قربانی کا مقصد
ہفتہ 17 جولائی 2021
خواب نبوت کا چالیسواں حصہ ہوتا ہے بارہا دیکھے جانے والے خواب کی تکمیل کے لیے حضرت ابراہیمؑ نے ﷲ کی اطاعت اور خوشنودی کی خاطر اپنے محبوب بیٹے حضرت اسماعیلؑ کی قربانی دینے کے لیے زمین پر لٹایا تھا۔
(جاری ہے)
حضرت ابراہیمؑ ﷲ کی رضا کی خاطر دنیا میں عزیز ترین بیٹے کو ذبح کرنے ہی لگے تھے کہ ﷲ نے ان کی اطاعت و فرمانبرداری سے خوش ہو کر قربانی کے لیے حضرت اسماعیلؑ کی جگہ جنت سے دنبہ بھیج دیا اور حضرت ابراہیمؑ کو اپنا دوست (خلیل اللہ) کے لقب سے نوازا.
انسانی تاریخ میں قربانی کی ایسی اعلیٰ ترین مثال چراغ لے کر ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی.
عیدالاضحیٰ پر قربانی کرنا صرف سنتِ ابراہیمی کی یاد تازہ کرنا اور جانور کو قربان کرنے سے منسوب نہیں ہے بلکہ قربانی کا اصل معنی تو یہ ہے کہ ﷲ کی ذات کی خاطر انسان اپنی سب سے قیمتی چیز کو قربان کرے. حضرت ابراہیم کے قصے سے بھی ہمیں یہی سبق ملتا ہے کہ حضرت ابراہیم ﷲ کی رضا کی خاطر اپنے سب سےمحبوب بیٹے حضرت اسماعیل کو قربان کرنے چلے تھے ان کی یہ ادا ﷲ رب العزت کو بہت پسند آئی اور ﷲ نے بطور فدیہ جنت سے دنبے کو حضرت اسماعیل کی جگہ بھیج دیا.
یہ قربانی ہماری اطاعت اور ہماری آمادگی کو ظاہر کرتی ہے کہ ہم حکمِ خدا پر اپنی محبوب شے کو بھی قربان کرنے سے ذرا بھی دریغ نہیں کریں گے. یہ ہمارا وعدہ ہے کہ ہم اپنی آرزؤں، خواہشوں، مقاصد اور ہماری دنیاوی آزادی کی قربانی دیتے ہوئے احکاماتِ الہی پر چلیں گے. یعنی دیانتداری اور نیکی و حق کی راہ پر چلیں گے.
قربانی کا مقصد یہ ہے کہ ﷲ اس کے سامنے جھکنے کی ہماری خواہش سے راضی ہوجائے. ﷲ تعالٰی قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے کہ نہ خون اور نہ ہی گوشت اس تک پہنچتا ہے، اس کے نزدیک صرف مومنوں کی نیک نیتی قابلِ قبول ہے.
قربانی کا اصل مقصد حاصل کرنے کے لیے ہمیں سب سے پہلے تو قربانی کے فلسفے کو سمجھنا چاہیے. یہ عید غریبوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا درس دیتی ہے. ہمارے آس پاس کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جو قربانی کی استطاعت نہیں رکھتے بلکہ بعض لوگ تو اتنے غریب ہوتے ہیں کہ صرف بکرا عید کے موقع پر گوشت پکاتے ہیں. ہمیں ایسے لوگوں کے گھر سب سے پہلے گوشت بھیجنا چاہیے. یہی لوگ سب سے زیادہ مستحق ہوتے ہیں.
آج نفسا نفسی کے دور میں ایک طرف گوشت کھانے کے لیے ترسے ہوئے لوگوں کے پیٹ خالی رہتے ہیں تو دوسری جانب لوگوں کے ڈیپ-فریزر بھرے ہوتے ہیں. قربانی تو یہ پیغام لے کر آتی ہے کہ ہم اپنے رشتہ داروں اور پڑوسیوں کی ضرورتوں کو بھی اتنا ہی مقدم جانیں جتنا کہ اپنی ضرورتوں کو سمجھتے ہیں.
آج کا انسان قربانی کا مقصد اور قربانی کے واقعے کو بھول چکا ہے. اصل قربانی تو باپ بیٹے کی گفتگو تھی, دنبہ کی قربانی تو اس کا فدیہ تھا, افسوس ہمیں دنبہ یاد رہا گفتگو یاد نہ رہی.
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
اُنیر ہمایوں شیخ کے کالمز
-
یومِ آزادی ستائیسویں نہیں چھبیسویں شب!
پیر 16 اگست 2021
-
قربانی کا مقصد
ہفتہ 17 جولائی 2021
-
ڈیلٹا وائرس اور پاکستان
پیر 12 جولائی 2021
-
کرونا وباء کا عذاب
بدھ 28 اپریل 2021
-
جائے مقتل کی صدا
ہفتہ 6 مارچ 2021
-
پاکستان میں روایتی کھیلوں کا خاتمہ
پیر 15 فروری 2021
-
طاقت کے نشے میں خون کی ہولی...
بدھ 3 فروری 2021
-
طلباء کا قصور کیا ہے؟
جمعرات 28 جنوری 2021
اُنیر ہمایوں شیخ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.