جہلم، پنڈ دادنخان! فواد آیا صواد آیا

پیر 30 اگست 2021

Naeem Kandwal

نعیم کندوال

جہلم تاریخی مقامات اور معدنیات سے مالا مال ہے ۔ہر دور کی دفاعی تاریخ جہلم کے کردار کے بغیر ممکن نہیں۔یہی وجہ ہے کہ یہ سرزمین شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی کہلاتی ہے ۔آج بھی افواجِ پاکستان میں اِسکی واضح نمائندگی ہے ۔پنڈ دادنخان ضلع جہلم کی ایک تحصیل ہے ۔ میرے مطالعے کے مطابق پنڈدادنخان سکندرِ اعظم اور مہاراجہ اشوک کی آمد سے قبل بھی موجود تھا ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ زمانہ قدیم میں پنڈ دادنخان جہلم سے زیادہ مشہور حتیٰ کہ تجارتی مرکز تھا لیکن بد قسمتی سے قیامِ پاکستان کے بعد سے اِس تاریخی علاقے کو مسلسل نظر انداز کیا جاتا رہاہے۔ ماضی کے منتخب ممبرانِ قومی و صوبائی اسمبلی نے وعدے تو کیے لیکن ایک بھی وعدہ وفا نہ ہوا۔پاکستان کی 74سالہ تاریخ میں فواد چوہدری پہلے منتخب نمائندے ہیں جنہوں نے جہلم، پنڈدادنخان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)


وفاقی وزیر فواد چوہدری کا سب سے قابلِ تعریف اور مایہ ناز کارنامہ جلالپور نہر کی تعمیر ہے ،جس پر کام زورو شور سے جاری ہے ۔پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے لیکن بد قسمتی سے پنڈدادنخان کے لوگ اِس بنیادی ضرورت سے محروم رہے ہیں ۔ماضی میں جہلم کے منتخب نمائندوں نے خصوصاََ پنڈ دادنخان کے لوگوں کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھا اور نہر کے وعدوں کی بدولت وو ٹ حاصل کیے۔

ماضی کے منتخب نمائندوں کا کیا گیا نہر کا وعدہ فواد چوہدری نے وفا کر دیا ہے ۔جلالپور نہر کا منصوبہ آج کا نہیں بلکہ قریب 121سال پرانا منصوبہ ہے جسے قیامِ پاکستان سے پہلے اور بعد میں مسلسل نظر اندا ز کیا جاتا رہاہے۔ ماضی میں یہ منصوبہ فائلوں کی حد تک محدود رہا۔45ارب روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ 2024تک مکمل کیا جائیگا ۔اس سے نہ صرف 1لاکھ 70ہزار ایکڑ بنجر زمین سیرا ب ہو گی بلکہ ساڑھے 5لاکھ افراد کے پینے کے پانی کا مسئلہ بھی حل ہو گا۔


پینے کے پانی کی عدم دستیابی پنڈ دادنخان کے لوگوں کے لیے بہت بڑا مسئلہ رہا ہے ۔فواد چوہدری صاحب کی کوششوں سے تحصیل پنڈ دادنخان کے کئی علاقوں کے لیے پینے کے پانی کی فراہمی کی اربوں روپے کی سکیموں کی منظوری دی جا چکی ہے ۔اِ ن علاقوں میں یونین کونسل کندوال،احمد آباد، اتھر، گولپور ،عیسیٰ وال ،دھریالہ جالپ اور جلالپور شریف شامل ہیں۔


سڑکیں اور شاہراہیں کسی بھی ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں ۔جلالپور نہر منصوبے کے بعد دوسرا بڑا منصوبہ للہ جہلم روڈ ہے جسکی منظوری دی جا چکی ہے۔ذرائع کے مطابق للہ پنڈدادنخان روڈ کا کام پہلے فیز میں ہوگا۔اِس سے نہ صرف جہلم پنڈ دادنخان کے لوگ فائدہ اٹھائیں گے بلکہ منڈی بہاؤالدین ،سرگودھا ،خوشاب اور کشمیر کے علاقوں کے لوگ بھی اِس سے مستفید ہوں گے۔

اِس بڑے منصوبے کے علاوہ چک شادی، للہ ،پننوال،دولت پور، گولپور، احمد آباد، جہلم ،دارا پور اور پنڈی سید پورمیں بھی کئی سڑکوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے یا اُن کی منظوری دے دی گئی ہے ۔
قدیم تاریخ کا حامل علاقہ پنڈ دادنخان قیامِ پاکستان کے بعد سے مسلسل محرومیوں کا شکار رہا ہے ۔پنڈ دادنخان میں پاسپورٹ آفس کا قیام اور کھیوڑہ EOBIآفس کا قیام فواد چوہدری صاحب کے انقلابی اقدامات ہیں ۔

ماضی میں پنڈ دادنخان کے لوگوں کو پاسپورٹ کے حصول کے لیے جہلم شہر جانا پڑتا تھا۔پاسپورٹ آفس کا قیام پنڈ دادنخان کے لوگوں کاایک دیرینہ مطالبہ تھا جسے فواد چوہدری صاحب نے پورا کر دیا ہے ۔
فواد چوہدری صاحب کے ترقیاتی منصوبوں کو ایک آرٹیکل میں بیان کر نا ناممکن ہے ۔بڑے منصوبوں کے علاوہ کئی دوسرے منصوبے قابلِ ذکر ہیں جن میں فیلڈ موبائل ہسپتا ل ڈھڈی تھل ،کھیوڑہ میں فٹبال سٹیڈیم،پنڈ دادنخان سٹیڈیم، پنڈ دادنخان میں کروڑوں روپے کی لاگت سے لنک روڈ زکی تعمیر،کروڑوں روپے کی لاگت سے شہری سہولیات کی تکمیل،تاریخ میں پہلی بار شعبہ صحت میں تجربہ کار عملہ کی تعیناتی ، سنگھوئی پارک کی تعمیر ،30 پرائمری اور 10مڈل سکولز کی اپگریڈیشن، البیرونی کالج پنڈ دادنخان میں ICTلیب کے قیام کے علاوہ کئی ترقیا تی منصوبے شامل ہیں ۔


وفاقی وزیر فواد چوہدری صاحب ایک منکسر المزاج عوامی لیڈر ہیں ۔حلقے کے تمام خاص و عام کے لیے اُن کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ۔پاکستان کی 74سالہ تاریخ میں پہلی بار مرکزی کابینہ کی ہر میٹنگ میں فواد چوہدری صاحب کی صورت میں جہلم کی نمائندگی موجود ہے۔ پاکستان کی 74سالہ تاریخ گواہ ہے کہ فوا د چوہدری جہلم کے پہلے منتخب نمائندے ہیں جنہوں نے جہلم، پنڈ دادنخان کو اُسکی پہچان دی ہے۔کسی جہلمی نے کیا خوب کہا ہے ” فواد آیا صواد آیا“۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :