
سیاستدان برائے فروخت
منگل 22 اگست 2017

محمد ثقلین رضا
(جاری ہے)
ہم اپنی مصروفیات میں شایدیہ بھول جاتے لیکن ایک دن قانون دان دوست کے ہاں کسی مشورے کیلئے جانا ہوا ، کچھ صحافتی امور درپیش تھے ان سے مشاورت جاری تھی کہ اچانک چھوٹے بچے نے آکرہمارے دوست کو اطلاع دی کہ فیکا ملنے آیا ہے ،خیر فیکا جونہی اندر آیا تو ہمارے دوست سے ملنے کے بعد ہماری جانب ہاتھ بڑھایا ، انتہائی نرم وملائم ہاتھ، ناک کے نیچے چھوٹی چھوٹی مونچھیں اوران مونچھوں کے اوپر بڑی سی ناک، آنکھیں کچھ اندر کی جانب دھنسی ہوئیں مگر ان کا ہونا نہ ہونا ظاہرا ًکچھ زیادہ فائدہ مند یوں نہ تھا کہ فیکے نے اندھیرے میں بھی کالی عینک چڑھائے رکھنے کوعادت بنالیا تھا۔یہ ہماری فیکے سے پہلی ملاقات تھی، فیکے نے حسب سابق اپناروناشروع کردیا ، کوئی مشورہ، کوئی صلاح، کوئی کاروبار بتاؤ، جوظاہراً قانونی ہی ہو ، ایک کے پچاس ملیں اورپچاس کے ایک ہزار ، ہمارا وہ قانون دان دوست نہایت خاموشی سے اس کی باتیں سن رہاتھا ، آخر میں بولا ”یار فیکے میں جہاں تک تمہاری ڈیمانڈتک پہنچاہوں اسکے مطابق میرے ذہن میں کوئی ایسا کاروبار نہیں آرہا ، ہاں اپنے کام سے فارغ ہوکر کچھ سوچ کر تمہیں بتاؤں گا“فیکا ابھی مایوسی کے عالم میں اٹھنا ہی چاہتاتھا کہ ہم نے دخل دینا مناسب سمجھا اوربولے ”فیکے،ایک مشورہ میں دوں“ طرح طرح کے مشوروں سے تنگ فیکے نے نہایت ہی خوفناک انداز میں ہمیں گھورا اوربولا ”ہونہہ“ اب اس ”ہونہہ “ کامطلب ہاں تھا یا ناں، اسکی خبرنہیں،کافی دیر تک فیکے کی خاموشی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم نے پوچھا ”تمہارے پاس سرمایہ کتنا ہے؟؟ “ فیکا بولا” یہ آپ کا درد سرنہیں ہے ، آپ کے پاس کوئی مشورہ ہے تو دو ورنہ میرا ٹائم ضائع نہ کرو‘ ‘ ہمیں اس جملے پرتوہین کا احساس ہوا لیکن پھر خود کوسنبھالتے ہوئے فیکے سے مخاطب ہوئے کہ ”تم کوئی سیاستدان خریدلو“ ۔ ابھی ہماری بات ختم نہیں ہوئی تھی کہ کمرہ ”ہاہاہاہاہاہا“ قسم کے خوفناک قہقہوں سے گونج اٹھا، فیکے کافی دیر تک بے ہنگم انداز میں ہنستا رہا اورپھر بولا ”اچھا چلو میں کوئی سیاستدان خریدلیتاہوں تو پھر کیابنے گا، کیا مجھے وہ سیاستدان وزیراعظم بنادیں گے“ ہم نے جواب دیا ” بالکل تمہیں وہ سیاستدان وزیراعظم بناسکتے بشرطیکہ تم ایسے کئی ایک سیاستدان خریدلو جو جیتنے کی پوزیشن میں ہیں، یہ کاروبار صرف مقامی سطح پر نہیں بلکہ قومی سطح پرکرناہوگا“ فیکے حیرت انگیز طورپر خوش ہوکربولا ”اچھا اگر میں ایسے سیاسی گھوڑے خرید لیتاہوں تو پھر کیاہوگا“ ۔ ”ہونا کیا ہے؟ بس یہ خیال رکھنا کہ ان خریدے گئے گھوڑوں کوکوئی اورنہ خرید لے “ فیکا بولا ”بادشاہو! اس کی فکر نہ کرو جب ہم گھوڑوں کوگھاس ہی اتنا ڈالیں گے اوران کی من پسند ”اشیا “ لادیں گے تو پھر بھلا کیوں بدکنے لگے “ ہمیں سمجھنے میں دشواری نہ ہوئی کہ فیکا اب پٹڑی پر چڑھ چکا ہے‘اس نے فوراً ہی انگلیوں کی پوروں پر حلقوں کا انتخاب کرنا شروع کردیا کہ مظفر گڑھ میں فلاں،ملتان میں فلاں، ڈیرہ غازی خان میں فلاں ،لیہ ،بھکر ،میانوالی تو خیراپنے گھر کی بات ہے، یہ یہ یہ سب ملاکے کوئی پچاس ساٹھ تو بن ہی جائیں گے“ ہم اور ہمارا وہ قانون دان دوست اس عجیب وغریب حساب کتاب پر انگشت بدنداں تھے کہ اچانک فیکے نے ہمیں دیکھا اوربولا ” بس اب ایک نئے وزیراعظم کی تیاری شروع کردو،ہاں فکر نہ کرو تم لوگوں کوبھی کوئی مشیر وزیر بنا ہی دونگا، تم لوگ کیا دانیالوں اورطلالوں سے کم ہو کیا“ یہ کہتے ہی وہ اڑن چھوہوگیا۔ ہمارے قانون دان دوست نے بھپتی کسی ”لگتاہے کہ ایک اورنوازشریف تیارہونے جارہاہے“اس بھونڈے مذاق پر ہم بھلا کیاجواب دیتے سو اپنے گھر کی راہ لیتے ہوئے خودبھی سوچ رہے تھے کہ اگر خدانخواستہ فیکا وزیراعظم بن گیا تو کونسی وزارت ہمارے حصے میں آئے گی؟؟ مشورہ مفت ہے آپ بھی دے سکتے ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد ثقلین رضا کے کالمز
-
سرکاری حج عمرے
جمعہ 31 مئی 2019
-
انصاف، حقوق کی راہ میں حائل رکاوٹیں
جمعرات 27 دسمبر 2018
-
قبرپرست
جمعہ 31 اگست 2018
-
محنت کش ‘قلم کامزدور
جمعہ 2 مارچ 2018
-
باباجی بھی چلے گئے
اتوار 28 جنوری 2018
-
پاکستانی سیاست کا باورچی خانہ اور سوشل میڈیا
بدھ 1 نومبر 2017
-
استاد کو سلام کے ساتھ احترام بھی چاہئے
ہفتہ 7 اکتوبر 2017
-
سیاستدان برائے فروخت
منگل 22 اگست 2017
محمد ثقلین رضا کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.