امریکن ارادے تخیل سے تعبیر تک

ہفتہ 11 ستمبر 2021

Sajida Farheen Farhee

ساجدہ فرحین فرحی

کہتے ہیں وقت کرتا ہے پرورش برسوں حادثہ ایک دم نہیں ہوتا اورامریکی تاریخ میں تواکثراہم واقعات اچانک وقوع پذیر نہیں ہوئے خصوصاایسے حادثات جن کے امریکا اور پوری دنیا پر اثرات مرتب ہوئے ہوں۔ان میں قابل ذکر گیارہ ستمبر 2001کی صبح 8:46 ورلڈٹریڈ سینٹر کے انہدام کا واقعہ ہے۔اس واقعے سے 19ماہ قبل شائع شدہ ناول میں یہ واقعہ لکھ دیا گیا تھا۔

John J. Nance کے فروری 2000میں شائع ہونے والے ناول Blackout میں دہشت گردوں کے ہاتھوں اغواء شدہ مسافر طیاروں کا ورلڈٹریڈ سینٹر سے ٹکرانے کا خدشہ تھااسکے علاوہ John J. Nance کے ہی ایک ناول Pandora's Clockمیں جو 1995 میں شائع ہوا تھا اس میں بھی یہ لکھا گیا تھا کہ دہشت گرد مسافر طیاروں کو اغواء کرکے خودکش حملے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

John Nance کوئی عام فرد نہیں بلکہ امریکن ائیر فورس میں lieutenant colonel کے عہدے پر ویتنام جنگ اور Operation Desert Storm کے دوران عراق میں پائلٹ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

فلم ساز اور ناول نگاروں کے ذہنوں میں تخیل پاتے منصوبے جب عکس بند کرکے پردہ اسکرین پر دکھائے جاتے ہیں تو وہ محض ایک کہانی ،کارٹون، ڈرامہ یا فلم نہیں بلکہ امریکہ کے مستقبل کے ارادے ہوتے ہیں اور اسکی کئی زندہ مثالیں امریکی تاریخ میں ملتی ہیں۔ایسی کئی کارٹونز اور فلمیں ہیں جن میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی تباہی کے مناظر دکھائے گئے اور پھر ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی تباہی کے وہ مناظر دنیا نے اپنی آنکھوں سے حقیقت میں دیکھے جو کبھی سینما اور اپنی ٹی وی اسکرین پر دیکھے تھے جن میں قابل ذکرSuper Mario Bros 1993 ،اور معروف فلم سیریزDie Hard 1988 کے پیبلیسٹی کے لئے نکالے گئے پوسٹرز میں بھی ٹاورز سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دکھایا گیا تھااسکے علاوہ امریکی میوزک گروپ The Coup کا میوزک البم کا کور جوکہ جون 2001 میں شائع کیا گیا اسمیں ورلڈٹریڈ سینٹرکے جلتے ہوئے ٹاورز کو گلو کاروں کے پس منظر میں دکھایا گیا تھا۔

بڑی تعداد میں ایسی کئی کارٹونز فلمز موجود ہیں جن گیارہ ستمبر کی تاریخ کو علامتی طور پر دکھایا گیا ہے اس میں قابل ذکر کارٹون Simpsons کی 1997میں نشر کی گئی تصویر میں اس تاریخ کو فوکس کیا گیاتھا۔ایک اور معروف کارٹون Sesame Street 1976 کو ایک مونسٹر کو دو ٹاورز کو جکڑے ہوئے دیکھایا گیا تھا۔دو کارٹون فلمز Men In Black اور Iron Manمیں دو ٹاورز کو میزائل سے نشانہ بناتے دکھایا گیااور اس واقعے سے پانچ ماہ قبل Johnny Bravo کارٹون نشر کیا جسکے پس منظر میں دیوار پر لگی ایک تصویر نظر آرہی ہے جس میں بلند ٹاور کو جلتا ہوا دیکھایا گیا اور اس تصویر پر لکھا تھا coming soon اور پھر لوگوں نے حقیقت میں ٹاورز کو جلتا ہوا دیکھا۔

ورلڈٹریڈ سینٹر کے انہدام کا واحد واقعہ نہیں بلکہ ایسے کئی واقعات ہیں جنھیں پہلے فلموں دکھایا گیا پھر کچھ عرصے بعد انھوں نے حقیقت کا روپ دھار ایسی ایک فلم Eagle Eye ہے جس میں ایک جلوس جنازہ کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا یہ فلم 2008ستمبر میں ریلیز کی گئی اور اس فلم کے اس سین نے حقیقت کا روپ 23جون2009 میں دھارا جب پاکستان کے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں بیت اللہ محسود کو نشانہ بنانا چاہا مگر بیت اللہ محسود محفوظ رہا اور اسکا نائب قاری حسن اور 60زائد افراد مارے گئے اور مذکورہ فلم میں بھی یہی کچھ ہوا تھا جس وقت ڈرون حملہ کیے جانے کا سوچا جارہا تھا امریکی حکام کو معلوم تھا کہ ٹارگٹ کو نشانہ بنائے جانے کا امکانات 51% ہیں اور عام افراد کے مارے جانے کے امکانات بھی زیادہ ہیں ڈرون حملے کو مانیٹر کرنے والا انٹیلی جنس افسر اعلی حکام کو اس بات سے آگاہ بھی کرتا ہے مگر اعلی امریکی حکام ڈرون حملے کی منظوری دے دیتے ہیں۔

اسکے بعد پھر تواتر کے ساتھ ایسے کئی واقعات پیش آئے جس میں جلوس جنازہ میں خودکش حملے بھی کئے گئے جن میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں دہشت گردوں کو یہ آئیڈیا اس امریکی فلم نے دیا کہ جلوس جنازہ کو نشانہ بنا کر بڑی تعداد میں افراد کو مارا جاسکتاہے ۔وطن عزیز میں جاری امریکی ایماء پر لڑی جانے والی اس War on terrorمیں دہشت گرد کون ہے اور اس دہشت گردی کا نشانہ کون بن رہا ہے اسکو جاننے کے لئے بس تھوڑا سا فہم درکار ہے ظاہر ہے یہاں مختلف غیر ملکی ایجنسیوں کے ایجنٹ چنے بچنے تو آئے نہیں۔

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل حمید گل نے گیارہ ستمبر حادثہ اور افغانستان پر امریکی حملے سے متعلق تاریخی جملہ کہا تھا کہ گیارہ ستمبر بہانہ افغانستان ٹھکانہ اور پاکستان نشانہ ہے۔معروف ویڈیو گیم Karachi map of Call of Duty Modern Warfare 2 میں کراچی میں خانہ جنگی جیسے مناظر دیکھائے گئے یہ 2009 کی بات ہے اور اگر ابھی کی بات کی جائے تو فلم London Has Fallen میں پاکستان کے صوبے پنجاب میں لاہور سے شمال میں50میل دور کے علاقے کے مناظر دکھائے گئے ہیں اور فلم کے آخر میں جب امریکن ڈرون حملے کے ذریعے عامر برکاوی نامی شخص کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو اس جگہ قائداعظم کی تصویربنائی گئی ہے اور ساتھ ہی لکھا ہواہے (امن و سکون ہمیشہ قائم رہے)اور اس فلم میں یہ تاثر بھی دیا گیا ہے کہ امریکی صدر کو مارنے والوں سے پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کے رابطے ہیں اس کے علاوہ فلم کے کچھ ڈائیلاگ میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا نام لیکر کہا جاتا ہے کہ سارے پاکستانی خفیہ آفیسرز دھوکہ دینے میں ماہر ہیں اورلگتا ہے کہ آپکے آئی ایس آئی کے آفیسر نے دھوکہ دیا ہے۔

فلم London Has Fallen کی کہانی کچھ یوں ہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم کا پر اسرار طور پر انتقال ہوجاتا ہے اور برطانیہ کے وزیراعظم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے تمام ممالک کے سربراہان مملکت برطانیہ میں ہوتے ہیں اس دوران برطانوی خفیہ اداروں کومعلوم ہوتا ہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم کا پر اسرار طور پر انتقال دراصل تمام دنیا کہ ممالک کے سربراہان کو نشانہ بنائے جانے کا ایک منصوبہ تھا ۔

یہ فلم سیکول ہے 2013 میں بنائی گئی فلم اولمپس ہیز فالن کا جس میں دکھایا گیا تھا کہ شمالی کوریا کے گوریلے وائٹ ہاوس پر حملہ کر کے اسے تباہ کردیتے ہیں جسکے بعد ایک سیکرٹ ایجنٹ بٹلر امریکی صدر کو بچانے کی کوشش کرتا ہے۔اسکے علاوہ ٹام کروز کی مشن امپاسبل میں بھی دکھایا گیا تھا کہ برطانوی وزیراعظم کا اپنا سیکورٹی افسر اسے قتل کرنے کا منصوبہ بناتا ہے۔

2013 میں بنائی گئی فلم وائٹ ہاوس ڈاون میں دیکھایا گیا ہے کہ دہشت گرد وائٹ ہاوس پر حملہ کر کے امریکی صدر کو اغواء کر لیتے ہیں یہ لوگ ٹیکنیکل عملے کا روپ دھار کر وائٹ ہاوس میں داخل ہوتے ہیں اور سب سے پہلے کیپٹل ہل میں بم مارتے ہیں اور بڑی تعداد میں سیکرٹ سروس ایجنٹ مارے جاتے ہیں اور اس حملے میں ایک ایجنٹ ملوث ہوتا ہے جو سمجھتا ہے کہ اسکے بیٹے کی موت کا ذمہ دار امریکی صدر ہے کیونکہ اس سیکرٹ ایجنٹ کا بیٹا ایک آپریشن میں مارا گیا ہوتا ہے۔

اس فلم میں دہشت گرد نیوکلےئر بموں کے کوڈ بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ امریکا کو تباہ کیا جاسکے۔ ماضی میں بنائی گئی امریکن فلموں کے تخیلاتی مناظر عملی طور پر جلوہ گر ہوچکے ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ حالیہ بنائی گئی یہ فلمیں کب تعبیر سے ہمکنار ہوتی ہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :