بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار نامزد کرنے کیلئے 5صوبائی پارلیمانی بورڈز تشکیل دیدئیے

ہفتہ 23 ستمبر 2023 17:00

بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2023ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات میں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار نامزد کرنے کیلئے 5 صوبائی پارلیمانی بورڈز تشکیل دیدئیے ہیں۔یہ پارلیمانی بورڈز سندھ ، جنوبی پنجاب ، وسطی پنجاب ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ سے امیدواروں کا فیصلہ کرینگے۔

(جاری ہے)

مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے اس سلسلہ میں با قاعدہ نوٹیفکیشنز جاری کر دئیے ہیں،16رکنی وسطی پنجاب پارلیمانی بورڈ میں راجہ پرویز اشرف،رانا فاروق سعید،قمر زمان کائرہ،قاسم ضیا،سید حسن مرتضی،چودھری منظور،ثمینہ خالد گھرکی،شہزاد سعید چیمہ،عامر فدا پراچہ،تسنیم قریشی ،غلام فرید کاٹھیا،مخدوم فیصل صالح حیات ،ذکا اشرف ،چودھری اسلم گل،اورنگزیب برکی اوربیلم حسنین،پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے 6رکنی پارلیمانی بورڈ میں سید یوسف رضا گیلانی، مخدوم سید احمد محمود،نوابزادہ افتخار احمد خان،مخدوم شہاب الدین،نتاشہ دولتانہ اورشازیہ عابد ،خیبر پختونخواہ کے 14رکنی پارلیمانی بورڈ میں فرحت اللہ بابر،فیصل کریم کنڈی،نجم الدین خان، سید اخوندادہ چٹان،سید احمد علی شاہ باچا،شجاع خان،بیرسٹر مسعود کوثر،امجد خان آفریدی ،انور سیف اللہ خان،روبینہ خالد،اعظم خان آفریدی ،بیگم شہزادی سلمان،ہمایوں خان اورسردار علی خان،صوبہ سندھ کے 30رکنی پارلیمانی بورڈ میں نثار احمد کھوڑو،سید وقار مہدی،عاجز دھامرا، عبداللطیف انصاری،عبدالقادر پٹیل، فاروق ایچ نائیک،ہری رام کشوری لال،اسلام الدین شیخ،جام مہتاب دہر،جمیل احمد سومرو، مخدوم جمیل الزمان،منظور حسین وسان،مولا بخش چانڈیو،میاں رضا ربانی،میر اعجاز جاکھرانی،مکیش کمار چاولہ،مراد علی شاہ،نفیسہ شاہ، نواب محمد یوسف تالپور،پیر مظہر الحق،رخسانہ زبیری،سعید غنی،سلیم مانڈوی والا،شازیہ عطا مری،شیری رحمان،سید خورشید احمد شاہ،سید نوید قمر، سید قائم علی شاہ،تاج حیدر اورشگفتہ جمانی اوربلوچستان کے 8رکنی پارلیمانی بورڈ میں میر چنگیز خان جمالی،روزی خان کاکڑ،سر بلند خان جوگزئی،حاجی علی مدد جتک،میر باز محمد خان کھیتران،میر محمد صادق عمرانی،صابر بلوچ اورغزالہ گولا شامل ہیں۔