
ہوائی فائرنگ
پیر 27 جولائی 2020

مجاہد خان ترنگزئی
(جاری ہے)
الغرض اسلامی تعلیمات کی روشنی میں حقیقی مومن خوشی کے حالات میں ایمان کا سودا کرتا ہے نہ ہی غم کے موقع پر ڈگمگاہٹ اور کمزوری کا شکار ہوتا ہے۔
آج کل اسلامی تعلیمات سے دوری کے نتیجے میں ہمارے خوشی اور غم کے مواقعوں میں غیر وں کے رسم ورواج اور طور طریقے رائج ہیں۔ ہمیں نعمت کی قدر دانی اور شکریہ کا طریقہ بھی نہیں آتا۔ غم کے موقع پر شکوے کرتے ہیں اور نعوذ بااللہ انتہائی بدظنی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ہماری قوم میں بُرائی کی عادتیں بہت تیزی سے پھیلتی ہیں اور پھر وہ اپنے دین اور تہذیب کی پرواہ کئیے بغیر اس عادت پر ڈٹے رہتے ہیں۔ بسنت ہو یا ویلنٹائن ڈے، اپریل فول ہو یا نیو ائیر نائٹ، ناچ گانے اور نوجوان لڑکے لڑکیوں کی مخلوط محفلیں ہوں یا مغربی فیشن پرستی ومیڈیا کے غلط استعمال کا رحجان یہ اور ان جیسی بے شمار حیاء سوز اور گھٹیا عادتیں اور بے ہودہ افعال آج ہماری قوم کی پہچان بن گئی ہیں۔اب اِن بے شمار برائیوں میں سے ایک بڑی بُرائی جو انتہائی تیزی سے پھیل رہی ہے اور وہ ہے خوشی کے موقع پر ہوا ئی فائر نگ۔
کوئی میچ جیتے،کسی کا بچہ پیدا ہوں، چاند رات ہوں یا دیگر نعمت خداوندی عطاہوں تو ہمارے لوگ اس نعمت کی ناشکری کا بر ملا اظہار ہوائی فائرنگ جیسی بد فعل سے کرتے ہیں۔ یہ عقل کے اندھے اور خونی شوق رکھنے والے یہ نہیں جانتے کہ اِن کی یہ بے رحم گولیاں سینکڑوں ماؤں سے ان کے لخت جگر جدا کر سکتی ہیں۔ ہنستے مسکراتے بچوں اور بچیوں کو باپ کے سایوں سے محروم کرسکتی ہیں۔ سہاگنوں کی سہاگ اُجاڑسکتی ہیں۔
سینکڑوں گھرانوں اور خاندانوں سے عید کی خوشیاں چین سکتی ہیں۔اِن آوارہ اور نشے میں مست لوگوں کی خرمستی دسیوں گھروں کو ماتم کدہ بناسکتی ہیں۔ ان کی یہ قبیح فعل مریضوں کی تکلیف میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔
چاند رات پر یہ بے ضمیر لوگ اس خونی کھیل کا برملا اظہار کرتے ہیں۔لیکن عید کے پہلے دوسرے اور تیسرے دن کے اخبارات میں سینکڑوں واقعات دیکھ کر آپ کو اِن بے ضمیر لوگوں کی گھناونی اور قبیح فعل کا بخوبی اندازہ ہوجائے گا۔اور اس قبیح وشنیع فعل کا بُرا ہونا آپ پر واضح ہوجائے گا۔
ہوائی فائرنگ کئی برائیوں اور گناہوں کا مجموعہ ہے۔ اول یہ ایک لایعنی اور غیر ضروری عمل ہے اور اسلام لایعنی افعال سے سختی سے منع کرتا ہے۔ دوسری یہ کہ غیر ضروری اورلا یعنی کاموں پر پیسہ خرچ کرنا فضول خرچی ہے اور اسلام نے نہ صرف فضول خرچی سے منع کیا ہے بلکہ فضول خرچی آدمی کو شیطان کا بھائی قراردیا ہے۔ تیسری یہ کہ یہ فعل ایذاء مسلم کا سبب ہے۔ناگہانی گولی کسی کی بھی جان لے سکتی ہے،تو اگر آپ کی گولی کے ذرمیں کوئی آیاتو آپ گنہگار ہونگے اور ہمارے اسلام میں کامل مسلمان اس کو کہا گیا ہے کہ جس کے ہاتھ اور زبان کی تکلیف سے دوسرا مسلمان محفوظ رہیں۔ چوتھی ہوائی فائر نگ حکومت وقت اور ملکی قانون کی مخالفت بھی ہے، کیونکہ قانون میں یہ ممنوع ہے اور شرعاً جب احکام بالاکسی ایسے کام سے روکے جس سے شریعت نے بھی روکا ہو، تو ایسے کام سے رُوکنا عین اسلام کے احکامات پر عمل کرنا ہے۔ اور نہ رُکنا اسلام کے مخالفت کرنا ہے۔
خلاصہ یہ کہ ہوائی فائرنگ شرعی اورملکی قانون کے خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ بہت سے دینی واخلاقی،معاشی واقتصادی،معاشرتی وسماجی برائیوں کا مجموعہ ہے۔تو ہر مسلمان تو اس قبیح فعل سے اجتناب کرنا چاہئیے اور دیگر افراد کو بھی فعل بدسے روکنا چاہئیے۔اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ،پولیس۔علمائے کرام، سیاسی وسماجی کارکنان، پڑھے لکھے نوجوان، میڈیا اور صحافی حضرات کو کردار ادا کرنا چاہئیے۔ تاکہ اس ناسور سے وطن عزیز کو پاک کیا جائے۔ اورکسی کی خوشی کو غم میں تبدیل کرنے سے بچایا جاسکیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
مجاہد خان ترنگزئی کے کالمز
-
ویلنٹائن ڈے کی حقیقت
منگل 15 فروری 2022
-
موسم سرما مومن کیلئے موسم بہار
جمعرات 20 جنوری 2022
-
سال نوکا جشن یا افسوس
ہفتہ 1 جنوری 2022
-
اولاد کی تربیت والدین کی اہم ذمہ داری
منگل 14 دسمبر 2021
-
باہمت اور بے ہمت لوگ
ہفتہ 27 نومبر 2021
-
شھید محمد زادہ آگرہ۔۔۔۔۔حق کا سچا سپاہی
جمعرات 18 نومبر 2021
-
میرے عظیم اور بہادر والد محترم!!!
جمعرات 21 اکتوبر 2021
-
اسلام مخالف بل نامنظور
اتوار 19 ستمبر 2021
مجاہد خان ترنگزئی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.