
ایل جی ایس واقعہ پر خاموشی اختیار کریں
منگل 14 جولائی 2020

ذیشان نور خلجی
جب کبھی سنتا ہوں کہ میری ہی قبیل کے کسی دنیا دار نے کسی کے ساتھ منہ کالا کیا ہے تو میری زبان گنگ ہو جاتی ہے۔
(جاری ہے)
جب کبھی کسی کالج یا یونیورسٹی میں استاد کے روپ میں چھپا کوئی بھیڑیا اپنی ہی روحانی بیٹی کا جنسی استحصال کرتا ہے تو میری آواز خاموش ہو جاتی ہے۔
جب گریڈز اور نمبرز کی دوڑ میں جیتنے کو جنسی حظ سے مشروط کر دیا جاتا ہے تو اس وقت میرا ضمیر جانے کیوں سو جاتا ہے؟ کیا میرے سارے واعظ و نصیحتیں صرف قال اللہ و قال الرسول کہنے والوں کے لئے ہیں؟ کیا صرف داڑھی اور ٹخنوں سے اوپر شلوار کئے ہوئے ہی مجرم ہیں؟ ہاں، یقیناً صرف یہی مجرم ہیں۔ کیوں کہ جب کبھی انگریزی سکولوں میں اساتذہ کو مختلف طریقوں سے جنسی تشدد کرتے ہوئے دیکھتا ہوں تو آنکھیں میچ لیتا ہوں۔ لیکن میرے آنکھیں بند کر لینے سے کیا حقیقت بھی بدل جاتی ہے؟ کیا ان پتلون بشرٹ پہننے والے درندوں کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھائے گا؟ اگر استاد کے نام پر ان بے شرم داغ دھبوں کی حرکتوں پر میں خاموش رہوں گا تو پھر مجھے یہ مان لینا چاہئیے کہ مجھ میں اور ان میں کوئی فرق نہیں اور میں بھی انہی کی طرح کا ایک درندہ ہوں جو اپنی خاموشی کی وجہ سے ان کے جرم میں برابر کا شریک ہوں اور اگر کبھی جو موقع ملے تو میں بھی کسی سے کم نہ کروں۔اور رہی بات میرے مولویوں کو دوش دینے کی، تو مجھے آج اس بات کا بھی اعتراف کرنا ہے کہ مجھ میں اور ان میں بھی کوئی خاص فرق نہیں کہ ایک جید عالم اور مدرسے کے مہتمم کی ناک تلے کسی معصوم پر جنسی تشدد ہو رہا ہوتا ہے اور وہ سب کچھ جانتے ہوئے بھی مصلحت کا شکار ہو جاتا ہے اور گناہ کو چھپانے کے لئے شرم ناک قسم کی خاموشی اختیار کر لیتا ہے۔ تو میں بھی تو خاموش رہنے کا مرتکب ہوا ہوں۔
آج میرا کالم لکھنے کا بالکل یہ مقصد نہیں کہ ہمیں ان جنسی مریضوں کے خلاف آواز اٹھانی چاہئیے بلکہ یہی پیغام دینا ہے کہ میری طرح آپ بھی مجرمانہ خاموشی اختیار کریں۔ کیوں کہ اسی سے ہمارا بھرم قائم رہے گا۔ بھلا کیا فرق پڑتا ہے اگر عزت بچانے کے لئے کسی کی عزت داؤ پر لگا دی جائے۔ بلکہ کسی عزت دار بیٹی کی عزت کا جنازہ نکالنے کی وجہ سے ہی تو یہ سارا تماشا برپا ہوا ہے تو پھر ہم خواہمخواہ اپنی عزتیں خراب کرتے پھریں۔ اور ویسے بھی ان کے حق میں آواز اٹھانے کا کیا فائدہ؟ جانے اور کتنی حوا کی معصوم بیٹیاں اپنے نام نہاد روحانی باپ کی درندگی کا شکار ہو رہی ہیں؟
اور میں کبھی یہ مطالبہ نہیں کروں گا کہ ان درندوں کو سخت سزا دی جائے یا ان کے خلاف ایکشن لیا جائے بلکہ ہنوز خاموشی اختیار کی جائے تا کہ کل کو میری اور آپ کی بیٹی کی باری بھی آ سکے۔ بات تو بڑی سخت ہے لیکن ہمیں کیا پتا، ماضی میں کبھی ہماری بیٹی بھی کسی خاموشی کی بھینٹ چڑھی ہو۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ذیشان نور خلجی کے کالمز
-
امام صاحبان کے غلط رویے
بدھ 6 اکتوبر 2021
-
مساجد کے دروازے خواتین پر کھولے جائیں
منگل 28 ستمبر 2021
-
اللہ میاں صاحب ! کہاں گئے آپ ؟
جمعرات 16 ستمبر 2021
-
مندر کے بعد مسجد بھی گرے گی
پیر 9 اگست 2021
-
جانوروں کے ابو نہ بنیے
جمعہ 23 جولائی 2021
-
عثمان مرزا کیس کے وکٹمز کو معاف رکھیے
ہفتہ 17 جولائی 2021
-
بیٹیوں کو تحفظ دیجیے
پیر 28 جون 2021
-
مساجد کی ویرانی اچھی لگتی ہے
پیر 7 جون 2021
ذیشان نور خلجی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.