
شہید پاکستانی
جمعہ 22 مارچ 2019

نبی بیگ یونس
(جاری ہے)
نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے پاکستانیوں میں سے جس کی بھی سٹوری سنی جائے تو آنکھیں پرنم ہوجاتی ہیں۔ اسلام آباد کا رہائشی شہید ہارون محمود پی ایچ ڈی کرنے نیوزی لینڈ گیا، چند روز قبل ہی ڈگری مکمل کرلی۔ ڈاکٹر ہارون محمود کی اہلیہ ڈاکٹر کرن محمودذہنی کرب میں مبتلا ہے ، انکے دو بچے تیرہ سالہ احمد اور گیارہ سالہ عزا کیلئے یہ تسلیم کرنا مشکل ہے کہ انکے پاپا اب شام کو ان کے ساتھ واک کرنے نہیں جایا کریں گے ۔
لاہور کے ڈاکٹر نعیم رشید اور ان کے اکیس سالہ بیٹے طلحہ دونوں نے دوسروں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان جان آفرین کے حوالے کردی۔ ایثار کا ایسا جذبہ جسکی دنیا میں بہت کم مثال ملتی ہے کو ڈاکٹر نعیم اور ان کے فرزندنے عملی جامہ پہنایا۔ ڈاکٹر نعیم رشید جو نیوزی لینڈ میں ہی پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ٹیچنگ کرتے تھے، نے نمازیوں پر فائرنگ کرنے والے دہشت گرد سے بندوق چھیننے کی کوشش کی لیکن دہشت گرد قابو نہ آیا اور کئی گولیاں کھاکر جام شہادت نوش کیا۔ ان کا بہادر بیٹا جو اسی مسجد میں نماز ادا کررہا تھا کو ایک گولی لگی جس کے بعد وہ ایک بچے کے اوپر گرا، بچے کو انگریزی میں کہا چپ ہوجاؤ ورنہ تمہیں بھی گولی لگے گی۔ طلحہ اِس بچے کے اوپر لیٹا رہا اور ساری گولیاں اپنے جسم پر لیں اور اپنی جان اﷲ کے سپرد کردی۔
شہید سہیل شاہد ، پیشے کے اعتبار سے کمیکل انجینئر ، 2017میں نیوزی لینڈ گئے۔ والدہ ہمیشہ نماز جمعہ نہ چھوڑنے کی تاکید کیا کرتی تھیں اور ہر بار پوچھتی بھی تھیں جمعہ کی نماز اد کی یا نہیں۔سہیل 15مارچ کو جمعہ کی نماز کیلئے اپنے دوست کے ساتھ مسجد پہنچے، نمازکا وقت بالکل قریب تھا۔ سہیل وضو کرتے ہی صف میں کھڑے ہوگئے اور ساتھ ہی دہشت گرد نے فائرنگ کردی اور سہیل بھی دہشت گرد کی بندوق سے نکلنے والی گولیوں کا نشانہ بنے۔ سہیل کا دوست وضو ہی کررہا تھا لہذا وہ بچ گیا۔ سہیل نے چونکہ بہت تیزی سے وضو کیا کیونکہ والدہ کو بتانا تھا مما میں میں نے نماز جمعہ ادا کردی۔ شائد اس بار سہیل نے ہمیشہ کیلئے اﷲ تعالیٰ کے پاس پہنچنا تھا اور وہ باضونماز کے دوران اﷲ کو پیارے ہوگئے۔ انا ﷲ و انا الیہ راجعون
دہشت گردی کے اِس سانحہ میں شہید ہونے والے پاکستانیوں نے اپنے وطن کا نام روشن کیا، پیٹھ پر نہیں بلکہ سینوں پر گولیاں کھانے کو ترجیح دی اور دوسرے لوگوں کی جانیں بچاتے ہوئے شہادت کے اعلیٰ مقام پر فائز ہوئے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
نبی بیگ یونس کے کالمز
-
سچا جھوٹ
جمعہ 29 نومبر 2019
-
وزیراعظم کا کیا قصور؟
ہفتہ 15 جون 2019
-
شہید پاکستانی
جمعہ 22 مارچ 2019
-
نیا پاکستان
اتوار 5 اگست 2018
-
حامد میر سے شجاعت بخاری تک
منگل 19 جون 2018
-
سپائی کرونیکلز اورسابق جاسوس سربراہان
جمعہ 8 جون 2018
-
ایسے تو نہیں چلے گا
جمعہ 10 فروری 2017
-
چوہے اور جیو نیوز
ہفتہ 5 نومبر 2016
نبی بیگ یونس کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.