
چوہے اور جیو نیوز
ہفتہ 5 نومبر 2016

نبی بیگ یونس
(جاری ہے)
رواں سال 2016کے اکتوبر نومبر میں بھی چوہوں نے پورے اسلام آباد کو اپنی لپیٹ میں لینے کا فیصلہ کیا اور اعلان کیا کہ وہ ملک کے مختلف حصوں سے آکر وفاقی دارلحکومت میں کئی دن تک پڑاوٴ ڈالیں گے۔ اِن چوہوں میں بہت وارائٹی تھی، کچھ داڑھی والے تھے، کچھ مونچھوں والے، کچھ لمبے بالوں والے ۔۔۔ یہ چوہے شراب، کباب اور دیگر سرگرمیوں میں خوش رہتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں یہ ناچ گانا بھی بہت پسند کرتے ہیں،اور موج مستی منانا اِن کی فطرت میں شامل ہے۔ یہ سب چیزیں انہیں اسلام آبادمیں پڑاوٴکے دوران میسر ہوجاتیں ۔ اِن کا منصوبہ تھا کہ وہ دارلحکومت کو لاک ڈاوٴن کریں گے جس سے حکومت کا تخت اُلٹ جائے اور نئی حکومت میں اُنکی کوئی جگہ بنے۔ روزانہ رالپنڈی سے اسلام آباد آتے ہوئے کچھ چوہے مجھ سے بھی استفسار کرتے تھے کہ کہیں پولیس کا ناکہ تو نہیں ؟ میں انہیں کہتا تھا کہ انقلاب لانے کیلئے تمہیں شیر بننا پڑے گا، شیر نہ بن سکو تو کم سے کم شیروں والا حلیہ بناوٴ وہ ایک دوسرے کی طرف مسکرا کر آگے بڑھتے تھے۔ پورے ملک کے عوام کافی پریشان تھے اگر یہ چوہے اسلام آباد کو بند کرنے میں کامیاب ہوئے تو ملک کیلئے اچھا نہیں ہوگا۔ اِس سے نہ صرف ملک کی بدنامی ہوگی بلکہ وفاقی دارلحکومت کا نظام بھی دَرہم برہم ہوجائے گا۔
چونکہ چوہے بزدلی کی علامت ہیں اِس لیے اِن چوہوں نے بالآخر اپنا فیصلہ واپس لیا اور وطن عزیز کو پریشانی سے چھٹکارا ملا۔ چوہوں نے اپنا فیصلہ کیوں واپس لیا۔ وہ خود ڈر گئے، کسی نے اُن کو ڈرایا، یا کسی نے انہیں کوئی اور لالچ دی یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا لیکن ہم اِن چوہوں کے بھی شکر گزار ہیں کہ جیسے تیسے انہوں نے اپنا پروگرام ترک کردیا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
نبی بیگ یونس کے کالمز
-
سچا جھوٹ
جمعہ 29 نومبر 2019
-
وزیراعظم کا کیا قصور؟
ہفتہ 15 جون 2019
-
شہید پاکستانی
جمعہ 22 مارچ 2019
-
نیا پاکستان
اتوار 5 اگست 2018
-
حامد میر سے شجاعت بخاری تک
منگل 19 جون 2018
-
سپائی کرونیکلز اورسابق جاسوس سربراہان
جمعہ 8 جون 2018
-
ایسے تو نہیں چلے گا
جمعہ 10 فروری 2017
-
چوہے اور جیو نیوز
ہفتہ 5 نومبر 2016
نبی بیگ یونس کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.