فیصل شاہ نے ساٹھ سے زائد ممالک میں پاکستان کا پرچم لہرایا

جمعرات 6 مئی 2021

Naeem Kandwal

نعیم کندوال

حب الوطنی کے معنی ہیں اپنے وطن سے محبت کرنا۔ حضرت امام حسین کا فرمان ہے کہ” وطن کی محبت ایمان کی نشانی ہے“۔ یہ ایک فطری جذبہ ہے جو ہر انسان بلکہ ہر ذی روح میں پایا جاتا ہے۔جس سر زمین پر انسان پیدا ہوتا ہے، اپنا بچپن گزارتا ہے، اپنی زندگی کے شب و روز گزارتا ہے، وہ سر زمیں اس کا اپنا وطن کہلاتی ہے۔انسانی محبت کی بیسیوں صورتیں ہیں، ان میں سے وطن کی محبت کا جذبہ ہمیشہ باوقار سمجھا جاتا ہے۔

اس جذبے کے زیر اثر انسانوں نے ہزاروں دفعہ اپنی جان پہ کھیل کروطن عزیز کو دشمنوں کے ناپاک عزائم سے محفوظ رکھا۔محب وطن لوگوں اور قوموں کی تاریخ سنہری حروف میں لکھی جاتی ہے۔ایسے لوگ اور قومیں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں یعنی ان کے نام زندہ رہتے ہیں۔
فیصل علی ایک ایسے ہی محب وطن پاکستانی ہیں جنہوں نے حب الوطنی کی ایک عظیم مثال قائم کی ہے ۔

(جاری ہے)

فیصل کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ برطانیہ میں مقیم ہے ۔وہ پیشے کے لحاظ سے انجینیئر ہیں۔کچھ دن پہلے ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے تمام پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دیئے ۔فیصل ہر مسلمان کی طرح قبلہ اول بیت المقدس سے والہانہ محبت کرتا ہے ۔یہ ہر مسلمان کا عقیدہ ہے۔فیصل نے اپنے فلسطین کے دورے کے دوران قبلہ اول بیت المقدس کے سامنے پاکستان کا پرچم لہرایا ۔

اسرائیلی افواج اِس بہادر نوجوان کی ہمت اور جذبے کو دیکھ کر حیران رہ گئیں ۔مظلوم فلسطینی ،جو کہ ایک صدی سے اسرائیلی مظالم کا شکارہیں ،اِس بہادر پاکستانی کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے ۔اسرائیلی فوجیوں کے لیے یہ بات کسی صدمے سے کم نہیں تھی ۔اسرائیلی فوجیوں نے اِس بہادر اور محب وطن نوجوان کو گرفتار کر لیا ۔گرفتاری کے وقت فیصل کے چہرے پر بہادری اور حب الوطنی کے آثار نمایاں تھے ۔

فیصل پانچ گھنٹے تک اسرائیلی فو ج کی تحویل میں رہا جس کے بعد اِسے لندن منتقل کر دیا گیا۔
پاکستانی نوجوان فیصل شاہ نے بتایا کہ جب انھوں نے پاکستانی پرچم بیت المقدس کے سامنے لہرایا تو فلسطینی مسلمان بہت زیادہ خوش ہوئے۔ اِس نے مزید کہا کہ” فلسطینی پاکستانیوں سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں ۔اسرائیلی فوج نے مجھے پانچ گھنٹے حراست میں رکھا اور کئی سوالات پوچھے۔

اِسکے بعد مجھے لندن منتقل کر دیا۔“
یقینا فیصل نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔یقینا وہ ایک محب وطن پاکستانی ہے۔اِس نے 60سے زائد ممالک میں پاکستان کا پرچم لہرایا ہے ۔اِن میں یورپ کے تمام ممالک کے علاوہ چین ،افریقہ ،مراکش ،ہانگ کانگ ،سنگا پور ،ملائیشیا ،جاپان ،آسٹریلیا ،سعودی عرب ،متحدہ عرب اماارات ،بحرین ،روس سمیت 60سے زائد ممالک شامل ہیں ۔

فیصل کا کہنا تھا کہ ” فلسطین کے باشندوں کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں ۔ میں غزہ اور یروشلم میں کافی دن رہا ہوں ۔میں نے پوری دنیا کی سیر کی ہے ۔فلسطینیوں سے زیادہ مہمان نواز قوم میں نے نہیں دیکھی۔فلسطینی مکمل طور پر اسلامی ماحول میں رہتے ہیں ۔یہ غلط تاثر دیا جاتا ہے کہ 1948ء میں فلسطینیوں نے اسرائیلیوں کو اپنے گھر بیچے ۔یہ حقائق کے منافی ہے ۔

فلسطینی مکمل اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہیں ۔ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں ، یتیموں اور پڑوسیوں سے اچھا برتاؤ کرتے ہیں ۔“
فیصل علی نے دنیا کے 60 سے زائد ممالک میں پاکستان کا پرچم لہرا کر ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔وہ ایک سچا مسلمان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک حقیقی محب وطن بھی ہے ۔اُس نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کر کے ایک حقیقی مسلمان ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔ایسے لوگ قوموں کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔فیصل نہ صرف پاکستان بلکہ امت مسلمہ کا حقیقی ہیرو ہے ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :