
دنیا کی سب سے بڑی سفری سرگرمی اور احتیاطی تدابیر
ہفتہ 30 جنوری 2021

شاہد افراز خان
(جاری ہے)
جشن بہار کے حوالے سے 28 جنوری سے شروع ہونے والی سفری سرگرمیوں کا سلسلہ 40 دن تک جاری رہے گا۔
اگرچہ چینی ثقافت میں جشن بہار خاندانی اتحاد ، سماجی اجتماعات اور بڑی اجتماعی سرگرمیوں کا وقت ہوتا ہے مگر وبا کے باعث صورتحال قدرے مختلف ہے۔
ایسے علاقے جہاں وبائی پھیلاو کے خطرات زیادہ ہو سکتے ہیں وہاں کے تمام رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بیرونی مقامات کا رخ نہ کریں اور جشن بہار کی خوشیاں اپنے محلوں میں ہی منائیں۔درمیانے خطرے والے علاقوں کے مسافروں کو وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے متعلقہ حکام سے اجازت لینے کی ضرورت ہوگی۔ کم خطرے والے علاقوں میں رہنے والوں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ انسداد وبا کی بہتر صورتحال کے باوجود وہ غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔
چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق جشن بہار کے دوران چین بھر میں تقریباً 1.7 ارب سفری ٹرپس متوقع ہیں۔ چالیس روزہ سفری سرگرمیوں کے دوران یومیہ اوسطاً 40 ملین سفری ٹرپس کیے جائیں گے جو 2020 کی نسبت 10 فیصد زائد ہیں۔مسافروں کی سہولیات کی خاطر ریلوے آپریشن کو یقینی بناتے ہوئے بہتر حفاظتی اقدامات اپنائے گئے ہیں۔ بیس جنوری سے ملک بھر میں 325 نئی مسافر ٹرینوں اور 114 نئی فریٹ ٹرینوں کو شامل کیا گیا ہے تاکہ سفر ی رش کے دوران ریلوے مسافروں اور مال برداری کی صلاحیت میں اضافہ کیا جاسکے۔یہ اندازہ ہے کہ ریلوے سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 296 ملین رہے گی۔
شعبہ ہوا بازی کی بات ہے تو حالیہ عرصے میں چین کی ملکی ایئر لائنز کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں زبردست کمی دیکھی گئی ہے ۔چین کی شہری ہوا بازی انتظامیہ کے مطابق مسافر جشن بہار کے دوران باآسانی اپنی فلائٹس شیڈول کر سکتے ہیں اور منسوخی کی صورت میں انھیں بنا کسی کٹوتی کے پوری رقم واپس کی جائے گی۔
جشن بہار کے دوران سفر کرنے والے افراد کے لیے کووڈ۔19کا منفی نیو کلک ایسڈ ٹیسٹ بھی درکار ہو گا تاکہ وائرس پھیلاو کے خطرے سے نمٹا جا سکے۔اس کے علاوہ دیگر ہیلتھ دستاویزات یا ہیلتھ کیو آر کوڈ وغیرہ کی جانچ بھی انسدادی اقدامات میں شامل ہے۔ ملک بھر میں شادی بیاہ سمیت دیگر بڑے اجتماعات کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے اور کم خطرے والے علاقوں میں بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی سرگرمی میں دس سے زائد افراد شریک نہ ہوں۔ شہریوں کو پابند کیا گیا ہے کہ بیرونی مقامات پر ماسک کی پابندی کریں۔اسی طرح مسافروں کو کہا گیا ہے کہ وہ دوران سفر ماسک پہنیں ، منفی نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ کے نتائج اور ہیلتھ کوڈ تیار کریں اور عوامی آمدورفت کے مقامات پر کھانے پینے سے پرہیز کریں۔تمام پبلک ٹرانسپورٹ مقامات پرڈس انفیکشن کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ مسافروں کے جسمانی درجہ حرارت کی پیمائش کے لیے بھی مضبوط اقدامات اپنائے گئے ہیں۔
دیگر دنیا کے برعکس یہ چینی قوم کا خاصہ ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر من و عن عمل پیرا ہوتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ چین نے ایک قلیل مدت میں وبا کو شکست دی ہے اور آج اقتصادی سماجی سرگرمیوں کا پہیہ رواں ہے۔ تہوار یقیناً جہاں خوشیوں کا بہترین سماں ہوتا ہے وہاں کسی غیر معمولی صورتحال میں اس بات کا عملی تقاضا بھی کرتا ہے کہ اپنوں کی بہتر صحت اور تحفظ کی خاطر دانش مندانہ فیصلے کیے جائیں ، کووڈ۔19 کی وبائی صورتحال کے دوران بھی ہمارے یہی رویے اپنے اور دوسروں کے تحفظ میں کارگرثابت ہو سکتے ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
شاہد افراز خان کے کالمز
-
چین کا معاشی آوٹ لُک 2022
پیر 10 جنوری 2022
-
افغانستان میں چین کے انسان دوست اقدامات
جمعہ 17 دسمبر 2021
-
چین کا عوامی حاکمیت کا تصور
منگل 7 دسمبر 2021
-
اقتصادی تعاون کا نیا ماڈل
ہفتہ 27 نومبر 2021
-
جدوجہد سے عبارت 100 سال
جمعہ 19 نومبر 2021
-
حقیقی وژنری قیادت
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
عالمی سطح پر"میڈ اِن چائنا" کی اہمیت
ہفتہ 6 نومبر 2021
-
علاقائی انضمام سے مشترکہ ترقی کا خواب
جمعہ 29 اکتوبر 2021
شاہد افراز خان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.