
چین کا معاشی آوٹ لُک 2022
پیر 10 جنوری 2022

شاہد افراز خان
اب نئے سال میں دنیا دیکھنا چاہتی ہے کہ کیا چین 2022 میں بھی انسداد وبا سے معاشی سماجی استحکام کو برقرار رکھ پائے گا؟ اس سال چین کی معاشی ترجیحات کیا ہیں؟ چین سوشلسٹ جدیدیت کی جانب اپنے سفر کو کیسے آگے بڑھائے گا؟ان سوالات کے تناظر میں چین کے کچھ اہم رجحانات کا جائزہ ضروری ہے۔
(جاری ہے)
سال 2022 میں چینی معیشت کے لیے استحکام اولین ترجیح ہو گی۔
اسی طرح مارکیٹ اداروں کی کارکردگی اور ضروریات پر گہری توجہ دیتے ہوئے چینی مارکیٹ ریگولیٹرز نے 2022 میں پالیسی کی درستگی اور افادیت کو بہتر بنانے کا عہد کیا ہے تاکہ مارکیٹ اداروں کو دباؤ سے نمٹنے اور ان کی بہتر ترقی میں مدد فراہم کی جا سکے۔اس ضمن میں یہ دیکھا گیا کہ گزشتہ سال کارپوریٹ بوجھ کو کم کرنے کے لیے حکومتی پالیسیوں کی بدولت کاروبار کی لاگت میں کمی لائی گئی ہے ، ہائی ٹیک کمپنیوں کے لیے ٹیکس میں کمی کو یقینی بنایا گیا ہے جس سے یہ کمپنیاں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ میں مزید سرمایہ لگا سکتی ہیں۔ اعداد و شمار کی روشنی میں رواں سال ٹیکس اور فیس میں کمی گزشتہ سال کے 01 ٹریلین یوآن (تقریباً 156.88 بلین امریکی ڈالر) سے زائد رہنے کی توقع ہے۔ چینی حکام کی کوشش ہے کہ ملک میں تمام مارکیٹ اداروں کے لیے ایک منصفانہ، شفاف اور مستحکم ادارہ جاتی ماحول قائم کیا جائے۔
گزشتہ سال 2021 کو چین کے لیے کاربن نیوٹرل کی جانب بڑھنے کے لیے "سال اول" کے طور پر شمار کیا جاتا ہے، جس میں کاربن پیک اور کاربن نیوٹرل کے حصول کے لیے ایک اعلیٰ سطحی ڈیزائن اور 2030 سے قبل کاربن پیک کے لیے ایک ایکشن پلان کے اجراء کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔اسی لائحہ عمل کی رہنمائی میں گزشتہ جولائی میں لانچ کردہ قومی کاربن مارکیٹ سمیت نئی ادارہ جاتی اختراعات اور پالیسی ٹولز کو 2022 میں مزید آگے بڑھایا جائے گا تاکہ کاربن سے پاک ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔دنیا میں مالیاتی خدمات کے گلوبل لیڈر مورگن اسٹینلے کی ایک تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ 2022 میں چین کی جانب سے گرین سرمایہ کاری کے لیے مضبوط پالیسی سپورٹ کے حوالے سے پر امید ہے جیسا کہ قابل تجدید ذرائع، سمارٹ گرڈ، پاور اسٹوریج کا سامان اور مینوفیکچرنگ آلات کی اپ گریڈیشن وغیرہ۔یہ توقع کی جا رہی ہے کہ
گرین ترقی چینی معیشت میں نئی تحریک پیدا کرے گی۔ عالمی بینک نے بھی چین کی سبز ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات اور گرین فنانسنگ کی وسعت کے ساتھ کاربن پرائسنگ کے تعین کا وسیع استعمال، سبز اختراع کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے چین کی کم کاربن منتقلی کو تیز کرنے میں مدد کرے گا، اس طرح وسط مدتی ترقی کے امکانات کو فروغ ملے گا .
اسی طرح 2022 کے پہلے ہی روز یعنیٰ یکم جنوری سے علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ بھی نافذ العمل ہو چکا ہے ، جو آج تک دنیا کا سب سے بڑا آزاد تجارتی معاہدہ کہلاتا ہے۔یہ تاریخی پیش رفت نہ صرف آزاد تجارت کی حمایت اور کثیرالطرفہ تجارتی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے ایک مضبوط اشارہ ہے بلکہ نئے سال میں چین کی جانب سے وسیع تر کھلے پن کو آگے بڑھانے کے لیے ایک مضبوط آغاز کی علامت بھی ہے۔یہی وجہ ہے کہ چین نے اپنی معیشت کو مزید کھولنے کی خاطر دسمبر کے آخر میں اپنی مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے مسلسل پانچویں سال غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے دو منفی فہرستوں کو مختصر کیا ہے۔چین نے اعلیٰ معیار اور ادارہ جاتی کھلے پن کو وسعت دینے، غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے اداروں کی مزید حمایت ، ملٹی نیشنل کمپنیوں کو مزید سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنے اور 2022 میں بڑے غیر ملکی سرمایہ کاری کے حامل منصوبوں کے جلد نفاذ میں سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے .یوں دنیا کی دوسری بڑی معیشت کی ترقی سے نہ صرف چینی عوام بلکہ دنیا کے دیگر ممالک بھی وسیع پیمانے پر مستفید ہو سکیں گے اور مشترکہ ترقی و خوشحالی پروان چڑھ سکے گی۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
شاہد افراز خان کے کالمز
-
چین کا معاشی آوٹ لُک 2022
پیر 10 جنوری 2022
-
افغانستان میں چین کے انسان دوست اقدامات
جمعہ 17 دسمبر 2021
-
چین کا عوامی حاکمیت کا تصور
منگل 7 دسمبر 2021
-
اقتصادی تعاون کا نیا ماڈل
ہفتہ 27 نومبر 2021
-
جدوجہد سے عبارت 100 سال
جمعہ 19 نومبر 2021
-
حقیقی وژنری قیادت
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
عالمی سطح پر"میڈ اِن چائنا" کی اہمیت
ہفتہ 6 نومبر 2021
-
علاقائی انضمام سے مشترکہ ترقی کا خواب
جمعہ 29 اکتوبر 2021
شاہد افراز خان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.