
باباجی بھی چلے گئے
اتوار 28 جنوری 2018

محمد ثقلین رضا
گو کہ اس پہلے براہ راست تعارف سے قبل بھی وہ ہم سے اورہم ان سے خوب واقف تھے‘ بلکہ وہ ہمیں دادا جی ‘اباء کے حوالے سے خوب جانتے تھے‘ دوسرا تعارف صحافتی حوالے سے تھا‘ خاص طورپر ہماری نظریاتی بغاوت کی بدولت انہوں نے ہمیشہ ہی ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔
(جاری ہے)
صاحبو! الحاج عبدالستار کہاوڑ ایک ڈیرے دار انسان تو تھے ہی لیکن ان کی گفتگوان کے چال ڈھال سے کبھی رعونت محسوس نہیں ہو ئی وہ انسان اورانسانیت سے پیارکرنے والے شخص تھے‘ انہو ں نے سیاسی تعلقا ت سے زیادہ ہمیشہ ذاتی رشتوں کو اہمیت دی‘ کوئی ان کابیٹا تھا تو کوئی انکابھائی ‘کسی کیلئے وہ داد ا جی تھے تو کسی کیلئے وہ بھی بھائیوں جیسے‘ ہرعمر کے افراد ان کی محفل میں نظرآتے مگر ان کارویہ ‘اخلاص یکساں رہا‘ ہمیں نہیں یاد کہ کبھی انہوں نے پہلی دفعہ ملنے والے سے روایتی انداز میں تعارف پوچھاہو‘ بات سلام دعا‘ طبیعت صحت سے شروع ہوتی تو پھر جب وہ بندہ محفل سے اٹھتاتو باباجی اس کے شجرہ نسب سے خوب واقف ہوچکے ہوتے ۔ بہت سے انجان چہرے ان سے ملاقات کے بعد ‘”اپنے “ بن گئے انہوں نے اپنی شخصیت کے طلسم اور انداز گفتگو بہت سے دل فتح کئے ان کی شخصیت کا جادو گویا ہرجگہ اثرپذیرہوتاتھا۔
کچھ عرصہ قبل ایک غلط فہمی کی بنیاد پر چھپنے والی خبر کے ضمن میں ہمیں وضاحت کیلئے جاناپڑاتو فرمانے لگے” میں نے جب سنا کہ یہ غلطی میرے بیٹے ثقلین رضا سے ہوئی ہے تو میں خاموش ہوگیا ‘مجھے پتہ ہے کہ اس نے یہ جان بوجھ کر غلطی نہیں کی “جب ہم نے معذرت کی تو فرمانے لگے ”تمہارا میرا رشتہ معافی تلافی والا نہیں ہے“ بعد میں حاجی امیر اقبال کہاوڑ نے بتایا کہ باباجی اس خبر کی وجہ سے بہت ہی پریشان تھے مگر آپ کانام آیاتو ان کی پریشانی کم ہوئی مگرہمیں زندگی بھر قلق رہا کہ وہ خبرہماری نظروں سے گزرکر ہی اخبارکاحصہ بنی تھی۔
اسے ہم اپنی کوتاہی تصورکرتے ہیں کہ ہم اپنے بہت سے پیاروں کی طرح باباجی کے نماز جنازہ میں شامل نہ ہوسکے‘ مگران کے جنازے میں اتنے لوگ شامل تھے کہ بس نظردائیں بائیں ہی گھومتی رہ گئی‘ اب لگتا ہے کہ باباجی ناراض ہونگے کہ ”ثقلین! بیوفائی کرگئے ناں“
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد ثقلین رضا کے کالمز
-
سرکاری حج عمرے
جمعہ 31 مئی 2019
-
انصاف، حقوق کی راہ میں حائل رکاوٹیں
جمعرات 27 دسمبر 2018
-
قبرپرست
جمعہ 31 اگست 2018
-
محنت کش ‘قلم کامزدور
جمعہ 2 مارچ 2018
-
باباجی بھی چلے گئے
اتوار 28 جنوری 2018
-
پاکستانی سیاست کا باورچی خانہ اور سوشل میڈیا
بدھ 1 نومبر 2017
-
استاد کو سلام کے ساتھ احترام بھی چاہئے
ہفتہ 7 اکتوبر 2017
-
سیاستدان برائے فروخت
منگل 22 اگست 2017
محمد ثقلین رضا کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.