عالمی سطح پر پائیدار ترقی کے حصول میں چین کا کردار

ہفتہ 17 جولائی 2021

Zubair Bashir

زبیر بشیر

چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ سال  باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا  کہ چین سال دو ہزار تیس سے قبل کاربن اخراج کے عروج تک پہنچنے کے بعد سال دو ہزار ساٹھ سے قبل کاربن نیوٹرل ماحول حاصل کر لے گا۔بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کے لیے اپنی ذمہ داری نبھانے اور پائیدار ترقی کرنے کے لیے یہ چین کا اہم اسٹریٹجک فیصلہ ہے۔

کاربن کے اخراج کی انتہا تک پہنچنے اور کاربن نیوٹرل کو عمل لانے کا چینی  ایجنڈا  ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں کم عرصے میں مکمل ہوگا اور چین اس کے لئے  بھرپور کوششں کرے گا ۔  چین کا یہ عہد ہے کہ عالمی ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر میں  شراکت کار اور رہنما کی حیثیت سے  چین  کثیرالجہت پسندی کی راہ پر گامزن رہے گا، منصفانہ، مناسب اور مشترکہ مفادات کی حامل عالمی ماحولیاتی حکمرانی کے نظام کے قیام کو آگے بڑھائے گا۔

(جاری ہے)

 
حالیہ دنوں  اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کا پائیدار ترقیاتی اعلیٰ سطحی سیاسی فورم منعقد ہوا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ویڈیو لنک کے ذریعے اس میں شرکت کی اور دو ہزار تیس ترقیاتی ایجنڈے پر چین کے اقدامات کی تفصیلات بتائیں۔وانگ ای نے کہا کہ چین جدت کاری ،ہم آہنگی، اشتراک اور کھلے پن پر مبنی  ماحول دوست نئے ترقیاتی تصور پر ثابت قدم رہا ہے جو دو ہزار تیس کے ایجنڈے سے بڑی حد تک منسلک ہوتا ہے اور عالمی ترقی کے لیے چینی حل فراہم کرتا ہے۔

ان میں ترقی کو اولیت دیتے ہوئے انسان کو بنیادی اہمیت دینا،انسان اور قدرت کی ہم آہنگی،کھلے پن اور مشترکہ مفادات پر مبنی زمانے کے دھار کے مطابق عمل کرنا اور مختلف ممالک کی مشترکہ ترقی کرنا شامل ہیں۔
 وانگ ای نے پائیدار ترتی ،منصفانہ اور معقول بین الاقوامی نظم و نسق کے تحفظ،کھلی عالمی معیشت کی تعمیر،اعلیٰ معیار کی ترقی اور عالمی چیلنجز کے مشترکہ مقابلے پر زور دیا۔


وانگ ای نے کہا کہ چین مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر عالمی ترقیاتی  شراکت دار کو فروغ دینے ،عالمی ترقیاتی تعاون  کو وسعت دینے اور بنی  نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کی تعمیر کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ چین مزید اہم اقدامات بھی اختیار کررہا ہے۔ چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کی  پریس کانفرنس میں چین کے نائب وزیر برائے حیاتیاتی و ماحولیاتی امور چاو ینگ مینگ نے کہا کہ ملک میں جولائی میں  کاربن ٹریڈنگ مارکیٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے اس پیش رفت کو  اہم اختراع  قرار دیتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ سے استفادہ کرتے ہوئے گرین ہاوس گیسوں کے اخراج میں کمی میں مدد ملے گی۔
پریس کانفرنس میں بینک آف چائنا کے متعلقہ اہلکار نے کہا کہ کاربن اخراج میں کمی کے لیے بینک کرنسی سے متعلق پالیسی سازی کو آگے بڑھارہا ہے تاکہ کاربن کے اخراج میں کمی کے لیے زیادہ سے زیادہ مالیاتی حمایت فراہم کی جا سکے ۔


واضح رہے کہ رواں برس چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے موسمیاتی سربراہی کانفرنس میں اس بات پر زور دیا کہ چین ماحولیاتی تہذیب کے شعبے میں تعاون کو اہمیت دیتے ہوئے بنیادی تنصیبات کی ماحول دوست تعمیر، صاف شفاف توانائی  کی فراہمی، ماحول دوست ذرائع نقل و حمل اور ماحول دوست  ماحولیات سے وابستہ سلسلہ وار اقدامات کے ذریعے "دی بیلٹ اینڈ روڈ" سے وابستہ ممالک کے عوام کو خوشحال بنائے گا۔

  چین نے ماحول دوست کے تصور کو آئین اور ترقی کے جامع منصوبے میں شامل کیا ہے۔چین ماحول دوست  تصورات کی رہنمائی میں ترقیاتی طریقہ کار کو بہتر بنانے کی بنیاد پر ماحولیاتی ترجیح اور کم کاربن کی حامل ترقیاتی راہ پر گامزن ہوگا۔انہوں کہا کہ چین  موسمیاتی حکمرانی کے کثیرالجہتی عمل میں امریکہ کی واپسی کا خیرمقدم کرتا ہے۔ چین اور امریکہ نے حالیہ دنوں "موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اعلامیہ " جاری کیا ہے۔

چین امریکہ سمیت عالمی برادری کے ساتھ مل کر عالمی ماحولیاتی حکمرانی کو آگے برھانے کا خواہاں ہے۔  
سرسبز پہاڑ سونے کے پہاڑ اور شفاف دریا چاندی کے دریا ہیں۔ ماحولیاتی تحفظ کا مطلب زمین کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ ہمیں قدرتی ماحول کو نقصان پہنچانے یا تباہ کرنے والے ترقیاتی راستوں کو ترک کرنا چاہئے ، اور عارضی فائدے  کے عوض ماحول کو قربان کرنے کے  نظریے کو ترک کرنا چاہیے۔عالمی معیشت کی پائیدار ترقی صاف شفاف قدرتی ماحول سے وابستہ ہے۔ 

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :