
چین کی کمیونسٹ پارٹی کا 99 واں یوم تاسیس
منگل 30 جون 2020

زبیر بشیر
یکم جولائی کو چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 99 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ پچاس افراد سے شروع ہونے والی یہ سیاسی جماعت آج دنیا کی ایک بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے۔
(جاری ہے)
تقریباً ایک صدی پر محیط سفر کے دوران اس جماعت نے بہت سے سرد اور گرم موسم دیکھے، بہت سی مشکلات اور چیلنجز سامنے آئے لیکن یہ جماعت ثابت قدمی سے آگے بڑھتی رہی۔
اس جماعت کا عزم کبھی متزلزل نہیں ہوا۔ اس کے جوش و خروش میں کبھی کمی واقع نہیں ہوئی۔چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے 31 اکتوبر ، 2017 کو ، چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیاسی بیورو کی مجلس قائمہ کی سربراہی کرتے ہوئے پارٹی کی پہلی کانگریس کے مقام کا دورہ کرنے کے لئے، شنگھائی اور جیاژنگ، زی جیانگ کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد پارٹی کے قیام کے اولین مقام کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس عہد کی تجدید کرنا تھا جس کے تحت اس پارٹی کا قیام عمل میں آیا تھا۔ اس کے علاوہ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی نئی قیادت کے سیاسی عزم کو مزید مضبوط بنانا بھی مقصود تھا۔
صدر شی جن پھنگ نے بار ہا لفظ "چھو شن کا استعمال کیا جس کے معنی ہیں ابتدائی مقصد ۔ جیسا کہ انھوں نے انیسویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں زور دیا، کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی اصل وجہ اور مشن چینی عوام کے لئے دائمی خوشی کا حصول اور چینی قوم کی عظمت رفتہ کی بحالی ہے۔ یہی اصلی وجہ اور مشن چینی کمیونسٹوں کو آگے بڑھنے کے لئے تحریک دیتا ہے اور بنیادی قوت محرکہ فراہم کرتا ہے۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے ، شی جن پھنگ نے چین بھر میں نچلی سطح پر ایک سروے کروایا ۔ انہوں نے نہایت غربت کی وجوہات دریافت کیں، مسلسل چھ سال تک غربت کے خاتمے پر سمپوزیم کا انعقاد کیا ہے۔ مسلسل چھ سال سے نئے سال کے پیغام میں ، انہوں نے غربت کے خاتمے پر زور دیا۔
گزشتہ آٹھ سالوں سے ، چین کے دو اجلاسوں کے دوران غربت کے خاتمے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے صدر شی جن پھنگ نے مندوبین اور مختلف کمیٹیوں کے ساتھ خود براہ راست تبادلہ خیال کیا۔
چینی کمیونسٹ پارٹی نے پورے ملک کے عوام سے یہ ایک پختہ وعدہ کیا ہے کہ سال 2020 کے اختتام تک تمام دیہی غریب عوام کو غربت سے نکال دیا جائے گا۔ معیشت پر کووڈ-19 کی وبا کے شدید اثرات کے باوجود ، شی جن پھنگ نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا کہ اس مقصد کو "کسی بھی پسپائی اور لچک کے بغیر طے شدہ وقت میں مکمل کیا جانا ضروری ہے۔
کووڈ-19 کی وبا کے سامنے ، چینی کمیونسٹ پارٹی نے شروع سے ہی واضح طور پر کہا تھا کہ لوگوں کی زندگیوں اور جسمانی صحت کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جانی چاہئے۔ شی جن پھنگ نے کہا تھا کہ لوگ انمول ہیں ، زندگی قیمتی ہے ، لوگوں کی زندگیوں کی حفاظت اور صحت کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔
صدر شی جن پھنگ کا طرز حکمرانی بالکل واضح ہے وہ کہتے ہیں کہ ملک پر حکمرانی کے لئے پہلے پارٹی پر حکومت کرنا ہوگی ، اور پارٹی پر حکومت کرنا سخت ہونا چاہئے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے ، شی جن پھنگ کے پارٹی پر جامع اور سختی سے حکومت کرنے اور بدعنوانی کے خلاف جنگ کے عزم اور اعتماد نے بیرونی دنیا کو متاثر کیا ہے۔ شی جن پھنگ نے بار ہا اس بات پر زور دیا کہ عوام بدعنوانی سے سب سے زیادہ نفرت کرتے ہیں ، اور بدعنوانی ہی سب سے بڑا خطرہ ہے جو ہماری پارٹی کو درپیش ہے۔
شی جن پھنگ نے چینی کمیونسٹوں سے توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی تاریخی جدوجہد کو جاری رکھیں اور عوام کو درپیش چیلنجز کے بہتر سے بہتر حل تلاش کریں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
زبیر بشیر کے کالمز
-
چودہ برس بعد بیجنگ میں اولمپک مشعل کی حرارت
جمعرات 3 فروری 2022
-
چین وبا کے خلاف کیسے کامیاب ہوا؟
بدھ 26 جنوری 2022
-
وبا پر قابو عالمی تعاون کے بغیر ممکن نہیں
جمعہ 21 جنوری 2022
-
ماحول دوست سواری کی حوصلہ افزائی کی ضرورت
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
نیا سال نیا عزم
بدھ 5 جنوری 2022
-
سال 2022 میں چین کی معاشی وسماجی پالیسیاں کیا ہوں گی؟
پیر 13 دسمبر 2021
-
دنیا کی مشترکہ ترقی کا راستہ
جمعہ 26 نومبر 2021
-
دو سوسے زائد امریکی کمپنیاں چین میں کیا تلاش کر رہی ہیں؟
ہفتہ 13 نومبر 2021
زبیر بشیر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.