
بانی پاکستان کیسا پاکستان چاہتے تھے
منگل 29 دسمبر 2020

محمد نفیس دانش
(جاری ہے)
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے خیالات، ایک اسلامی فلاحی مملکت کے قیام میں معاون ثابت ہوئے۔ آپ نے کہا کہ’’ میرا ایمان ہے کہ قرآن و سنت کے زندۂ جاوید قانون پر ریاست پاکستان ، دنیا کی بہترین اور مثالی ریاست ہوگی۔ مجھے اقبال ؒ سے پورا اتفاق ہے کہ دنیا کے تمام مسائل کا حل اسلام سے بہتر نہیں ملتا۔ انشاء اللہ پاکستان کے نظام حکومت کی بنیاد لا الہٰ الا اللہ پر ہوگی اور یہ ایک فلاحی و مثالی ریاست ہوگی‘‘خلاصہ یہ ہے کہ پاکستان اپنی بنیاد میں اسلامی فلاحی مملکت کا تصور رکھتا ہے۔یہ قائد اعظم ؒ کے خوابوں کی تعبیر ہے۔ قائد نے کئی مواقع پر واضح کیا تھا کہ وہ اس مملکت پاکستان کو قرآن و حدیث کے بتائے ہوئے فرامین و دساتیر کی روشنی میں ایک ایسی اسلامی و فلاحی جمہوریہ کی صورت میں دیکھنا چاہتے ہیں جو پوری دنیا کے لیے ایک مثال بن سکے۔
اگر پاکستان کی تاریخ کا مطالعہ کریں تو ہمیں اس بات کا بخوبی علم ہو جائے گا کہ پاکستان سیاسی جدوجہد کے ذریعے حاصل کیا گیا ، جلسے ، جلوس ہوئے اور پھر ووٹ کی طاقت یعنی اس بنیاد پر فیصلہ ہوا کہ جہاں کے لوگ پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں ، ان علاقوں کو پاکستان میں شامل کردیا گیا ، گو کہ اس میں زیادتی اور ناانصافی ہوئی کئی اکثریتی مسلم علاقوں کی واضح حمایت کے باوجود انہیں پاکستان میں شامل نہیں کیا گیا ، کشمیر کے مسئلے کو بھی لٹکایا گیا ، لیکن سارا پراسس سیاسی جدوجہد کے ذریعے مکمل ہوا؛ اس لئے اس بات کو کبھی بھی بولنا نہیں چاہیے کہ آپ کے پاس سب سے بڑی دنیاوی طاقت آپ کا ووٹ ہے ، اسے دنیاوی مقاصد کے بجائے فلاحی مقاصد کے لئے استعمال کریں ، یہ ایک واضح حقیقت ہے کہ ووٹ کی طاقت پیسے کی طرح ہے کہ جس کے پاس یہ ہو وہ کتنا ہی بُرا کیوں نہ ہو لوگ اس کی عزت کرتے ہیں ، اس سے ہنس ہنس کر ملتے ہیں ، وہ بلائے تو بھاگ کر جاتے ہیں ، وہ آجائے تو کھڑے ہو کر ملتے ہیں ، باقی کہنے کو لوگ ووٹ کی طرح پیسوں کو بھی برا کہتے ہیں لیکن بالفرض یوں ہوجائے کہ لوگ ووٹ کی طرح اپنا پیسہ بھی مدارس ، مساجد اور دیگر فلاحی کاموں کے بجائے غیروں کو دینا شروع کردیں تو دینی اور فلاحی کام کرنا مزید کتنا مشکل ہو جائے گا ، اس لئے عزم کریں کہ اپنے پیسے کے ساتھ ووٹ کی طاقت بھی اسلام کی سربلندی کے لئے استعمال کریں گے، لیکن اس شخص کے لئے یہ لمحہ فکریہ ہے جو ووٹ کے بارے یہ کہتا ہے کہ "جناب ہمارا ووٹ سے اور سیاست سے کیا لینا دینا" اللہ ہمیں سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ہمارے ایک استاد فرمایا کرتے تھے کہ سیاسی قوت حاصل کئے بغیر بھول جائیں کہ آپ کی بات سنی جائے گی ، مانگتے رہنے میں ہی عزت ہے یا لوگوں کو کچھ دینے میں عزت ہے؛ اس لئے تم ان عہدوں پر کیوں نہیں آتے ہو جہاں لوگ تمہارے در پر اپنے کام لے کر آئیں ، تمہیں کسی کے دروازے پر جانا نہ پڑے ، لہٰذا سیاسی قوت حاصل کرنے کے لئے بھی ہمیں جدوجہد کرنی چاہئے ، باقی جانیں سیاسی جدوجہد میں بھی قربان ہوتی ہیں ، اپنے پرائے مخالف سیاسی جدوجہد میں بھی ہوتے ہیں ، سیاست اتنا آسان کام بھی نہیں کہ کسی کو سیاسی کہہ کر اپنے سینے کو تان لیا جائے ، بانی پاکستان نے سیاسی جدوجہد کے ذریعے سے پاکستان حاصل کیا تھا ،وہ یہ بالکل نہیں چاہتے تھے کہ ایک مخصوص عقیدے کا گروپ دوسروں پر غلبہ حاصل کرے، کیونکہ بانی پاکستان اسلامی اور جمہوری سوچ کے انسان تھے ، اس لئے پاکستان کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان رکھا، الحمد للہ اب یہ ریاست ایک جوہری طاقت بن چکی ہے۔ اب ہمیں تعلیمات نبوی ﷺ کی روشنی میں پاکستان کو ریاست مدینہ کے تناظر میں مثالی ، فلاحی مملکت کے خدو خال پر تشکیل دینے اور ایک فلاحی مملکت کے قیام کے لیے اہم اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد نفیس دانش کے کالمز
-
صحبت صالح ترا صالح کند
جمعہ 21 جنوری 2022
-
ادھورے ہیں خواب ادھوری ہے پیاس
جمعرات 20 جنوری 2022
-
کسانوں کے ساتھ کھاد مافیا کا ظلم
جمعرات 6 جنوری 2022
-
سوئی گیس کا بحران اور قومی شعور
بدھ 5 جنوری 2022
-
ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی
جمعرات 30 دسمبر 2021
-
چھٹی قومی اہل قلم کانفرنس
منگل 28 دسمبر 2021
-
بلدیاتی انتخابات اور جمعیت علمائے اسلام کی برتری
ہفتہ 25 دسمبر 2021
-
عربی زبان کا عالمی دن
پیر 20 دسمبر 2021
محمد نفیس دانش کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.