
یومِ آزادی ستائیسویں نہیں چھبیسویں شب!
پیر 16 اگست 2021

اُنیر ہمایوں شیخ
آج کی میری یہ تحریر تاریخ کی کتاب کے اُن اوراق پر روشنی ڈالے گی جن کو آج تک اندھیرے میں رکھا گیا.
ہم بچپن ہی سے اپنے بزرگوں، اساتذہ اور ہر کسی کی زبان سے یہی سنتے بڑے ہوئے ہیں کہ پاکستان 14 اگست 1947 کو دنیا کے نقشے پر اُبھرا، وہ جمعتہ المبارک کا دن تھا اور رمضان المبارک کی ستائیسویں شب یعنی شبِ قدر کی رات تھی.
لیکن اگر 1947 کے ہجری کیلنڈر پر نظر دوڑائی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ 14 اگست کو جمعہ نہیں بلکہ جمعرات تھی، اور اس دن روزہ بھی 26واں تھا۔
(جاری ہے)
آخر یہ معمہ کیا ہے؟
قائداعظم نے بھی اپنی تقریرِ آزادی میں یہی کہا تھا کہ آزاد اور خودمختار پاکستانی ریاست کا جنم دن 15 اگست ہے۔ آج جمعۃ الوداع ہے، رمضان کے مقدس ماہ کا آخری جمعہ، یہ ہم سب کے لیے خوشی کا دن ہے۔ اور اگر اُس دور کے ڈاک ٹکٹ دیکھیں تو ان پر بھی آزادی کی تاریخ 15 اگست درج دکھائی دیتی ہے۔
اس کے علاوہ انگریز حکومت کی جانب سے 18 جولائی 1947 کو بنائے جانے والے قانون (انڈین انڈیپنڈنس ایکٹ) کی پہلی شک کہ مطابق، پاکستان کی آزادی کا دن بھی 15 اگست ہی ہے.
"اگست کی 15 تاریخ، سال 1947 سے انڈیا اور پاکستان ایک آزاد حیثیت کے متحمل ہوں گے"
پھر اس سے تو ہم ایک ہی نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ پاکستان کا یوم آزادی 14 نہیں بلکہ 15 اگست 1947 ہے، تو پھر یوم آزادی کی پہلی سالگرہ 14 اگست 1948 کو کیوں منائی گئی؟ یوں ذہن ایک مرتبہ پھر الجھ جاتا ہے کہ پاکستان آزاد کب ہوا تھا: 14 اگست 1947 کو یا 15 اگست 1947 کو؟
پاکستان بننے کے دس ماہ تک 15 اگست ہی کو یومِ آزادی تصور کیا جاتا رہا لیکن پھر 29 جولائی کو وزیرِ اعظم لیاقت علی خان کی زیرِ صدارت کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت سے منفرد ہونے اور اسے ثابت کرنے کے لیے پاکستان اپنا یومِ آزادی 15 نہیں بلکہ 14 اگست کو منایا کرے گا۔ بعد میں قائدِ اعظم نے بھی اس کی منظوری دے دی۔
اور اس کے بعد جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔ ظاہر ہے ہر ملک کو اختیار ہے کہ وہ جب مرضی ہو اپنا قومی دن منایا کرے۔ لیکن اگر ملک کے وجود میں آنے کی بات ہے تو اس کی تاریخ 15 اگست ہی ہے اور یہ حقیقت ناقابلِ تسخیر ہے اور نہ اسے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اس دن جمعتہ الوداع تھا اور 27 رمضان المبارک 1366 ہجری تھی۔
میرے نزدیک ہم اپنا یوم آزادی 15 اگست 1947 کے بجائے 14 اگست 1947 قرار دینے سے نہ صرف ہم اپنے یوم آزادی کی تاریخ بدلنے کے مرتکب ہوتے ہیں بلکہ ﷲ کی طرف سے عطا کردہ جمعتہ الوداع اور 27 رمضان المبارک کے اعزاز سے بھی محروم ہو جاتے ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
اُنیر ہمایوں شیخ کے کالمز
-
یومِ آزادی ستائیسویں نہیں چھبیسویں شب!
پیر 16 اگست 2021
-
قربانی کا مقصد
ہفتہ 17 جولائی 2021
-
ڈیلٹا وائرس اور پاکستان
پیر 12 جولائی 2021
-
کرونا وباء کا عذاب
بدھ 28 اپریل 2021
-
جائے مقتل کی صدا
ہفتہ 6 مارچ 2021
-
پاکستان میں روایتی کھیلوں کا خاتمہ
پیر 15 فروری 2021
-
طاقت کے نشے میں خون کی ہولی...
بدھ 3 فروری 2021
-
طلباء کا قصور کیا ہے؟
جمعرات 28 جنوری 2021
اُنیر ہمایوں شیخ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.