
سوشل بینک بنانا باصلاحیت لوگوں کی نشانی
ہفتہ 27 جون 2020

مجاہد خان ترنگزئی
(جاری ہے)
وہ ڈاکیا جو آپ کے خط گھر چھوڑنے آتا ہے اور وہ دھوبی جو آپ کے کپڑے دھو کر گھر دے جاتا ہے اس سے بھی ملنا پڑتا ہے۔
یہ تعلقات گہرے نہیں ہوتے مگر بہرحال یہ سب تعلق ہماری زندگی سے نکل جائیں تو کئی قسم کے مشکلات سے ہمارا پالا پڑسکتا ہے۔کامیابی کا سُپر سٹر کچر اچھے تعلقات کی بنیاد پر تعمیر ہوتا ہے۔اور اچھے تعلقات اچھے اخلاق اور رویے کی بنیاد پر استوار ہوتے ہیں۔خوش قسمت وہ ہوتا ہے جو اپنے اخلاق اور بہترین رویے سے دوسروں کو متا ثر کرے۔ ایسے انسان کے لئے مزید سے مزید راہیں کھلتی رہتی ہیں۔لیکن اسکے ساتھ ساتھ کچھ انسان ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنے ناپسندیدہ عادات وبرتاؤ کی وجہ سے خود کو دوسروں سے دور کردیتے ہیں اور انہی کی وجہ سے ان کا سوشل بینک نہیں بن پاتا۔ بہت سے لوگوں کو دوسروں کی خامیاں ڈھونڈنے کی عادت ہوتی ہے۔وہ ہر وقت گلے شکوے کرتے رہتے ہیں اور منفی پن کا رویہ اپناتے ہیں۔وہ خود غرض ہوکر صرف اپنا کام نکلواتا ہے اور دوسرئے لوگوں کے کام آنے سے کترآتاہے۔وہ ہر وقت ”میں اور میرا فائدہ“والی سوچ رکھتا ہے اور دوسروں کے فائدے کے لیئے نہیں سوچتا۔
لوگوں کو اپنے ساتھ جوڑنے کے لیے انسان کا دل بڑا اور اخلاق اچھے ہونے چاہئیں اوراس کے ساتھ ساتھ دوسروں کا خیال بھی رکھنا چاہئیے۔ہم لوگوں میں چونکہ شائستگی کی کمی ہوتی ہے اس وجہ سے اپنے ساتھ جڑے قیمتی لوگوں کو ضائع کردیتے ہیں۔انسان اگر زندگی کے بس سے لوگوں کو اُتارتا جائے تو آخر میں صرف وہ ہی اکیلا رہ جائے گا۔ حالانکہ زندگی کا حُسن تویہ ہے کہ آپ اپنے تعلقات کی بس کو بھر کررکھیں۔ سوشل بینک رکھنے والا انسان ہی بہترین ٹیم بناسکتاہے۔
انسان کا سوشل بینک اس وقت بنتا ہے جب وہ اپنے سے جڑے لوگوں کا خیال رکھیں کیونکہ جو انسان اپنا ایک ادنیٰ ملازم ٹھیک طرح نہیں رکھ سکتا وہ ایک پوری ٹیم کیسے بنائے گا اور چلائے گا۔اگر وہ دوسروں کو تنگ کرتا رہے تو اس کے پاس لوگ نہیں رُکیں گے اور وہ آہستہ آہستہ تنہائی کا شکار ہوتا جائے گا۔خوش گوار تعلقات کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ ہمیشہ ”Happy Ending“ یعنی خوش گوار خاتمہ کریں۔کسی بھی معاملے یا مسئلے کو اچھے انداز میں ختم کریں اور اگر کسی رشتے کے ساتھ نباہ کرنا مشکل ہوتو پھر اس کو بالکل چھوڑنے کے بجائے صرف مدہم کردیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
مجاہد خان ترنگزئی کے کالمز
-
ویلنٹائن ڈے کی حقیقت
منگل 15 فروری 2022
-
موسم سرما مومن کیلئے موسم بہار
جمعرات 20 جنوری 2022
-
سال نوکا جشن یا افسوس
ہفتہ 1 جنوری 2022
-
اولاد کی تربیت والدین کی اہم ذمہ داری
منگل 14 دسمبر 2021
-
باہمت اور بے ہمت لوگ
ہفتہ 27 نومبر 2021
-
شھید محمد زادہ آگرہ۔۔۔۔۔حق کا سچا سپاہی
جمعرات 18 نومبر 2021
-
میرے عظیم اور بہادر والد محترم!!!
جمعرات 21 اکتوبر 2021
-
اسلام مخالف بل نامنظور
اتوار 19 ستمبر 2021
مجاہد خان ترنگزئی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.