
ماں! میری پیاری ماں
منگل 18 مئی 2021

نظیم خان ہنزائی
میں ماں سے ہر دن اتنا پیار کرتا ہوں جتنا ہر کوئی کسی خاص دن پیار کرتا ہے۔ میں ہمیشہ پیار بھرے پیغام، تحفّے اور ساتھ سیر کرنے جایا کرتا تھا تاکہ میری ماں مجھ سے خوش ہو۔ میرے ہونے سے میری ماں کو سکون ملیں۔مگر اب اس ماوں کے خاص دن سے جی گھبراتا ہے۔۔ میری رُوح کانپتی ہے کہ کاش اس دن صبح ہی نہ ہو۔ ہر کوئی جسے پتہ ہو نہ ہو مجھ سے اصرار کرتا ہیں کہ ایک پیغام ماں کے لیے میں بھی لکھوں اور احساس دلاوں کہ میں بھی محبت امّی سے بہت کرتا ہوں اور حقیقتاََََ میں بہت پیار کرتا ہوں۔
(جاری ہے)
مختصرا" یہ کہ میری ماں میرے لیے ماں ہی ہے لیکن دنیا والے انھیں ماں، بہن کی نظر سے دیکھتے نہیں۔ بدکار، فحش اور سستی عورت جیسے ناموں سے پکارتے ہے حالانکہ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے جنونیت میں آکے میرے گھر کی عزت لوٹی۔ نہ صرف خود بلکہ دوسروں کے ساتھ تصاویر بانٹے اور اب تو سبھی پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ ایسے لوگ کیسے اپنے گھر کو بند اور محفوظ سمجھ کر آتے ہیں اور کیا جواز ہے کہ ان کے گھر کھلے نہیں ہونگے جیسے وہ ہمارے گھر اور چاردیواری کی تقدس پامال کر گئے؟ میری ماں کو چھوتے ہوئے، ہاتھ لگاتے ہوتے اور فحش حرکتیں کرتے ہوئے کیسے بھول گئے کہ خود اپنے گھر بھی ماں، بہن چھوڑ آئے ہے؟ دل ہی دل میں سوچتا ہوں کہ جسے ماں، بہن کا فکر ہو وہ کیوں کرے ایسی حرکت! خیر بات سے بات نکل گئی لیکن اصل بات یہ ہے کہ میری ماں جیسی عورت کبھی آئی ہی نہیں اس دنیا میں اور میں بتانا چاہتا ہوں کہ محبت کے سارے پیمانے کم ہونگے اس حد تک میں ماں سے محبت کرتا ہوں، کوئی حد بندی نہیں لیکن ایک بار پھر یہ ڈر مجھے مجبور کرتی ہے کہ کہی میری ماں پھر سے حرام نظروں میں نہ آئے اسی لیے میں دل ہی دل میں اور عملی طریقوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور تعبدار ہوں۔ سُرخ سلام ان باہمت ماوں کو جو ظلم کا نشانہ بنی اور سبھی پاک اور تازہ ماوں کو میرا سلام کیونکہ اس معاشرے میں عورت اگر خود کو محفوظ رکھ پائی تو اسکا مطلب یہ ہوا کہ شیر کی منہ سے زندہ بچ نکلی۔ دعا ہے کہ دنیا سے جسم کی بُھوک مِٹ جائے اور سب خوشی سے اپنی ماوں کے سائے میں پلے بڑے ہو۔ آمین!
نوٹ:- اس کہانی کا مرکزی کردار عادل ہے جو کہ فرضی کردار ہے جس کے زریعے معاشرے میں رونما ہونے والے واقعات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یاد رکھیں ایسے واقعات آئے دن، ہر لمحہ رونما ہوتے ہے جوکہ منظر سے غائب ہوتے ہے یا کر دیے جاتے ہے جس کے پیچھے سیاسی کارندے اور طاقتور انسان نُما حیوان کا ہاتھ ہمیشہ رہا ہے۔ان تمام باتوں کے دوران سخت الفاظ کا چُناو وقتی حالات اور کرداروں کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ تحریر پڑھنے سے آپ کے سامنے کچھ کردار نمودار ہوجائے گے جنہیں میں اور آپ سب مل کر سُدھار سکتے ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
نظیم خان ہنزائی کے کالمز
-
ماں! میری پیاری ماں
منگل 18 مئی 2021
-
حریف نہیں حلیف!
منگل 30 مارچ 2021
-
اسلامی تعلیمات میں کیا حرج!
ہفتہ 6 مارچ 2021
-
موئن جودڑو
پیر 1 مارچ 2021
-
مثبت خیالات و منفی سہارے
جمعرات 25 فروری 2021
-
فرضی دین (HYPOTHETICAL RELIGION)
اتوار 21 فروری 2021
-
عورت، عورت ہونے سے خوفزدہ کیوں ہے؟
جمعرات 18 فروری 2021
-
اصل بلیک میلر کون ؟
پیر 11 جنوری 2021
نظیم خان ہنزائی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.