
محسنِ انسانیت حضرت محمد ﷺ
جمعہ 30 اکتوبر 2020

نعیم کندوال
ربیع الاول ہمارے پیارے پیغمبر ﷺ کی ولادت کا مہینہ ہے۔پوری دنیا کے مسلمان اپنے پیارے آقا کی پیدائش پر خوشیاں مناتے ہیں۔ آپﷺ کی ولادت با سعادت اقوامِ عالم کے لیے آزادی و نجات کا سبب ہے۔آپ ﷺنے نسلی ،علاقائی،لسانی اور غلام و آقا کے امتیازات مٹا کر مساوات کے بلند پایہ اور انمول نقوش چھوڑے۔یہی وجہ ہے کہ آپ ﷺ بلا شک و شبہ محسنِ انسانیت ہیں ۔
(جاری ہے)
غیر مسلم مورخین نے بھی آپﷺ کوانسانیت کا نجات دہندہ اور ایک عظیم انقلابی شخصیت قرار دیا ہے ۔
ایک مغربی مورخ ڈاکٹر ڈی رائٹ حضرت محمد ﷺ کی تعریف میں لکھتا ہے ” حضرت محمد ﷺ صرف اپنی ذات اور قوم ہی کے لیے نہیں بلکہ دنیائے ارض کے لیے ابرِ رحمت تھے۔تاریخ میں کسی ایسے شخص کی مثال موجود نہیں جس نے احکامِ خدا وندی کو اِس قدر مستحسن طریقے سے انجام دیا ہو ۔“ ایک اور مغربی مورخ کونٹ ٹالسٹائی بھی آپ ﷺ کی تعریف کرتا ہوا نظر آتا ہے ۔ٹالسٹائی لکھتا ہے کہ ” اِس میں کسی قسم کا بھی شک و شبہ نہیں کہ حضو ر اکرم ﷺ ایک عظیم المرتبت ریفارمرتھے ۔جنہوں نے انسانیت کی خدمت کی۔آپ ﷺ کے لیے یہ فخر کیا کم ہے کہ آپﷺ امت کو نورِ حق کی طرف لے گئے اور اِسے اس قابل بنا دیا کہ وہ امن و سلامتی کی گرویدہ ہو جائے اور زہد و تقویٰ کی زندگی کو ترجیح دینے لگے ۔آپﷺ نے اِسے انسانی خونریزی سے منع فرمایا اِس کے لیے حقیقی ترقی و تمدن کی راہیں کھول دیں اور یہ ایک ایسا عظیم الشان کام ہے جو اُس شخص سے انجام پا سکتا ہے جس کے ساتھ کوئی مخفی قوت ہو اور ایسا شخص یقینا اکرام و احترام کا مستحق ہے۔“ڈاکٹر ای اے فریمن کہتا ہے کہ ” اِس میں کوئی شک نہیں کہ حضرت محمد ﷺ بڑے پکے اور راست باز ریفارمر تھے ۔“ مسٹر سار مستشرق لکھتا ہے کہ” قرونِ وسطیٰ میں جب یورپ میں جہل کی موجیں آسمان سے باتیں کر رہی تھیں تو عربستان کے شہر سے نورِ تاباں کا ظہور ہوا جس نے اپنی ضیاء باریوں سے علم و ہنر اور ہدایت کے چھلکتے ہوئے نوری دریا بہا دیئے۔اِسی کا طفیل ہے کہ یورپ کو عربوں کے توسط سے یونانیوں کے علوم و فلسفے نصیب ہو سکے ۔“ ڈاکٹر لین پول لکھتا ہے کہ ” اگر حضرت محمد ﷺ سچے نبی نہ تھے تو دنیا میں کوئی برحق نبی آیا ہی نہیں ۔“ اِسی طرح سوامی برج نارائن سنیاسی بی اے لکھتے ہیں کہ ” بہر حال حقیقت ہے اگر بغض و عناد کی پٹی آنکھوں سے ہٹا دی جائے تو پیغمبراسلامﷺ کا نورانی چہرہ اِن تمام داغ دھبوں سے صاف نظر آئے گا جو بتلائے جاتے ہیں ۔سب سے پہلی چیز یہ ہے کہ خدا نے پیغمبر اسلام ﷺ کو تمام کائنات کے لیے سراپا رحمت بنا کر بھیجا ہے اور کائنات میں عالم انسان ،عالم حیوان، عالم نباتات اور عالم جمادات سب شامل ہیں ۔“کملا دیوی آپ ﷺ کی تعریف میں لکھتاہے کہ” اے عرب کے مہا پرش آپ ﷺ وہ ہیں جن کی شکشاسے مورتی پوجا مٹ گئی اور اشور کی بھگتی کا دھیان پیدا ہوا۔بیشک آپ نے دھرم سیوکوں میں وہ بات پیدا کر دی کہ ایک ہی سمے کے اندر وہ جرنیل کمانڈر اور چیف جسٹس بھی تھے اور آتما کے سدھار کا کام بھی کرتے تھے۔ آپ ﷺ نے عورت کی مٹی ہوئی عزت کو بچایا اور اُس کے حقوق مقرر کیے ۔آپ ﷺ نے اِس دکھ بھری دنیامیں شانتی اور امن کا پرچار کیا اور امیر و غریب سب کو ایک سبھا میں جمع کیا ۔“ گاندھی بھی آپ ﷺ کی تعریف میں پیچھے نہ رہے ، لکھتے ہیں کہ ” وہ (رسولِ اکرمﷺ) روحانی پیشوا تھے بلکہ اُن کی تعلیمات کو سب سے بہتر سمجھتا ہو ں۔کسی روحانی پیشوا نے خدا کی بادشاہت کا ایسا جامع اور مانع پیغام نہیں سنایا جیسا کہ پیغمبر اسلام نے ۔“
غیر مسلم مورخین بھی آپﷺ کی حقانیت اور عظمت کے معترف ہیں ۔شیطان صفت فرانسیسی صدر نے جس طرح آپ ﷺ اور مسلمانوں کے بارے میں توہین آمیز رویہ اپنایا ہے ،انتہائی قابلِ مذمت ہے۔اُس نے آپ ﷺ کے بارے میں تضحیک آمیز رویہ اپنا کر نہ صرف مسلمانوں بلکہ انصاف پسند غیر مسلموں کے جذبات کو بھی ٹھیس پہنچائی ہے۔ایرانی اخبار ” وطن امروز“ نے احتجاجاََ فرانسیسی صدر کا خاکہ چھاپ کر اُ سے” ابلیس“ کا خطاب دیا ہے۔یقیناََ ابلیس صفت انسان ہی ایسی عظیم ہستی کی تضحیک کر سکتا ہے جس کی حقانیت اور عظمت کی گواہی خود بیشمار غیر مسلم مورخین اور شعراء بھی دے چکے ہیں۔غیر مسلم شاعر مہندر سنگھ بیدی شاعرانہ انداز میں کچھ اس طرح آپﷺ سے محبت اور عقیدت کا اظہار کرتا ہے۔
ہے بندگی خدا کی اطاعت رسولﷺ کی
عشق ہوجائے کسی سے کوئی چارہ تو نہیں
کچھ مسلماں کا محمدﷺ پہ اجارہ تو نہیں
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
نعیم کندوال کے کالمز
-
شکریہ فواد چوہدری
جمعرات 27 جنوری 2022
-
سی پیک کی اہمیت
جمعہ 5 نومبر 2021
-
آزادی اظہار رائے
بدھ 27 اکتوبر 2021
-
مسلم ڈیموکریٹک پارٹی
جمعہ 22 اکتوبر 2021
-
جلالپورنہر منصوبہ بے روزگاری کا خاتمہ کرے گا
بدھ 22 ستمبر 2021
-
پنڈ دادنخان ترقی کی راہ پرگامزن
جمعہ 10 ستمبر 2021
-
جہلم، پنڈ دادنخان! فواد آیا صواد آیا
پیر 30 اگست 2021
-
فیصل شاہ نے ساٹھ سے زائد ممالک میں پاکستان کا پرچم لہرایا
جمعرات 6 مئی 2021
نعیم کندوال کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.