
بیجنگ سرمائی اولمپکس اور تحفظ ماحول
جمعرات 11 نومبر 2021

زبیر بشیر
اولمپک ویلج
بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس اور پیرا اولمپکس بیجنگ، یان چھینگ اور چانگ جا کھو تین مقابلوں کے علاقوں میں منعقد ہوں گی، مقابلے کے ہر علاقے میں ایک سرمائی اولمپک ویلج قائم ہے۔ بیجنگ میں سرمائی اولمپک ویلج نیشنل اسٹیڈیم "برڈ زنیسٹ" کے قریب واقع ہے اور 20 اپارٹمنٹ عمارتوں پر مشتمل ہے۔
(جاری ہے)
سرمائی اولمپک ویلج میں قابل تجدید توانائی کے استعمال کے لیے انتہائی کم توانائی کی کھپت والی انجینئرنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔
بیجنگ سرمائی اولمپک ویلج کو باضابطہ طور پر 27 جنوری 2022 کو کھولا جائے گا۔ اولمپک گیمز کے بعد، یہ جگہ ٹیلنٹ اپارٹمنٹ کے طور پر استعمال ہوتی رہے گی۔پولی کلینک
کھلاڑیوں کی علاج گاہ کے طور پر استعمال ہونے والی ایک عمارت کے تعارف میں بتایا گیا ہے کہ یہ پولی کلینک عمارت ، کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو تقریباً بیالیس اعشاریہ چار ٹن فی سال کم کر سکتی ہے، اور اسے سرمائی اولمپکس کے لیے "سب سے زیادہ توانائی کی بچت والی عمارت" کے طور پر جانا جاتا ہے۔
آئس کیوب:14 دنوں میں واٹر کیوب کی آئس کیوب میں انٹیلجنٹ تبدیلی
چین کا نیشنل سوئمنگ سینٹر "واٹر کیوب "کے نام سے مشہور ہے ۔یہ دو ہزار آٹھ کے بیجنگ سمر اولمپکس کے لینڈ مارک کے طور پر جانا جاتا تھا۔ اب بیجنگ سرمائی اولمپک کے لیے یہ واٹر کیوب "آئس کیوب "بن چکا ہے جس میں سرمائی اولمپکس کے دوران کرلنگ کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ سرمائی اولمپکس کی تاریخ میں یہ کرلنگز کے مقابلوں کا سب سے بڑا اور دنیا کا واحد سٹیڈیم ہے جہاں واٹر اور آئس ، دونوں گیمزکا انعقاد ہو سکتاہے۔ چین کا نیشنل اسپیڈ اسکیٹنگ اسٹیڈیم، جسے "آئس ربن" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، 2022 کے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے مرکزی بیجنگ کمپیٹیشن علاقے میں واقع ہے اور آئس مقابلے کا واحد نیا تعمیر شدہ مقام ہے۔
اختراعات سے بھرپور ایونٹ
بیجنگ سرمائی اولمپکس کو سائنسی اور تکنیکی اختراعات سےتیار کردہ ایک عظیم الشان ایونٹ کہا جا سکتا ہے: سرمائی اولمپکس کے انعقاد کے دوران جدید ترین سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔2022 بیجنگ سرمائی اولمپکس مشعل نے خالص ہائیڈروجن دہن سے صفر کاربن کا اخراج حاصل کیا۔"سمارٹ ویدر" سیکنڈ کی بنیاد پر درست موسم کی پیشن گوئی حاصل کی جاسکتی ہے۔صاف اور کم کاربن کاربن ڈائی آکسائیڈ ٹرانس کریٹیکل ڈائریکٹ کولنگ آئس میکنگ ٹیکنالوجی کو پہلی بار سرمائی اولمپکس میں استعمال کیا جارہا ہے۔ "لاجسٹکس روبوٹ" زیادہ سے زیادہ 300 کلو گرام بوجھ اٹھا سکتا ہے اور بغیر رابطے کے ٹرمینل کی ڈلیوری کے لیے خود کار طریقے سے منصوبہ بنا سکتا ہے۔ کافی تیار کرنے والا روبوٹ ایک ہی وقت میں مختلف قسم کی کافی تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے یوں یہ یقینی بنایا گیا ہے کہ کافی کے ہر کپ کا ذائقہ ایک جیسا ہو۔
آئس ربن
"آئس ربن" کے ڈیزائن کا تصور بنیادی طور پر ایک خیال سے لیا گیا ہے جو برف اور رفتار کو یکجا کرتا ہے۔ بائیس ربنز کھلاڑیوں کے گلائیڈنگ کے نشانات کی طرح ہیں، جو رفتار اور جذبے کی علامت ہیں۔ اس مقام پر ایک ہی وقت میں 2000 سے زائد شائقین بیٹھ سکتے ہیں۔ یہاں آئس ہاکی اور کرلنگ جیسے مختلف آئس کھیلوں کے مقابلے منعقد ہو سکتے ہیں۔ یہ مقام ان مقابلوں کے بعد مستقل طور پر قابل استعمال رہے گا ، اور عام لوگوں کو آئس کھیلوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔ نیشنل اسپیڈ اسکیٹنگ اسٹیڈیم کی ٹھنڈک سے پیدا ہونے والی فاضل حرارت کو گھریلو پانی کو گرم کرنے، پگھلنے والی برف کو جمانے، اور برف کی سطح کی دیکھ بھال کے لیے استعمال کیا جائے گا، جس سے سالانہ 2 ملین کلو واٹ گھنٹے بجلی کی بچت ہو سکتی ہے۔
برف کی اسکرین
وو کہ سونگ اسپورٹس سینٹر میں ایک خوبصورت آڈیو ویژول ضیافت کی تیاری کے لیے برف کو اسکرین بنایا گیا ہے۔
"آئس ربن" کاربن ڈائی آکسائیڈ ریفریجریشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے، جو اس وقت دنیا کی سب سے جدید اور ماحول دوست برف بنانے والی ٹیکنالوجی ہے، جس میں کاربن کا اخراج صفر تک پہنچ سکتا ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
زبیر بشیر کے کالمز
-
چودہ برس بعد بیجنگ میں اولمپک مشعل کی حرارت
جمعرات 3 فروری 2022
-
چین وبا کے خلاف کیسے کامیاب ہوا؟
بدھ 26 جنوری 2022
-
وبا پر قابو عالمی تعاون کے بغیر ممکن نہیں
جمعہ 21 جنوری 2022
-
ماحول دوست سواری کی حوصلہ افزائی کی ضرورت
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
نیا سال نیا عزم
بدھ 5 جنوری 2022
-
سال 2022 میں چین کی معاشی وسماجی پالیسیاں کیا ہوں گی؟
پیر 13 دسمبر 2021
-
دنیا کی مشترکہ ترقی کا راستہ
جمعہ 26 نومبر 2021
-
دو سوسے زائد امریکی کمپنیاں چین میں کیا تلاش کر رہی ہیں؟
ہفتہ 13 نومبر 2021
زبیر بشیر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.