گلے کی ہڈی
اتوار 8 ستمبر 2019

صفدر علی حیدری
سینکڑوں نوابی اور آزاد ریاستیں ہڑپ کر جائے والے خونی بھیڑیے کے لیے کیا عجب ہے کشمیر جنت نظیر گلے کی ہڈی بن گیا ہے
جسے نہ اگل پاتا ہے نہ نگل ۔
پون صدی کی خون آشام تاریخ شاہد ہے کہ بھارتی سامراج کی چنگیزیت خاک چاٹتی رہی اور اشرار بو لہبی کی چراغ مصطفوی کے آگے کبھی ایک نہیں چلی۔
حریت کی یہ شمع غیور کشمیریوں نے اپنے پاکیزہ لہو سے جلائی تھی پھر بھلا ظلم کی کوئی آندھی اسے کیوں کر بجھا پاتی ۔
کشمیریوں کو تائید ایزدی حاصل ہے جبھی تو شمع حریت کی لو ہر گزرتے لمحے فروزاں سے فروزاں تر ہوتی چلی گئی
وہ شمع کیا بجھے جسے روشن خدا کرے
جواں سال حریت پسند وانی کی شہادٹ کے بعد سے تو بھارتی سرکار چین نہ کسی پہلو آئے کی جیتی جاگتی تصویر بن چکی ہے ۔
آج دنیا میں صرف کشمیر گونجتا ہے ۔ عالمی ضمیر کو جس نے جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ۔ درد مند دل رکھنے والا ہر انسان آج اہل کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے ۔وہ دن دور نہیں جب کشمیری اپنی آزادی چھین لیں گے ۔
اقوام متحدہ اور انگلستان کو بطور خاص اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا ۔
اقوام متحدہ کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ مسلمانوں کی بھی اتنی ہی ہمدرد ہے جتنی غیر مسلموں کی اور یہ بھی کہ وہ انسانوں کے درمیان کسی فرق کی قائل نہیں۔
اور انگلستان پر آزادی ہند کے اس نامکمل ایجنڈے اور متنازعہ ترین مسئلے کو حل کرانے کی زمہ داری براہ راست عائد ہوتی ہے۔ انگلستان کو ماضی کی غفلت کا ازالہ کرنے کو آگے آنا ہو گا۔
بھارتی بزدل خود اس مسئلہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لے گئے اور
استصواب رائے کی آزادی کا وعدہ کیا ۔اور بعد میں حسب دستور مکر گئے
کشمیر کے عوام بھیڑ بکریاں نہیں کہ انہیں پچھتر لاکھ نانک شاہی میں کوئی غاصب ہنکا لے جائے۔ حریت پسند عوام نے اس ظالمانہ اقدام کی ہر فورم پر نفی کی ہے۔
اقوام متحدہ کا فرض ہے کہ وہ اس فائیل کو نکالے جس پر ماہ وسال کی گرد جمی ہے ۔بھارت کے دماغ کی گرد جھاڑتے ہوئے اسے اس کا وعدہ یاد دلائے ۔ کشمیریوں کو اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنے کا پیدائشی حق انہیں واپس دلائے ۔ پھر جو ان کا فیصلہ ہو گا وہ بھارت اور پاکستان کو بہر طور قبول کرنا ہوگا
رب العزت سے دعا ہے کہ سید الشہدا کی بے مثال قربانی کے صدقے کشمیریوں کو انکی منزل سے ہم کنار کرے
آمین یا ربّ العالمین

پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا
کشمیریوں کو تائید ایزدی حاصل ہے جبھی تو شمع حریت کی لو ہر گزرتے لمحے فروزاں سے فروزاں تر ہوتی چلی گئی
وہ شمع کیا بجھے جسے روشن خدا کرے
جواں سال حریت پسند وانی کی شہادٹ کے بعد سے تو بھارتی سرکار چین نہ کسی پہلو آئے کی جیتی جاگتی تصویر بن چکی ہے ۔
(جاری ہے)
اور تحریک اس شدت سے عروج کی جانب گامزن ہے کہ محسوس ہوتا ہے آزادی کا سورج بس اب طلوع ہونے کو ہے
صبح روشن میں بہت دیر نہیں ہے لیکن
ابھی عجلت میں چراغوں کو بجھا مت دینا
بھارت کے حالیہ اقدامات سے ان کی بوکھلاہٹ واضح ہے
تم نے جس خون کو مقتل میں چھپانا چاہا
آج وہ کوچہ و بازار میں آ نکلا ہے
آج وہ کوچہ و بازار میں آ نکلا ہے
آج دنیا میں صرف کشمیر گونجتا ہے ۔ عالمی ضمیر کو جس نے جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ۔ درد مند دل رکھنے والا ہر انسان آج اہل کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے ۔وہ دن دور نہیں جب کشمیری اپنی آزادی چھین لیں گے ۔
اقوام متحدہ اور انگلستان کو بطور خاص اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا ۔
اقوام متحدہ کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ مسلمانوں کی بھی اتنی ہی ہمدرد ہے جتنی غیر مسلموں کی اور یہ بھی کہ وہ انسانوں کے درمیان کسی فرق کی قائل نہیں۔
اور انگلستان پر آزادی ہند کے اس نامکمل ایجنڈے اور متنازعہ ترین مسئلے کو حل کرانے کی زمہ داری براہ راست عائد ہوتی ہے۔ انگلستان کو ماضی کی غفلت کا ازالہ کرنے کو آگے آنا ہو گا۔
بھارتی بزدل خود اس مسئلہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لے گئے اور
استصواب رائے کی آزادی کا وعدہ کیا ۔اور بعد میں حسب دستور مکر گئے
کشمیر کے عوام بھیڑ بکریاں نہیں کہ انہیں پچھتر لاکھ نانک شاہی میں کوئی غاصب ہنکا لے جائے۔ حریت پسند عوام نے اس ظالمانہ اقدام کی ہر فورم پر نفی کی ہے۔
اقوام متحدہ کا فرض ہے کہ وہ اس فائیل کو نکالے جس پر ماہ وسال کی گرد جمی ہے ۔بھارت کے دماغ کی گرد جھاڑتے ہوئے اسے اس کا وعدہ یاد دلائے ۔ کشمیریوں کو اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنے کا پیدائشی حق انہیں واپس دلائے ۔ پھر جو ان کا فیصلہ ہو گا وہ بھارت اور پاکستان کو بہر طور قبول کرنا ہوگا
رب العزت سے دعا ہے کہ سید الشہدا کی بے مثال قربانی کے صدقے کشمیریوں کو انکی منزل سے ہم کنار کرے
آمین یا ربّ العالمین
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.