
کرگس کا جہاں اور ہے شاہیں کاجہاں اور!
اتوار 25 مئی 2014

نبی بیگ یونس
(جاری ہے)
شرافت کے اعتبار سے لوگوں کے تین درجے ہیں: پہلے درجے کے لوگ وہ ہیں جو کسی کے ساتھ شرافت نہیں دکھاتے، ان کی مثال زہر کی مانند ہے چاہئے اس کو پانی کے ساتھ ملایا جائے یا دودھ کے ساتھ اُسکا اثر ہر صورت منفی ہی رہتا ہے۔ دوسرے درجے کے لوگ وہ ہیں جو اچھائی کا رد عمل اچھائی اور برائی کا جواب برائی سے ہی دیتے ہیں،ایسے لوگ شریفوں کے ساتھ شرافت سے پیش آتے ہیں لیکن انکے خلاف کوئی بات کرے تو وہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیتے ہیں،،میں خود کو بھی اسی درجے میں سمجھتا ہوں، میں بھی شریفوں کے ساتھ شریف اوربُرے لوگوں کے ساتھ بُرے طریقے سے ہی پیش آتا ہوں۔ تیسرے درجے کے لوگ اعلیٰ شرافت کے پیکر ہیں لیکن ان کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو نہ صرف اچھائی کا بلکہ برائی کاجواب بھی اچھائی سے ہی دیتے ہیں۔ایسے لوگوں کی مثال چینی کی مانند ہے جو زہر میں بھی مٹھاس کا کام کرتے ہیں۔ حامد میر بھی اسی تیسرے اعلیٰ درجے کی صف میں سر فہرست ہیں۔ میں نے حامد میر کو چند روزقبل ایک اینکر پرسن کے بارے میں کہا" میں نے بڑے بڑے برے لوگوں کے بارے میں سُنا اور پڑھا ہے لیکن اُس جیسا کوئی نہیں" اعلیٰ اخلاق کے مالک حامد میر نے بڑے اطمینان سے کہا یہ اپنے اپنے ظرف کی بات ہے، کسی کے خلاف کچھ نہیں کہنا چاہئے، اللہ کی ذات بہت بڑی ہے!۔ میں حیرانی سے اس مرد قلندر کا منہ دیکھتا رہا، اس قدر اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرنے والا انسان یقیناخود بھی اعلیٰ ہوتا ہے۔میں سوچتا رہا کہ میرے خلاف کوئی بات کرے تو میرے اندر انتقام کی آگ بھڑک اٹھتی ہے، لیکن یہ کس قسم کا انسان ہے اپنے دشمنوں کے خلاف بھی لب کشائی نہیں کرتے، میں سوچتا رہا اور اسی نتیجے پر پہنچا کہ حامد میر ان انسانوں میں سے ایک ہیں جو صرف اور صرف اللہ سے ہی ڈرتے ہیں اور اسی لئے دوسرے لوگوں کی باتوں کو خاطر میں نہیں لاتے اور نہ ان سے کوئی ڈر اور خوف کھاتے ہیں۔
ہمارے معاشرے میں کچھ ایسے عناصر بھی ہیں ان کی باتیں سُن کر یوں لگتا ہے کہ وہ شیطان کے کارندے ہیں یااُن کے اندر شیطان نے اپنی روح پھونک دی ہو۔ انکی ہر بات، ہر نظر اور ہر اقدام شیطانیت سے بھر پور ہے۔ حامد میر کو چھ گولیاں لگی ہیں، جن میں سے دو ابھی تک جسم کے اندر ہیں، پیٹ میں لگنے والی گولیوں کی وجہ سے انہیں ایک بڑے آپریشن سے بھی دوگزرنا پڑا ہے اور انکے سارے زخم ابھی کچے ہیں، وہ انیس اور بیس مئی کو سپریم کورٹ میں خصوصی کمیشن کے سامنے پیش ہوئے تو انہوں نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر ٹی شرٹ کے اوپر Abdominal Supportباندھ رکھاتھا ، جس کسی کو پیٹ میں زخم ہوں ،نقل و حرکت کے دوران یہ پہننا اُس کیلئے لازمی ہے تاکہ اگر اُسے ویل چیئر پر یا گاڑی سے اترتے یا بیٹھتے ہوئے دھکا یا ٹھوکر لگے تو اس صورت میں Abdominal Support زخموں کی حفاظت کرتا ہے اور زخموں یا ٹانکوں کو کھلنے نہیں دیتا۔ لیکن بعض شیطانی عناصر نے سوشل میڈیا پر حامد میر کے Abdominal Supportپر بھی باتیں کیں جس سے نہ صرف انکی جاہلیت بلکہ انتہائی بغض اور عناد بھی سامنے آیا۔ ان لوگوں کو مسلمان کہنا تو دور کی بات ہے میں انکو انسان بھی نہیں مانتا، کیونکہ انسان وہ ہوتا ہے جس میں انسانی صفات ہوں،مسلمان وہ ہوتا ہے جس میں مسلمان ہونے کے اوصاف پائے جاتے ہوں۔ حامد میر کے نظرئے یا بعض معاملات میں انکے نقطہ نظر سے اختلاف کرنا کسی بھی انسان کا حق ہے، لیکن حامد میر کے جسم کو جب چھ گولیاں لگیں، معجزاتی طور پر انہیں ایک نئی زندگی ملی ہو اور وہ شدید درد سے گزر رہے ہوں تو اُنکی ذات پر حملے کرنا شیطانی فعل ہے۔ حامدمیر کی ذات پر جو لوگ کیچڑ اچھالنے کی کوشش میں مصروف ہیں ان میں کچھ نام نہاد ٹی وی اینکر بھی ہیں،،، انکی نازیبا گفتگو اور طرزعمل سے کچھ یوں محسوس ہورہا ہے کہ وہ حامد میر کے بچ جانے سے خوش نہیں،،، ہاں ، انکو یاد رکھنا چاہئے کہ اگر خدانخواستہ حامد میر اِس دنیا میں نہ بھی رہتے تو بھی انکی جگہ کوئی نہیں لے سکتا تھاکیونکہ اللہ تعالیٰ بعض لوگوں کو اِس دنیا میں ایک ایسی بادشاہی کا تختہ عطا کرتا ہے کہ انکے دنیا سے چلے جانے کے بعد وہ تختہ خالی رہتا ہے، کیونکہ اللہ نے وہ خصوصی طور پر اُنہی لوگوں کیلئے مختص کررکھا ہوتا ہے۔
حامد میر اور انکے دشمنوں پر نظر ڈالتے ہوئے علامہ اقبال کا یہ شعر بار بارمیرے ذہن میںآ تا ہے:
کرگس کا جہاں اور ہے،شاہیں کاجہاں اور!
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
نبی بیگ یونس کے کالمز
-
سچا جھوٹ
جمعہ 29 نومبر 2019
-
وزیراعظم کا کیا قصور؟
ہفتہ 15 جون 2019
-
شہید پاکستانی
جمعہ 22 مارچ 2019
-
نیا پاکستان
اتوار 5 اگست 2018
-
حامد میر سے شجاعت بخاری تک
منگل 19 جون 2018
-
سپائی کرونیکلز اورسابق جاسوس سربراہان
جمعہ 8 جون 2018
-
ایسے تو نہیں چلے گا
جمعہ 10 فروری 2017
-
چوہے اور جیو نیوز
ہفتہ 5 نومبر 2016
نبی بیگ یونس کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.