
زمین ساکت ہے لیکن ہمارے دماغ گھوم گئے ہیں
بدھ 10 جون 2020

ذیشان نور خلجی
(جاری ہے)
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی نے آج سے تقریباً سوا سو سال قبل ایک کتاب لکھی جس میں ثابت کیا کہ زمین ساکت ہے۔ اس میں دو رائے نہیں کہ اس وقت ان کی یہ کاوش علمی میدان میں بہت بڑی خدمت ہو گی۔ لیکن کیا ہے نا کہ آج دنیا بہت آگے جا چکی ہے۔ تب کے دستیاب وسائل اور آج کی سائنس میں واضح فرق ہے اور اب تو باقاعدہ خلاء سے اس بات کا مشاہدہ کیا جا چکا ہے کہ زمین گردش کرتی ہے۔ تو پھر یہ سو سال پرانی باتوں کو سینے سے لگا کر بیٹھ جانا کہاں کی عقل مندی ہے۔ اور اہل مذہب حضرات زمین کے ساکت ہونے کے حق میں جتنی آیات پیش کرتے ہیں تو بار ثبوت کے لئے انہی پرانی تفاسیر کا سہارا لیتے ہیں جن کے لکھنے والوں کے زمانہ میں "زمین ساکت ہے" کا نظریہ معروف تھا۔ جب کہ اگر موجودہ سائنسی علوم کی روشنی میں ان آیات کا مطالعہ کیا جائے تو واضح ہوتا ہے کہ قرآن ہرگز زمین کی گردش کے مخالف دعویٰ پیش نہیں کرتا۔ اور یہاں یہ سوال اٹھانا کہ قرآن زمین کی گردش کے حق میں یا رد میں کیوں صراحت نہیں کر رہا، تو اس باب میں بس اتنا ہی عرض کروں گا قرآن ایک آسمانی کتاب تو ہے لیکن آسمانی علوم (آسٹرونومی) کی کتاب نہیں۔ یعنی ہمیں ماننا ہو گا کہ یہ مذہب کی کتاب ہے نہ کہ سائنس کی۔
"زمین حرکت کرتی ہے یا جامد ہے" سائنس کے باب میں اب یہ ایک تھکا ہوا سوال ہے جس کی طرف کہ اہل سائنس بھی اب دھیان نہیں دیتے۔ آج کے سوالات تو کہکشاؤں کو پاٹ رہے ہیں۔ اور اب اگر ہمارے میٹھے بھائی نے یہ موضوع چھیڑ ہی لیا ہے تو ان سے عرض کروں گا کہ مذہب کے باب میں، "کھیرا کیسے کاٹنا ہے اور کیلے کو کیسے رکھنا ہے" جیسے زریں مسائل پر گفتگو کر کے، اگر آپ اپنے امام جناب احمد رضا بریلوی سے ایک قدم آگے آ ہی چکے ہیں تو پھر براہ مہربانی سائنس کے میدان میں بھی ان کی تقلید کرنے کی بجائے جدید سائنسی علوم سے استفادہ کریں۔ ویسے بھی زمین کی گردش تو روکے نہ رکے گی لیکن آپ کی ایسی حرکتوں سے مسلک اعلیٰ حضرت ضرور گردش میں آ جائے گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ذیشان نور خلجی کے کالمز
-
امام صاحبان کے غلط رویے
بدھ 6 اکتوبر 2021
-
مساجد کے دروازے خواتین پر کھولے جائیں
منگل 28 ستمبر 2021
-
اللہ میاں صاحب ! کہاں گئے آپ ؟
جمعرات 16 ستمبر 2021
-
مندر کے بعد مسجد بھی گرے گی
پیر 9 اگست 2021
-
جانوروں کے ابو نہ بنیے
جمعہ 23 جولائی 2021
-
عثمان مرزا کیس کے وکٹمز کو معاف رکھیے
ہفتہ 17 جولائی 2021
-
بیٹیوں کو تحفظ دیجیے
پیر 28 جون 2021
-
مساجد کی ویرانی اچھی لگتی ہے
پیر 7 جون 2021
ذیشان نور خلجی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.