹوڈنٹ تھے اور ہم نے پورا ایک دن عملی صحافت کے مختلف پہلووٴں پر گفتگو کی۔ گیریژن یونیورسٹی ڈیفنس کے سیکٹر سی میں قائم ہے ، اس کے موجودہ وائس چانسلر میجر جنرل (ر) عبید بن زکریا ہیں ، یہ بہت شاندار اور وژنری انسان ہیں ، یہ وسیع المطالعہ شخص ہیں یہ کچھ کرنا چاہتے ہیں ۔ یہ اقبال کے بہت بڑے فین ہیں اوریہ اقبال پر ایک داکو منٹری فلم بنانا چاہتے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ ایک فلم کے لیے جن عناصر کا ہونا ضروری ہے اقبال کی زندگی میں وہ تمام عناصر بدرجہ اتم موجود ہیں ۔ یونیورسٹی کا ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ بہت متحرک اور فعال ہے ، ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈ مس جویریہ نذیر ہیں ، یہ انتہائی قابل اور محنتی انسان ہیں ، یہ اسٹوڈنٹس کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہیں ، ڈیپارٹمنٹ کا اسٹوڈیو کسی بھی پیشہ ورانہ ادارے سے کم نہیں اورابلاغیات کے جدید ترین آلات یہاں موجود ہیں ۔ مس جویریہ اور ڈاکٹر عامر باجوہ کی صورت میں یہاں شاندار ٹیم موجود ہے ، یہ سارے نوجوان اور محنتی لوگ ہیں ، یہ اپنا ایف ایم ریڈیو ، ویب چینل اور اخبار بھی نکا ل رہے ہیں اور یہ اپنے اسٹوڈنٹس کو نظری اور عملی صحافت دونوں شعبوں میں تربیت فراہم کر رہے ہیں ۔ یہ گاہے بگاہے نامور صحافیوں کو بلاتے ہیں اور طلباء کو عملی صحافت سے بھی روشناس کر وا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہاں کے کئی اسٹوڈنٹس نامور میڈیا ہاوٴسز میں جاب اور انٹرن شپ کر رہے ہیں ۔طلباکو عملی طور پر کام کرنے اور اپنے کارکردگی بڑھانے کے لیے اخبار، ویب ٹی وی اور ایف ایم کی سہولتات میسر ہیں ، اسٹوڈنٹس تینوں شعبوں میں سے جس میں دلچسپی رکھتے ہیں اس میں پریکٹس کر سکتے ہیں ۔میرے خیال میں اس وقت ضرورت بھی اسی امر کی ہے کہ صحافت کو کلاس روم کی بجائے عملی طور پر سکھایا جائے ،صرف کلاس روم تک محدود ہونے سے سی جی پی اے تو مل جائے گا لیکن پھر آپ یہ خیال ذہن سے نکال دیں کہ آپ ایک اچھے صحافی ، اینکر یا کالم نگار بن جائیں گے ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد عرفان ندیم کے کالمز
-
ہم سب ذمہ دار ہیں !
منگل 15 فروری 2022
-
بیسویں صدی کی سو عظیم شخصیات !
منگل 8 فروری 2022
-
میٹا ورس: ایک نئے عہد کی شروعات
پیر 31 جنوری 2022
-
اکیس اور بائیس !
منگل 4 جنوری 2022
-
یہ سب پاگل ہیں !
منگل 28 دسمبر 2021
-
یہ کیا ہے؟
منگل 21 دسمبر 2021
-
انسانی عقل و شعور
منگل 16 نومبر 2021
-
غیر مسلموں سے سماجی تعلقات !
منگل 26 اکتوبر 2021
محمد عرفان ندیم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.