
حکمرانوں کے کرتوت اور مگرمچھ کے آنسو
منگل 16 ستمبر 2014

سید فرزند علی
پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ اور بعدازاں طویل دھرنا دے کر عوام کے شعور میں اضافہ ضرور کیاہے کہ آئین پاکستان میں ان کے حقوق کیاہے ؟ حکمران کسطرح لوٹ مار کرکے قوم کا سرمایہ بیرون ممالک منتقل کرتے ہیں ؟آئین پاکستان کو اپنے مفادات کیلئے کسطرح استعمال کیاجاتاہے ؟کون کون سے اداروں کے افراد کو اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیاجاتاہے ؟اور کسطرح بندربانٹھ کی جاتی ہے ؟اس کے علاوہ اور بھی بہت سے سوالات جن پر پردہ ڈالا ہواتھاوہ بھی کھل کر سامنے آگئے ہیں اسلام آباد دھرنے میں بیشک چند ہزار افراد سہی لیکن الیکٹرونک میڈیا کے ذریعے ہر روزکروڑوں لوگ براہ راست موجودہ وسابق حکمرانوں کے کرتوتوں پر پردہ اٹھتے دیکھتے ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ عوام کو معلوم ہوچکاہے کہ جمہوریت کے نام پر ان کے ساتھ فراڈ ہوتارہا لیکن سیاسی جماعتوں کے قائدین نے مگرمچھ کے آنسوبہاکر اس بحران کی ذمہ داری فوج پر ڈالنے کی سازشیں شروع کردی ہے تاکہ عوام اور فوج کے درمیان نفرت کو پیداکیاجائے لیکن اب ان سیاستدانوں کے مگرمچھ کے آنسوان کے سیاہ کارناموں پر مزیدپردہ نہیں ڈال سکتے ۔
(جاری ہے)
ُٓپاکستان آرمی نے ایک بار پھر واضح کیاہے کہ انہیں سیاسی بحران پر تشویش ضرور ہے لیکن اس بحران سے ہمارا کوئی تعلق نہ ہے سیاسی مسئلے کو سیاسی جماعتوں نے حل کرنا ہے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل عاصم باجوہ نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے پاک فوج کو سکریپ رائٹر قراردینے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کاا عادہ کیا کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف متعددبار کہہ چکے ہیں کہ وہ آئین اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کورکمانڈر کانفرنس میں اختلاف رائے کو بھی سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان آرمی اتحاد اور ڈسپلن پر یقین رکھتی ہے ۔
ملک میں مارشل لاء کے نفاذ کو روکنے کیلئے بلائے جانیوالے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ایک بھی سیاسی جماعت نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کو قابل ستائش قرارنہیں دیا بلکہ نوازحکومت کو دھاندلی کی پیداوار کرپشن اور لاقانونیت کا بھی ذمہ دار قراردیا لیکن اس کے باوجود تمام جماعتوں نے نوازحکومت کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ پارلیمنٹ میں موجود کوئی سیاسی ومذہبی جماعت ایسی نہیں ہے جو کرپشن سے پاک ہوجب بھی کسی کو موقع ملااس نے لوٹ مار کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی تمام پارٹیاں ایک دوسرے کے سامنے ننگی ہیں اور نام نہاد جمہوریت کی چھتری تلے انہیں مکمل تحفظ حاصل ہے ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
سید فرزند علی کے کالمز
-
جمعیت علماء اسلام کے باغی
منگل 29 دسمبر 2020
-
دینی جماعتیں احتجاج نہیں اصلاح کریں
جمعہ 3 اگست 2018
-
پاکستانی قوم کو نیاوزیر اعظم عمران خان مبارک ہو
جمعہ 27 جولائی 2018
-
مجھے ہے حکم اذاں
جمعہ 25 مئی 2018
-
حکومتی آپریشن میں دوہرا معیار
پیر 29 دسمبر 2014
-
حکمرانوں کے کرتوت اور مگرمچھ کے آنسو
منگل 16 ستمبر 2014
-
پاکستان بھارت مذاکرات کی منسوخی
جمعرات 21 اگست 2014
-
اقلیتوں کے حقوق اورمذہبی رواداری
جمعہ 4 جولائی 2014
سید فرزند علی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.