
خوبصورت ثقافتی رنگوں سے سجا ایوننگ گالا
جمعرات 11 فروری 2021

زبیر بشیر
رواں برس چائنا میڈیا گروپ کے جشن بہارایونینگ گالا میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جائے گا ۔ یہ گالا فائیو جی،فورکے/ ایٹ کے اور مصنوعی ذہانت سمیت جدید ترقی ٹیکنالوجیز کے استعمال کا حسین امتزاج بن چکا ہے۔ رواں برس یہ گالا پہلی بار ایٹ کے ریزولوشن سے سج چکا ہے۔ اس کا کوریج ایریا امریکہ ،فرانس،روس اورجاپان سمیت ایک سو ستر سے زائد ممالک یا علاقوں تل پہنچ چکا ہے۔
(جاری ہے)
اس گالا کی کوریج چھ سو سے زائد نشریاتی ادارے کریں گے۔
اس ایوننگ گالا میں مختلف شوز کے ذریعے دنیا بھر میں موجود چینی شہریوں کو جشن بہار منانے کے لئے مثبت اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا تا ہے۔
چین میں ایک خاص روایت یہ ہے کہ نئےقمری سال کے پہلے مہینے "چنگ یوئے "میں پیش کرنے کے لئے بنیادی کھانے پہلے سے تیار کر لئے جاتے ہیں۔ یہ اشیا عام طور پر آٹے سے تیار کی جاتی ہیں کیونکہ انہیں محفوظ بنانا زیادہ آسان ہوتا ہے۔ یہ کام12 ویں مہینے کی 28 تاریخ کو شروع ہوتا ہے اور اگلے ایک سے دو روز تک جاری رہتا ہے۔
چین کے شمالی علاقوں کے رہنے والے لوگوں بھاپ کی مدد سے بند تیار کرتے ہیں یہ بند مختلف جانوروں یا پھولوں کی شکل میں تیار کئے جاتے ہیں۔ جبکہ جنوبی علاقوں کے لوگ ایک خاص قسم کا کیک بناتے ہیں جسے چینی زبان میں "نیان گاؤ" کہتے ہیں۔ یہ لیس دار چاولوں کی مدد سے تیار کیا جاتا ہے۔
جشن بہار کی شام کی خاندانوں کے ملن میں خصوصی اہمیت ہے۔ ۔ عیسوی کلینڈر کے مطابق اس سال 11 فروری کی شام چین میں چاند رات ہوگی۔ اس روز وہ نوجوان یا افراد جو اپنے گھروں اور شہروں سے تعلیم حاصل کرنے یا نوکری کی کی غرض سے باہر گئے ہوتے ہیں وہ واپس لوٹ آتے ہیں۔

ہماری عیدین کی طرح چین کا سب سے بڑا تہوار جشن بہار ہے وقت کے ساتھ ساتھ جشن بہار منانے کے طریقہ کار میں تبدیلیاں آتی رہی ہیں تاہم چینیوں کی زندگی اور تصور میں جشن بہار کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ اس تہوار کی تاریخ چار ہزار سال پرانی ہے۔ آغاز میں اس تہوار کا نہ کوئی خاص نام تھا اور نہ ہی منانے کی کوئی مقرر تاریخ تھی۔ دو ہزار ایک سو سال قبل مسیح کے زمانے میں چینیوں نے سیارہ مشتری کی ایک مکمل گردش کے عرصے کو ایک سال کی مدت قرار دیا اور جشن بہار کو زوئی کا نام دیا یعنی سال۔ پھر ہزار سال قبل مسیح کے زمانے میں چینی لوگ جشن بہار کو نیان کے نام سے پکارنے لگے نیان کا مطلب ہے عمدہ فصل کا سال ۔
چین کے لوگ روایتی رسم و رواج کے مطابق جشن بہار کا موسم قمری کیلنڈر کے بارہویں یعنی آخری مہینے "لایوئے" کی 23ویں تاریخ سے شروع ہوتا ہے اور اگلے سال کے پہلے ماہ یعنی "چنگ یوئے" کی 15 ویں تاریخ کو لالٹین تہوار تک منایا جاتا ہے ۔ اس دوران سال گذشتہ کی آخری رات اور نئے سال کا پہلا دن سب سے اہم دن ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
زبیر بشیر کے کالمز
-
چودہ برس بعد بیجنگ میں اولمپک مشعل کی حرارت
جمعرات 3 فروری 2022
-
چین وبا کے خلاف کیسے کامیاب ہوا؟
بدھ 26 جنوری 2022
-
وبا پر قابو عالمی تعاون کے بغیر ممکن نہیں
جمعہ 21 جنوری 2022
-
ماحول دوست سواری کی حوصلہ افزائی کی ضرورت
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
نیا سال نیا عزم
بدھ 5 جنوری 2022
-
سال 2022 میں چین کی معاشی وسماجی پالیسیاں کیا ہوں گی؟
پیر 13 دسمبر 2021
-
دنیا کی مشترکہ ترقی کا راستہ
جمعہ 26 نومبر 2021
-
دو سوسے زائد امریکی کمپنیاں چین میں کیا تلاش کر رہی ہیں؟
ہفتہ 13 نومبر 2021
زبیر بشیر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.