عورت، عورت ہونے سے خوفزدہ کیوں ہے؟‎

جمعرات 18 فروری 2021

Nazeem Khan Hunzai

نظیم خان ہنزائی

مظلوم میرے نگاہ میں بےشمار تھے مگر میں ششدر رہ گیا جب میری نظر ساجّدہ پر پڑی۔ دل ہی دل میں سوچا کہ سارے ظلم اس معصوم پر ہی ہوئے شاید۔
معاشرے میں تنہا لڑکی کو کوئی مقام حاصل نہیں۔ اگر وہ شادی کی مناسب عمر سے گزر جائے تو رشتہ داروں کے طعنوں اور تمسخر کا نشانہ بننا پڑتا ہے۔ عمر بڑھ جانے کے بعد وہ لڑکی اپنی خاندان کے لیے وبالِ جان بن جاتی ہے۔

۔۔۔
کیونکہ جب تک اسکی شادی نہیں ہوگی اس وقت تک چھوٹی بہنیں بھی شادی کی ڈور میں نہیں بندھ سکتی۔ جس وجہ سے بڑی بہن سب کے لیے رکاوٹ شمار ہونے لگتی ہے۔۔۔۔۔
اسی کرب سے ساجدہ بھی گزر رہی تھی۔ بوجھ پہ بوجھ ساجدہ اَن پڑھ ہونے کے ساتھ ساتھ سادہ مزاجی میں بھی اپنی مثال آپ تھی۔
ساجدہ زندہ لاش بن چکی تھی۔

(جاری ہے)

کیونکر خوش رہتی؟ جب گھریلوں معاملات میں اٌلجھے رہنے سے پڑھائی رہ گئی اور حالات اتنے ناگزیر تھے کہ نہ خدا اور نہ کوئی بندہٓ خدا سب بےخبر تھے!
شادی دیر سے ہونا یا نہ ہونا ایک امتحان ضرور ہے مگر سب سے بڑا المیہ تو یہ ہے کہ لڑکی کو شادی کے نام سے فروخت یا خریدا جاتا ہے۔

جیسے کسی بھگوڑے کا سر کی قیمت لگا رہے ہو۔
اس عذاب کو آپ تک میں کیسے پہنچاوں کہ ساجدہ اب ذہنی مریضہ بن چکی ہے۔ کیونکہ اسے اب تک کئی گھرانے دیکھنے آئے۔۔۔۔۔۔ اور کمیوں کا ایک ایسا ہِمالیہ کھڑا کرتے گئے ہے جس میں ساجدہ دب سی گئ ہے۔۔۔۔۔
دکان میں رکھا شوپیس/ڈمی کی طرح ساجّدہ کے گرد لوگوں کا مجمعہ جمع ہیں۔۔۔۔ جو نہ صرف اسے دیکھنے بلکہ عجیب وغریب سوالات جس میں کردار کشی، جسمانی قد و قامت، رنگ و لہجہ اور چال ڈھال سب میں یکساں نقائِص نکالے جا رہے۔

۔۔۔
ایسے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے تھے کہ اب ایک خوبصورت پھول کھلنے سے پہلے مٌرجھا گیا اور ذہنی توازن کھو بیٹھنے کے باعث فقط ایک چاردیواری میں سانس لینے پر مجبور ہوگئی ہے ۔۔۔۔
مگر اب بھی مجبور ساجدہ قرار، چین، سکون اور نیندیں حرام کیے اس بند کمرے میں اپنے لیے گھر بناتی، کھلونوں سے مادرانہ پیار کرتی رہتی ہے جیسے وہ اپنے ۔۔۔۔ بچوں کو پالنا اور خوشگوار گھر بنانا چاہتی ہو۔
بے بنیاد، ننگا اور جعلی معاشرہ سمیت مرد ذات نہ جانے ساجدہ جیسے کتنے معصوموں کا چراغ بجھاتے رہے۔۔۔۔۔۔
ہمیں اس ناپاک اور سفاک رسم کو پاوٓں تلے نِیست ونابٌود کرنا چاہیے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :